مجید امجد کلامِ مجید امجد

محمد نعمان

محفلین
ہر وقت فکرِمرگِ غریبانہ چاہیئے
صحت کا ایک پہلو مریضانہ چاہیئے

دنیا ئے بے طریق میں جس سمت بھی چلو
رستے میں اک سلامِ رفیقانہ چاہیئے

آنکھوں میں اُمڈے روح کی نزدیکیوں کے ساتھ
ایسا بھی ایک دور کا یارانہ چاہیئے

کیا پستیوں کی ذلتیں، کیا عظمتوں کے فوز
اپنے لیے عزابِ جُداگانہ چاہیئے

اب دردِشش بھی سانس کی کوشش میں ہے شریک
اب کیا ہو، اب تونیند کو آ جانا چاہیئے

روشن ترائیوں سے اُترتی ہوا میں آج
دو چار گام لغزشِ مستانہ چاہیئے

امجد، ان اَشکبار زمانوں کے واسطے
اِک ساعتِ بہار کا نذرانہ چاہیئے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت کوب نعمان صاحب بہت شکریہ بہت اچھی غزل ہے

کیا پستیوں کی ذلتیں، کیا عظمتوں کے فوز
اپنے لیے عزابِ جُداگانہ چاہیئے

اب دردِشش بھی سانس کی کوشش میں ہے شریک
اب کیا ہو، اب تونیند کو آ جانا چاہیئے
 

مغزل

محفلین
بہت خوب نعمان صاحب۔
بہت خوب انتخاب ہے ماشااللہ
ایک گزارش ہے کہ مجید صاحب کی وہ نظم ’ کاش میں تیرے بُنِ گوش کا بُندہ ہوتا‘
بھی پیش کریں تاکہ ’ وصی شاہ ‘ کی چربہ ستانی ’ کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا گنگن ہوتا "
دیگر احباب کو بھی پتہ چل جائے۔
م۔م۔مغل
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت خوب نعمان صاحب۔
بہت خوب انتخاب ہے ماشااللہ
ایک گزارش ہے کہ مجید صاحب کی وہ نظم ’ کاش میں تیرے بُنِ گوش کا بُندہ ہوتا‘
بھی پیش کریں تاکہ ’ وصی شاہ ‘ کی چربہ ستانی ’ کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا گنگن ہوتا "
دیگر احباب کو بھی پتہ چل جائے۔
م۔م۔مغل

ًمغل صاحب "بندا" پوسٹ کی جاچکی ہے - آپ پرانی پوسٹ دیکھیں‌گے تو مل جائے گی اور میں‌نے اس نظم پر تبصرے میں یہی وصی شاہ والی بات لکھی بھی ہے -
 

فاتح

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
نعمان صاحب، اس تھریڈ کے عنوان سے ایک واقعہ یاد آ گیا۔

پطرس بخاری اور مولانا عبدالمجید سالک کی ایک تقریب میں ملاقات ہوئی۔ پطرس نے ازراہِ مزاح کہا۔

مولانا جب آپ کا کلام چھپے تو اس کا نام 'کلامِ مجید' رکھیئے گا۔

مولانا نے جواب دیا، اور جب آپکی نظمیں چھپیں تو انکا نام 'صحیح بخاری' رکھیئے گا۔ :)
 
Top