کسی شب میں اچانک لوٹ آؤں گا

ابوشامل

محفلین
آج مدتوں بعد نجانے کیوں یہ نظم یاد آ رہی ہے، بہت مرتبہ سنی اور سننے کے بعد سوچا کہ اسے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بھی share کروں۔ شاعر کا نام مجھے معلوم نہیں البتہ اس کا آڈیو ورژن اپ لوڈ کیے دیتا ہوں، اس نظم کا اصل مزا سننے میں ہی ہے۔

مندرجہ بالا ربط سے ڈاؤن لوڈ کر لیں:

کسی شب میں اچانک لوٹ آؤں گا


کسی شب میں اچانک لوٹ آؤں گا

ہے مسلک جب وفا رکھنا تو تم سے راز کیا رکھنا
مجھے غازی بلاتے ہیں تو جاں کیوں دبا رکھنا


میرے اس راز پنہاں کو درون دل چھپا رکھنا
اگر میں دیر بھی کر لوں نہ مجھ سے کچھ گلہ رکھنا


بپا ہے جنگ طوفانی شہیدوں کا پتہ رکھنا
جو ظالم ہوں وہ غارت ہو لبوں پہ یہ دعا رکھنا


غم جاں کو دبا رکھنا خدا کا آسرا رکھنا
دریچے کو کھلا رکھنا دیا اس میں جلا رکھنا

اگر میں کام آ جاؤں تو سن کر دل بڑا رکھنا
جو کچھ نالے اٹھانے ہوں قیامت پر اٹھا رکھنا

زمانے کے حوادث سے امیدوں کو بچا رکھنا
اگر شب میں ہو تنہائی تو خوابوں کو جگا رکھنا

کسی شب میں اچانک لوٹ آؤں گا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بپا ہے جنگ طوفانی شہیدوں کا پتہ رکھنا
جو ظالم ہوں وہ غارت ہو لبوں پہ یہ دعا رکھنا

غم جاں کو دبا رکھنا خدا کا آسرا رکھنا
دریچے کو کھلا رکھنا دیا اس میں جلا رکھنا

زمانے کے حوادث سے امیدوں کو بچا رکھنا
اگر شب میں ہو تنہائی تو خوابوں کو جگا رکھنا

کسی شب میں اچانک لوٹ آؤں گا

gp.gif

بہت خوب۔۔آڈیو شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔۔واقعی اس نظم کو سننے میں زیادہ مزا آیا ۔۔
 

ابوشامل

محفلین
gp.gif

بہت خوب۔۔آڈیو شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔۔واقعی اس نظم کو سننے میں زیادہ مزا آیا ۔۔

پسندیدگی کا شکریہ فرحت، میرا ارادہ دیگر چند نظمیں بھی اپ لوڈ کرنے کا ہے جو ماضی اور موجودہ حالات کی عکاسی کرتی ہیں۔ انشاء اللہ آپ کو پسند آئیں گی۔

بہت خوب فہد بھائی! اچھی نظم ہے۔

بہت شکریہ راہبر پسندیدگی کا، انشاء اللہ آپ کو اگلی نظمیں بھی پسند آئیں گی۔

یہ نظم بہت خوب ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہو گا کیوں کہ اپ نے بہت گہرائی سے لکھا ہے

قادری صاحب نوازش، ویسے کہیں آپ اسے میری لکھی نظم تو نہیں سمجھ رہے؟ نہیں بھائی نہ یہ میری لکھی ہوئی ہے نہ میں نے پڑھی ہے بلکہ صرف اس کی شاعری یہاں درج کی ہے اور آڈیو اپ لوڈ کی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
نواز صاحب میری اب آپ کی پوسٹس کی تعداد پر نظر پڑی ہے تو معلوم ہوا کہ یہ آپ کی پہلی پوسٹ ہے۔ تو میری طرف سے اردو محفل پر خوش آمدید۔ انشاء اللہ آپ یہاں بہت اچھا وقت گذاریں گے۔
 

قسیم حیدر

محفلین
ابوشامل بھائی!ممکن ہو تو دوسری یادگار نظمیں ''اٹھو تم کو شہیدوں کا لہو آواز دیتا ہے۔''۔ ''روس کا قبرستان کوہسار افغان''۔ ''میں ذرا وہاں چلا ہوں کبھی یاد کرتے رہنا''۔ ''لہو کے قطرے''۔ وغیرہ بھی شامل کریں۔
سلیم ناز بریلوی رحمہ اللہ نے کمال کی نظمیں لکھی تھیں
 

ابوشامل

محفلین
قسیم بھائی آپ کے لیے دو اچھی خبریں ہیں کہ اٹھو تم کو شہیدوں کا لہو آواز دیتا ہے اور لہو کے قطرے تو اس وقت میرے پاس موجود ہے اور انشاء اللہ میں آج ہی دو پوسٹس کھول کر انہیں اپ لوڈ کر دوں گا۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ والسلام
 

قسیم حیدر

محفلین
حمیدگل ایک تقریب میں مدعو تھے۔ وہاں ایک نوجوان نے ''میں ذرا وہاں چلا ہوں کبھی یاد کرتے رہنا'' پڑھی تھی۔ بعد میں وہ شہید ہو گیا (ان شاءاللہ)۔ تیرہ چودہ سال پہلے کی بات ہے۔ میں اس وقت ساتویں جماعت میں تھا۔ آج تک اس کی آواز کا درد یاد ہے۔
 

سارا

محفلین
ماشا اللہ بہت اچھی نظم ہے میری پسندیدہ نظموں میں سے ایک ہے۔۔۔شیئر کرنے کا شکریہ۔۔۔اور بھی نظموں کا انتظار رہے گا۔۔۔
 
Top