کریونک پریزرویشن ہے کیا؟

سعادت

تکنیکی معاون
کریونکس کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے مشہور انگریزی بلاگ، Wait But Why، پر ایک انتہائی دلچسپ اور معلوماتی (اور طویل!) مضمون پڑھا تھا: Why Cryonics Makes Sense
 
صائمہ شاہ

محفلین
اس سارے پروسیس سے زیادہ اس بچی کی قوت ارادی اور ذہنی بلوغت غیر معمولی نظر آئی ، جج کے نام اس کا خط اپنے مقصد کی پیروی اور مقدمہ جیتنا سوچ کر ہی بےساختہ داد نکلی اس کے لئے ۔ اگر چودہ سال کی عمر میں اتنی باہمت اور پرعزم تھی تو جانے چند سالوں بعد کتنی ذہین نکلتی ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
حال ہی میں ایک آرٹیکل پڑھا جس میں ایک کینسر زدہ بچی نے برطانیہ میں ایک مقدمہ جیتا کہ اس کے والد جو اس پریزرویشن کے لیے اجازت نہیں دے رہا اس کا فیصلہ اس کی علیحدگی شدہ ماں کی مرضی کے تحت کیا جائےاور یہ فیصلہ کیا گیا یہ سہولت چند ممالک میں تھی سو اسے امریکہ بھیجا گیا۔واللہ اعلم
شاید یہ بھی لکھا تھا کہ یہ پریکٹس گزشتہ پچاس سال سے کئی افراد پر کی گئی لیکن کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔
 
کامیابی تو ٹیکنالوجی سے مشروط ہے۔ شاید 100 یا 500 سو سال بعد۔
اگر ہر انسان کو اس طرح حنوط کردیا جائے تو ان کو رکھیں گے کہاں۔ اسپیس میں؟
 
ویسے مجھے موت یا کریونک پریزرویشن میں آپشن دیا جائے تو میں موت ہی پسند کروں گا کہ دائمی ہے اور بعد کی زندگی قرب الہی کا ذریعہ ہے انشاءاللہ
 
اس سارے پروسیس سے زیادہ اس بچی کی قوت ارادی اور ذہنی بلوغت غیر معمولی نظر آئی ، جج کے نام اس کا خط اپنے مقصد کی پیروی اور مقدمہ جیتنا سوچ کر ہی بےساختہ داد نکلی اس کے لئے ۔ اگر چودہ سال کی عمر میں اتنی باہمت اور پرعزم تھی تو جانے چند سالوں بعد کتنی ذہین نکلتی ۔

کہاں ہے اسکا خط؟
ویسے وہ وکیلوں نے ہی لکھا ہوگا
 
صائمہ شاہ

محفلین
کہاں ہے اسکا خط؟
ویسے وہ وکیلوں نے ہی لکھا ہوگا
آپ نے خبر کا لنک دیا ہے مگر پوری خبر نہیں پڑھی یا حیرت
بی بی سی انگلش پر موجود ہے اور بلاوجہ کے شکوک اور گمان صرف شر اور گُمراہی پھیلاتے ہیں کوشش کیا کریں ان سے بچنے کی ۔
 
آپ نے خبر کا لنک دیا ہے مگر پوری خبر نہیں پڑھی یا حیرت
بی بی سی انگلش پر موجود ہے اور بلاوجہ کے شکوک اور گمان صرف شر اور گُمراہی پھیلاتے ہیں کوشش کیا کریں ان سے بچنے کی ۔
عموما وکیل ہی عدالتی کاروائی کرتے ہیں۔ گمان غالب ہے
 
صائمہ شاہ

محفلین
براہ مہربانی میرے بارے میں بھی کرم اور مہربان رویہ رکھیں اور گمان اچھا رکھیں۔ میں بھی انسان ہوں
ایک انسان کو دوسرے انسانوں کے لئے اس کی ذمہ داری کی نشان دہی غیر انسانی نہیں عین انسانی تقاضہ ہے آپ گمان اور وہم کے چشمے سے دوسروں کے دامن پر داغ دیکھیں گے تو وہ غیر انسانی ہے ۔
 
Top