کرک نامہ کا نیا لے آؤٹ آپ کو کیسا لگا؟

  • مناسب

    Votes: 0 0.0%
  • برا

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    5

ابوشامل

محفلین
اردو بلاگنگ میں موضوعاتی بلاگز کی اشد کمی رہی ہے، گو کہ یہ کمی اب کسی نہ کسی حد تک پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے، لیکن پھر بھی اس کا انگریزی بلاگنگ سے کوئی تقابل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ دو سال قبل جب کرک نامہ اس مقصد کے لیے میدان میں اترا تو اندازہ نہ تھا کہ معاملہ اس قدر دور تک نکل جائے گا۔ کئی نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد اس سنگ میل پر پہنچنے میں کئی لوگوں کا ساتھ حاصل رہا، جن کا ذکر میں نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کیا ہے۔
میں امید کرتا ہوں کہ دوسری سالگرہ پر کرک نامہ کا نیا لے آؤٹ آپ تمام دوستوں اور کرکٹ شائقین کو پسند آئے گا۔ اور ساتھ ہی میں اردو محفل کے ساتھیوں سے یہ توقع بھی ہے کہ وہ اس کی تشہیر میں اپنی بساط کے مطابق بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تو آئیے، کرک نامہ پر تشریف لائیے اور دو سال مکمل ہونے پر اس کا خیرمقدم کیجیے
 
Top