کرکٹر جیسی رائیڈر حملے میں شدید زخمی

Jesse-Ryder-1200.jpg

جیسی رائیڈر نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم کے علاوہ مقامی کرکٹ میں ولنگٹن کے لیے کھیلتے ہیں

نیوزی لینڈ کے کرکٹر جیسی رائیڈر کو نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تشدد کا یہ واقعہ کرائسٹ چرچ میں پیش آیا اور طبی حکام کے مطابق رائیڈر کے سر پر شدید چوٹ لگی ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرِ علاج ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ رائیڈر پر یہ حملہ جمعرات کو علی الصبح ہوا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ رائیڈر پر چار افراد نے میریویل کے علاقے میں ایک شراب خانے کے باہر حملہ کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے زمین پر گر جانے والے رائیڈر کو مسلسل گھونسے اور لاتیں مارتے رہے۔
ریڈیو نیوزی لینڈ کے مطابق رائیڈر کومے کی حالت میں ہیں اور ان کی کھوپڑی چٹخ گئی ہے جبکہ پھیپڑوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہسپتال کے حکام نے رائیڈر کی چوٹوں کے بارے میں تو تبصرہ نہیں کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کی حالت نازک ہے۔
اٹھائیس سالہ رائیڈر تین اپریل سے بھارت میں شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے نئی دلّی جانے والے تھے۔
رائیڈر کے دوستوں اوں ساتھی کرکٹرز نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے رائیڈر کے لیے بھیجے جانے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ساری کرکٹ ٹیم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
جیسی رائیڈر نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم کے علاوہ مقامی کرکٹ میں ولنگٹن کے لیے کھیلتے ہیں اور وہ شراب خانے میں بھی اپنی مقامی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی گئے تھے۔

بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
ہم تو ویسے ہی امن و امان کے لئے بدنام ہیں اور اسی وجہ سے غیر ملکی ٹیمیں ادھر آنے سے کتراتی ہیں
لو وہ بھی کہ رہے ہیں بے ننگ و نام ہے
یہ جانتا اگر تو لُٹاتا نہ گھر کو میں
 
Top