ٹپس اور ٹرکس کرپٹ زِپ فائلوں کو دُرست کیجئے!

شعیب سعید شوبی نے 'اردو آئی۔ٹی ٹیوٹوریل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 17, 2007

  1. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    کرپٹ زِپ فائلوں کو دُرست کیجئے!

    تعارف :
    انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کی ہوئی بےشمار فائلیں زپ فارمیٹ میں ہوتی ہیں۔اس کی آسان سی وجہ یہ ہے کہ انھیں ڈاؤن لوڈ کرنے میں کم وقت صرف ہوتا ہے۔اس لئے ڈاؤن لوڈنگ کے لئے دستیاب فائلیں عموماََ زپ فارمیٹ میں رکھی جاتی ہیں۔بعض اوقات فائلوں کو زپ کرتے وقت کسی بھی وجہ سے زپ فائل درست نہیں بن پاتی۔یعنی زپ فائل ” کرپٹ“ ہو جاتی ہے۔یہ بہت ہی عام سا مسئلہ ہے جس سے اکثر واسطہ پڑتا ہے۔اس مسئلے کا ایک ممکنہ حل یہ ہے:

    حل:
    ایک مشہور و معروف سافٹ ویئر کا نام WinRARہے۔جو نہ صرف zip فارمیٹ کو سپورٹ کرتا ہے بلکہ rar،cabاور jarوغیرہ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ سافٹ ویئر مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

    اس سافٹ ویئر کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ Winzip کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے فائلوں کو کمپریس کرتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کا استعمال تو میرے خیال سے سب کو آتا ہو گا۔فی الحال ہم اس سافٹ ویئر سے کرپٹ زپ فائلیں درست کریں گے۔​

    1۔جو فائل بھی کرپٹ ہو اُسے WinRARمیں کھولیں۔اس کےلئے آپ Fileمینو سے Open archive کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔ فائل کے کھلنے پر آپ کو یقیناََ ایک Error Message ملے گا کہ کھولی جانے والی فائل کرپٹ ہے۔​

    2۔اگر آپ کی فائل بہت زیادہ کرپٹ نہ ہوئی تو ایرر تو آئے گا ہی مگر ساتھ ہی ساتھ زپ فائل میں موجود فائلیں بھی آپ کو WinRAR میں دکھائی دیں گی۔ اگر آپ کی فائل کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے تو WinRAR میں رہتے ہوئے Tools مینو سے Repair archive پر کلک کریں۔​

    [​IMG]

    کریں۔آپ سے پوچھا جائے گا کہ فائل کو ٹھیک کرنے کے بعد کس لوکیشن پر save کیا جائے؟ آپ کو ئی مناسب سی لوکیشن دے کر OK کر دیجئے۔ ​

    [​IMG]

    WinRARاپنے تیئں پوری کوشش کرتے ہوئے آپ کی زپ فائل کو ٹھیک کر دے گا۔​

    [​IMG]

    3۔لیکن اگر آپ کو اس میں ناکامی ہو تو پریشان نہ ہوں بلکہ ​



    پر موجود کئی ایک ، زپ فائلوں کو ٹھیک کرنے والے سافٹ ویئرز میں سے کوئی ایک ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ امید ہے کہ آپ کی زپ فائل ٹھیک ہو جائے گی۔ انشاءاللہ!​
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. گل خان

    گل خان محفلین

    مراسلے:
    741
    شعیب بھائی۔۔شکریہ
     
  3. نومی

    نومی محفلین

    مراسلے:
    10
    شکریہ بہت مہنت کی گئ ہے
     
  4. شھاب

    شھاب محفلین

    مراسلے:
    16
    بہت اچھی پوست ہے
     
  5. فیصل خان

    فیصل خان محفلین

    مراسلے:
    32
    بہت شکریہ ایک اچھی ٹپ کے لئے
    کیا کسی کے پاس کرپٹ‌لوگوں‌کو صحیح‌کرنے کا بھی سافٹ ویئر ہے؟
    ہے تو پلیز پوری دُنیا کو اس کی ضرورت ہے ضرور شیئر کریں :cool:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    جی پاکستان میں اس مقصد کے لیے نیب "سافٹ ویر " تخلیق کیا گیا تھا مگر افسوس وہ بھی کرپٹ ہو گیا۔ :)
     
  7. کاشف رفیق

    کاشف رفیق محفلین

    مراسلے:
    210
    بہت شکریہ اس معلوماتی پوسٹ کا۔
     
  8. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت شکریہ شوبی مگر اس سے درست ہونے کی شرح بہت کم ہے
     
  9. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    درویش بھائی آپ کی بات درست ہے مگر ایسا تب ہی ہوتا ہے جب زپ فائلز بہت زیادہ کرپٹ ہوں۔ ایسی صورت میں زپ فائلز کو دوپارہ ڈاؤن لوڈ کیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ اور کوئی حل نہیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جی شوبی آپ نے درست کہا ہے میرے ساتھ یہی معاملہ ہمشہ ہوتا ہے :)
     
  11. Raheel Anjum

    Raheel Anjum محفلین

    مراسلے:
    128
    جھنڈا:
    Pakistan
    اچھی معلومات شئیر کی ہیں۔بہت بہت شکریہ
     
  12. چاند بابو

    چاند بابو محفلین

    مراسلے:
    1,378
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت ہی مفید معلومات ہیں ان کے لئے شوبی بھائی آپ کا شکریہ۔
     

اس صفحے کی تشہیر