کرپشن یورپ کا اجتماعی مسئلہ؛ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل

ساجد

محفلین
'دولت ، سیاست اور طاقت' اس عنوان کے تحت، دنیا بھر میں بد عنوانی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے 63 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں یورپ میں جاری مالیاتی بحران پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپ کے مالیاتی بحران اور کرپشن کے مابین تعلق کو اب مزید نظر انداز کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔جنوبی یورپ کے متعدد ممالک جن میں اٹلی ، یونان ، پرتگال اور سپین قابلِ ذکر ہیں کے مربوط مالیاتی نظاموں میں شدید خسارہ پایا گیا ہے اور ان ممالک کی انسدادِ بد عنوانی کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے۔ یورپ بھر میں سیاسی جماعتوں ، عوامی انتظامی اداروں اور پبلک سیکٹر کی ، کرپشن پر قابو پانےکے حوالے سے ، کارکردگی کمزور ترین سطح پر ہے۔
یونان ، اٹلی ، رومانیہ ، سپین اور آئر لینڈ میں 80 فیصد سے زائد لوگ سمجھتے ہیں کہ سیاسی پارٹیاں بدعنوان یا شدید بد عنوان ہیں۔
ناروے اور سویڈن ،صرف انہی دو ممالک کی کارکردگی میں بہتری دیکھی گئی۔
مکمل رپورٹ ملاحظہ فرمائیں
 
Top