مبارکباد کرسمس مبارک ہو

دوست

محفلین
جہاں جہاں کرسمس کا تہوار منایا جاتا ہے وہاں سب کو جنابِ مسیح علیہ السلام کا یوم پیدائش مبارک ہو. آپ علیہ السلام خدا کے جلیل القدر پیغمبر اور آپ کی معجزانہ پیدائش بلاشبہ خدا کی عظیم الشان نشانیوں میں سے ایک ہے.
رب العزت ان پر اور ان کے باپ ابراہیم پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے
اور ہمارے نبی علیہ الصلوۃ والسلام پر بھی کروڑوں رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے.
آمین
 
سید عمران

صرف حضرت عیسی ہی کیوں؟؟؟
حضرت آدم، حضرت نوح، حضرت موسی، حضرت ہارون، حضرت ابراہیم، حضرت اسحاق، حضرت اسماعیل، حضرت یعقوب، حضرت یوسف، حضرت سلیمان، حضرت یحیی کے یوم ولادت پر بھی کبھی مبارک باد دینے کی سعادت حاصل ہوئی ہے کسی کو؟؟؟
باقی انبیاء کے لیے یہ دوہرا معیار کیوں؟؟؟
 
فرقان احمد

محفلین
بہتر ہو گا کہ اِس لڑی کو محض مبارک بادی پیغامات تک محدود رکھا جائے۔ امید ہے محفلین کا تعاون حاصل رہے گا، شکریہ!
 
صرف حضرت عیسی ہی کیوں؟؟؟
حضرت آدم، حضرت نوح، حضرت موسی، حضرت ہارون، حضرت ابراہیم، حضرت اسحاق، حضرت اسماعیل، حضرت یعقوب، حضرت یوسف، حضرت سلیمان، حضرت یحیی کے یوم ولادت پر بھی کبھی مبارک باد دینے کی سعادت حاصل ہوئی ہے کسی کو؟؟؟
باقی انبیاء کے لیے یہ دوہرا معیار کیوں؟؟؟
توکون روک رہا ہے؟ آپ شوق سے ان انبیاء کرام کے یوم ولادت پر مبارک باد دیں۔
 
A-L.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آخر پیدائش کا دن کا خوشی سے کیا تعلق ! خواہ کسی کا بھی ہو کسی نبی کا یا آپ کا خود کا یا کسی اور کا۔ مجھے تو یہ خود فریبی کے ۔ایک ڈھکوسلے کی سی شکل لگتی ہے۔ ۔۔ (ہیپی دس ہیپی دیٹ کے قائلین سے صدہامعذرت ۔ :) ۔ )
(حقیقی)خوشی تو کسی خالص انسانی قدر سے وابستہ ہو نی چاہیئے ۔ بھلا پیدا ہونے کے دن میں آپ کا یا کسی کاکیا کردار اور اوپر سے اس کو منانے کی کیا تُک ؟
 
بھئی جب اُنہیں ہمارے عیدین منانے پر اعتراض نہیں ہے تو آپکو اُنکی میری کرسمس سے کیا تکلیف ہے۔
 
زیک

مسافر
صرف حضرت عیسی ہی کیوں؟؟؟
حضرت آدم، حضرت نوح، حضرت موسی، حضرت ہارون، حضرت ابراہیم، حضرت اسحاق، حضرت اسماعیل، حضرت یعقوب، حضرت یوسف، حضرت سلیمان، حضرت یحیی کے یوم ولادت پر بھی کبھی مبارک باد دینے کی سعادت حاصل ہوئی ہے کسی کو؟؟؟
باقی انبیاء کے لیے یہ دوہرا معیار کیوں؟؟؟
آپ نے صرف ان انبیا کا ذکر کیوں کیا؟ باقی گمنام انبیا کیا ہوئے؟
 
زیک

مسافر
آخر پیدائش کا دن کا خوشی سے کیا تعلق ! خواہ کسی کا بھی ہو کسی نبی کا یا آپ کا خود کا یا کسی اور کا۔ مجھے تو یہ خود فریبی کے ۔ایک ڈھکوسلے کی سی شکل لگتی ہے۔ ۔۔ (ہیپی دس ہیپی دیٹ کے قائلین سے صدہامعذرت ۔ :) ۔ )
(حقیقی)خوشی تو کسی خالص انسانی قدر سے وابستہ ہو نی چاہیئے ۔ بھلا پیدا ہونے کے دن میں آپ کا یا کسی کاکیا کردار اور اوپر سے اس کو منانے کی کیا تُک ؟
تک اور تعلق کی بات کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی
 
عثمان

محفلین
آخر پیدائش کا دن کا خوشی سے کیا تعلق ! خواہ کسی کا بھی ہو کسی نبی کا یا آپ کا خود کا یا کسی اور کا۔ مجھے تو یہ خود فریبی کے ۔ایک ڈھکوسلے کی سی شکل لگتی ہے۔ ۔۔ (ہیپی دس ہیپی دیٹ کے قائلین سے صدہامعذرت ۔ :) ۔ )
(حقیقی)خوشی تو کسی خالص انسانی قدر سے وابستہ ہو نی چاہیئے ۔ بھلا پیدا ہونے کے دن میں آپ کا یا کسی کاکیا کردار اور اوپر سے اس کو منانے کی کیا تُک ؟
سالگرہ منانا مختلف انسانی معاشروں میں ایک تہذیبی روایت ہے۔ یقیناً بہت سے لوگ اس میں بہت خوشی محسوس کرتے ہیں۔ جیسے اپنے بچوں کی سالگرہ کی خوشی۔ دوسری طرف کئی لوگوں کے لئے خود اپنی سالگرہ میں کوئی خاص بات نہیں۔
اس میں خود فریبی کی کیا بات ہے؟
 
کیا 25 دسمبر واقعی حضرت عیسی' علیہ السلام کا یوم پیدائش ہے؟ یا کچھ لوگوں نے طے کر رکھا ہے کہ ہم 25 دسمبر کو ان کی سالگرہ منایا کرینگے؟
 
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم پیدائش کب ہوا یہ اختلافی مسئلہ ہے۔ اصل چیز یہ ہے کہ یہ مسیحیوں کا تہوار ہے اور وہ جب چاہے اسے منا سکتے ہیں۔
Why Christmas Celebrated on the 25th December?
 
یعنی عیسائیوں کا مخصوص مذہبی تہوار ! ۔ جی "وہ" بالکل منا سکتے ہیں کس نے روکا ہے؟
 
Top