کراچی والو!!!!!

الف نظامی

لائبریرین
وارثِ سید الانام حسین
تم پہ اللہ کا سلام حسین

سب جوانانِ خلد کےسرور
ہیں امامِ حسن ، امام حسین

کوثر و سلسبیل کےمختار
تشنہ لب اور تشنہ کام حسین

جس کو پیغامِ آخری کہئے
ہیں وہ اللہ کا پیام حسین

راکب دوشِ صاحبِ معراج
اللہ اللہ ترا مقام حسین

قدرتِ انتقام تھی پھر بھی
نہ لیا تو نےانتقام حسین

روح کی تازگی ہےتیری یاد
دل کی تسکین تیرا نام حسین

تیرا بندہ ذہین تاجی ہے
تاجور ہیں ترےغلام حسین

ذہین شاہ تاجی

وہ آئینہ کہ جس میں دیکھتے تھے عکس تم اپنا
لیے بیٹھا ہے آغوش تہی میں عکسِ گم اپنا

ذہین شاہ تاجی
 

نوید صادق

محفلین
نظامی صاحب!

بہت خوب!!

اگر آپ کے پاس بابا جی کی کتاب ہے تو بتائیں، تا کہ استفادہ کی کوئی صورت نکالی جا سکے۔
 

نوید صادق

محفلین
کراچی میں کوئی غالب لائبریری ہے۔ اس میں ان کا مجموعہ کلام موجود ہے۔ میرا ایک دوست وہاں دیکھ کر آیا ہے۔ اب کراچھی والو! کیا خیال ہے۔؟
 

جیا راؤ

محفلین
اوہ۔۔۔ پہلے تو ہم عنوان دیکھ کر پریشان کہ یہ کراچی والوں کو پکارا گیا ہے کہ للکارا گیا ہے۔۔۔۔ :eek:
پھر آگے پڑھ کر تسلی ہوئی کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ! :grin:

اب غالب کے زمانے کی چیزیں ہم کہاں سے ڈھونڈین بھلا ! :(
 

ابو کاشان

محفلین
غالب لائبریری ناظم آباد پیٹرول پمپ اسٹاپ پر ہے۔ اور اس سے کچھ آگے تیموریہ لائبریری فائیو اسٹار چورنگی پر ہے۔ اب کتاب حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے یہ معلوم نہیں۔ م م مغل صاحب کو معلوم ہو گا۔
 

مغزل

محفلین
کراچی والو!!! بابا ذہین شاہ تاجی کا مجموعہ کلام ہی ڈھونڈ دو۔فوٹو کاپی چاہئے۔ کمال کے شاعر ہیں۔

جناب جناب ۔۔ ’’ آیاتِ جمال ‘‘ میری ذاتی ۔۔۔ لائبریری میں ہے ۔
آج ہی نکالتا ہوں ۔۔ !!

سمجھو تو اناالحق کے معنی ہیں ذہین آساں
دراصل یہ کہتا تھا منصور، ’’ نہیں ہوں میں ‘‘
 

مغزل

محفلین
میں بجائے کاپی کرنے کے دوسرا نسخہ حاصل کرکے روانہ کرتا ہوں ۔۔ یا کہیئے تو کاپی ہی روانہ کروں ِ
 

مغزل

محفلین
یہ بہت اچھی رائے ہے جناب ۔۔۔ میں یہ کہتے ہوئے ہچکچا رہا تھا کہ ’’ لوگ کیا کہیں گے ‘‘
 

مغزل

محفلین
تو ابھی سے طے کرلیتے ہیں ۔۔۔ میری مدد کون کون کرے گا۔۔
شاباش ہاتھ کھڑے کرو ۔۔۔ ارے جیا راؤ ۔۔۔ میں آپ سے بھی مخاطب ہوں۔۔
ویسے تھیں کہاں ؟؟ اتنے دن ؟؟
 

نوید صادق

محفلین
میں بجائے کاپی کرنے کے دوسرا نسخہ حاصل کرکے روانہ کرتا ہوں ۔۔ یا کہیئے تو کاپی ہی روانہ کروں ِ
دوسری کاپی مل جائے تو کیا کہنے ہیں۔ اگر نہ ملے تو نسخہ کی فوٹو کاپی بھی چلے گی۔ ویسے اگر ہو سکے تو اس کتاب کو اپلوڈ بھی کر دیں۔
 
Top