کراچی محصور ہے۔

آفت

محفلین
السلام علیکم
ایک لمبے عرصہ کے بعد پھر اس فورم کی یاد آئی ہے،آج کل کراچی پاکستان آئی ہوئی ہوں،یہاں تو حالات پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو چکے ہیں،پہلے ایک ایم کیو ایم تھی اب تو اس جیسی کئی پارٹیاں ہیں جو حالات خراب کر رہی ہیں۔
جمعہ کے دن ایم کیو ایم کے غنڈوں نے جس طرح رات کو مارکیٹین بند کروائیں اور اگلے روز جس طرح لوگوں کو اپنے گھروں میں محصور کیا گیا وہ تو سب جانتے ہی ہیں حیرت اس بات پر ہے کہ حکومت مکمل خاموشی سے تماشہ دیکھتی رہی شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ایم کیو ایم خود حکومت کا حصہ ہے۔
میرے علاقے گلشن میں پورے علاقے میں بیریرز لگا دیے گیے ہیں اور صرف چند گلیوں کے بیریرز کو کھلا رکھا جاتا ہے وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ہم نے چوروں اور ڈاکوؤں سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے ایسا کیا ہے۔
میرا بھائی بتا رہا تھا ایسا کرنے سے اسٹریٹ کرائمز میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ ایسی وارداتیں پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہیں البتہ غیر اعلانیہ ہڑتال کے دن لوگوں کو آنے جانے کے لیے تاما بیریرز کو نہیں کھولا گیا اور یوں لوگوں کو گھروں میں قید کر کے ثابت کر دیا کہ کراچی ہمارا ہے۔
پتا نہیں صدر،وزیر اعظم،آرمی چیف یا سپریم کورٹ ان کے خلاف کیوں ایکشن نہیں لیتے۔
کراچی میں سبھی لوگ ان پارٹیوں سے انتہائی تنگ ہیں،ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم نے ہر شخص کو متاثر کیا ہے۔
اللہ تعالٰی کراچی پر رحم فرمائے اور ظالموں کو نیست و نابود کرے۔آمین
 
Top