کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں زلزلہ

شمشاد

لائبریرین
کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جو دو منٹ تک جاری رہے۔ زلزلے کی شدت 7۔7 تھی۔

کسی کے پاس مزید معلومات ہوں تو شیئر کریں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
جی آیا تو ہے۔

لیکن یہاں ہماری طرف تو محسوس نہیں ہوا۔ ٹی وی پر بتا رہے ہیں کہ 8۔7 شدت کا زلزلہ ہے اور اس کا مرکز بلوچستان میں کہیں ہے۔
 

x boy

محفلین
السلام علیکم
اللہ پاک ہم سب پر رحم کرے آمین۔
بہت ہی عجیب باتیں ہورہی ہیں،،
پاکستان میں زنا عام ہوچکا ہے لونڈے۔۔۔۔۔۔۔ عام ہوچکی ہے
خواجہ سراء سڑکوں پر ------------ دعوت دیتے ہیں
معصوم بچیاں اغواء ہورہی ہیں اور ان کی لاش مل جاتی ہے
دوست دوست نہیں رہا، باپ باپ بیٹے بیٹے میں خرابیاں آگئی
ماؤں کا بیٹیوں کو گھر میں اکیلا چھوڑنا خوف ہوگیا ہے
حکمران ، سیاست دان عوام 80 فیصد لوگوں کے دل سے خوف خدا
نکل گیا۔
یہ سب اعمال اوپر جارہے ہیں تو رحمت کی بارش نیچے کیسی اترے گی۔
تیزاب ہوا میں اڑائنگے تو ماحول تیزابی ہوگا نا۔
میں اللہ سے دعاء گو ہوں کہ اللہ ہم سب کو معاف کردے اور ہم سب مسلم امہ کے لیے
اچھی خبریں نازل ہو، آمین
 
زلزلے کے نتیجے میں گوادر کے سامنے سمندر میں سو فٹ بلند ایک جزیرہ ابھر آیا۔۔۔۔اچانک سطح سمندر سے سو فٹ بلند نصف میل لمبا خشکی کا ٹکڑا ابھر آنا، عجیب واقعات میں سے ہے۔۔۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
زلزلے کے نتیجے میں گوادر کے سامنے سمندر میں چالیس فٹ بلند ایک جزیرہ ابھر آیا۔۔۔ ۔اچانک سطح سمندر سے چالیس فٹ بلند نصف میل لمبا خشکی کا ٹکڑا ابھر آنا، عجیب واقعات میں سے ہے۔۔۔
انتہائی معلوماتی۔ اس کی تفصیلات جاننے کو بے چین ہوں
 
ایک خبر کے مطابق ایسے جزیرے عارضی بھی واقع ہؤے ہیں جو کچھ عرصے بعد واپس ڈوب گئے ۔
یہ تو بڑی مایوسی والی بات ہوگئی۔۔۔ہم تو سمجھ رہے تھے کہ جناح پور اور مہاجر ریپلکن آرمی والوں کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔۔:idontknow:
(براہِ کرم اسے محض مزاح کے طور پر لیا جائے):)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ۔ اس بارے مزید معلومات کے لئے انتہائی بے چین ہوں کہ بحری جہازوں کے روٹ سے یہ کتنا نزدیک ہے :)
سما ٹی وی کے مطابق یہ جزیرہ کشتیوں کے راستے سے بالکل الٹی طرف ہے اس لیے کشتیوں کی آمد و رفت میں کوئی رکاؤٹ نہیں ہو گی۔
 
Top