کراس لوپ CrossLoop

فرضی

محفلین
آپ میں سے بہت سے دوست جو براڈ بینڈ استعمال کرتے ہیں انہوں نے مائکروسوفٹ کا ایم ایس این میں ریموٹ اسسٹنٹ فنکشن استعمال کیا ہوگا، یہ ایک نہاہت ہی مفید سروس ہے جس کے ذریعے آپ کسی دوست احباب کا کمپیوٹر اپنے گھر میں بیٹھے ٹھیک کر سکتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں ایک دوست کے توسط سے کراس لوپ نامی پروگرام کو استعمال کرنے کا موقع ملا اور یقین جانئے مجھے اتنا پسند آیا کہ آپ سب سے شیئر کرنے کو دل چاہا، یہ پروگرام "م س ن" کے ویموٹ اسسٹنٹ سے ہزارہا درجے بہتر اور تیز رفتار ہے۔ کنیکشن چند سیکنڈ میں ہوجاتا ہے، آپ بھی ڈاؤنلوڈ کیجئے اور انجوائے کیجئے۔

https://crossloop.com/landing.htm
 

فرضی

محفلین
ساجد اس کا استعمال نہایت ہی سادہ اور آسان ہے۔ سب سے پہلے تو دی گئ لنک سے کراس لوپ ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔ (جس کمپیوٹر کا کنٹرول آپ لینا یا دینا چاہتے ہیں اس پر بھی کراس لوپ کا انسٹال ہونا ضروری ہے( انسٹال کرنے کے بعد ایک چھوٹی سی ونڈو نمودار ہوگی جو آپکو اکاؤنٹ بنانے کا کہے گی آپ اسے بے شک بند کر دیں، یعنی لاگ ان یا اکاؤنٹ بنانے کی قطعآ ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعدایک اور وینڈو نمودار ہوگی جس پر share اور access لکھا ہوگا۔ اگر آپ اپنے کمپیوٹر کا کنٹرول کسی کو دینا چاہتے ہیں تو شئیر پر کلیک کر کے access code اپنے دوست کو بتا دیں جس نے آپ کے کمپیوٹر کا کنٹرول لینا ہے اور connect دبا دیں۔
آپکا دوست آپکا بتایا ہوا نمبر access میں لکھ کر connect کرے گا تو اس کا رابطہ آپکے کمپیوٹر کے ساتھ ہوجائے گا اور وہ آپکے کمپیوٹر پر سب وہ کام کر سکتا ہے جو آپ کرتے ہیں۔
اسی طریقے پر اگر آپ اپنے دوست کے کمپیوٹر کا کنٹرول لینا چاہتے ہیں تو اس کا access code آپ کے پاس ہونا چاہیے اور دونوں جانب سے connectدبانے پر آپکے کمپیوٹرز کی ریموٹ کنیکشن ہوجائے گی۔
 
Top