1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

کتابیں ڈاٹ کام

محمد وارث نے 'ویب سائٹس پر تبصرے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 17, 2015

  1. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اس ویب سائٹ والوں کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ڈیڑھ لاکھ سے زائد پرانی کتابیں ہیں اور نہایت مناسب داموں پر۔

    مجھے یہ دعویٰ کافی حد تک صحیح لگتا ہے کیونکہ کتابیں تو واقعی بے شمار ہیں اور قیمتیں بھی مناسب ہیں۔ حال ہی مجھے ان سے کئی کتابیں (سو کے قریب) خریدنے کا تجربہ ہوا ہے، جو کہ بہت ہی اچھا رہا، کیونکہ کتابیں پرانی ہی سہی لیکن ان کی حالت بہت اچھی تھی۔ میں نے تاریخ، سیاسیات اور کچھ بچوں کی کتابیں ان سے خریدی ہیں اور وہی بات کہ دام انتہائی مناسب۔

    جو دوست لاہور یا کراچی کے پرانی کتابوں کے بازاروں سے واقفیت رکھتے ہیں ان کو یہی سمجھنا چاہیے کہ وہ بازار آن لائن آ گئے ہیں۔

    آپ کتابوں کو قیمت کے لحاظ سے ترتیب بھی دے سکتے ہیں یعنی صعودی یا نزولی ترتیب، کم قیمت سے زیادہ قیمت کی طرف یا اس کا اُلٹ اور اپنی پرانی کتابیں یہاں بیچ بھی سکتے ہیں جس کا مجھے تجربہ نہٰیں ہوا اور امید ہے کہ جیتے جی ہوگا بھی نہیں :)

    چند ایک چیزیں جن کی طرف اس سائٹ والوں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ موضوعات کو زیادہ بہتر انداز اور وسیع طور پر ترتیب دیں، تاریخ کے زمرے میں اس کے ذیلی زمرے (جو کہ بہت سے ہو سکتے ہیں) ہونے چاہییں لیکن نہیں ہیں۔

    سرچ انجن بھی کمزور ہے، زیادہ تر کتابیں تلاش میں ظاہر ہی نہیں ہوتیں۔

    بس یوں سمجھیے کہ جیسے پرانی کتابوں کے بازار میں کافی وقت صرف کر کے گوہر مطلوب ڈھونڈنا پڑتا ہے، ویسے ہی یہاں پر بھی گوہرِ مطلوب دقت ہی سے ہاتھ آتا ہے لیکن یہ تلاش رایگاں بھی نہیں جاتی کہ بعض جواہر اسی تلاش میں ہاتھ لگ جاتے ہیں، ع- دولتے ہست کہ یابی سرِ راہے گاہے والا معاملہ ہے۔

    پورے پاکستان میں کیش آن ڈیلیوری کی سہولت ہے، لیکن ڈاک خرچ خریدار کے ذمے ہے۔ اس میں بھی دو آپشنز ہیں، ایک تو نارمل کورئیر ہے جو دوسرے تیسرے دن ڈیلیوری دے دیتا ہے لیکن مہنگا ہے دوسرا بائی روڈ کا آپشن ہے جو تقریباً مجھے پچاس ساٹھ روپے فی کلو کراچی سے سیالکوٹ پڑا لیکن اس طرح کتابیں مجھے سات آٹھ دنوں بعد ملیں، لیکن مرتا کیا نہ کرتا کہ مصداق یہ انتظار بھی کر ہی لیا۔

    ویب سائٹ کا ربط
    http://www.kitabain.com/

    آخری بات، بھلے ہی ان کی کتابیں کم قیمت ہوں لیکن مجھے مہنگی ہی پڑیں، کیونکہ مجھے ہر کتاب کی خریداری پر 30 فیصد "ہوم ٹیکس" ادا کرنا پڑتا ہے۔ یہ وہ ٹیکس ہے جو ہماری زوجہ محترمہ غیر مرحومہ نے ہر کتاب کی خریداری پر مجھ پر لگا رکھا ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ میں کپٹرے وغیرہ خریدنے کی بات کروں تو تمھیں اپنی تنخواہ کی کمی سے لے کر دودھ اور چائے کی پتی کی گرانی تک سارے "سیاپے" یاد آ جاتے ہیں اور خود دھڑا دھڑ کتابیں خریدتے ہو سو یہ ٹیکس تمھیں دینا پڑے گا جو ہمارے "کھانے پینے" پر خرچ ہوگا۔ بقولِ مرزا، خدا سے کیا ستم و جورِ ناخدا کہیے سو یہ ٹیکس دینا ہی پڑتا ہے کہ آخر کو میرے کمرے میں بکھری ہوئی کتابیں بھی تو اِسی "ناخدا" نے سنبھالنی ہوتی ہیں۔
     
    • معلوماتی × 12
    • پسندیدہ × 7
    • زبردست × 5
    • پر مزاح × 2
    • دوستانہ × 1
  2. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    زبردست
    :):LOL::ROFLMAO:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    یہ ہوم ٹیکس تو زرداری کیا شریف سب پر بھاری ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    کیا پرانی کتب کا کوئی علاحدہ سے سیکشن ہے؟ کیونکہ قیمتوں میں کوئی خاص فرق تو محسوس نہیں ہوا مجھے ای مرکز اور ان کے ہاں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  5. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,620
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ برادرم محمد وارث۔
    آپ کچھ بتائیں گے کہ اب تک کون کون سی کتب اس یہاں سے آن لائن خرید چکے ہیں؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    یہ سائٹ یوزر فرینڈلی نہیں ہے اور مجھے کافی سر کھپانا پڑا یہاں لیکن قیمتوں میں فرق ہے۔ چرچل کی دوسری جنگ عظیم پر شہرہ آفاق کتاب ہےچھ جلدوں میں جس پر اسے نوبل انعام بھی ملا تھا، پچھلے سال میں نے ریڈنگس لاہور سے قریب ہزار روپے فی جلد خریدا تھا، آپ سوچ سکتے ہیں کہ میری کیا حالت ہوئی ہوگی جب میں نے اس سائٹ پر وہ کتاب ڈیڑھ سو روپے فی جلد میں بکتی دیکھی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اوہ، تب تو واقعی کافی فرق ہے۔ کھنگالتا ہوں میں بھی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. الشفاء

    الشفاء محفلین

    مراسلے:
    2,596
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا۔۔۔۔:D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  9. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    جی برادرم کچھ تو بچوں کی جنرل نالج اور سٹوری بکس تھیں،اور کچھ میرے پسندیدہ موضوعات پر جیسے کچھ کتابیں

    Afghanistan: A Military History from Alexander the Great to the Fall of the Taliban
    Identity and Survival. Sikh Militancy in India
    India's Foreign Policy
    Danger in Kashmir
    Who's who in British history
    Fifty years of Communism: theory and practice, 1917-1967
    across the map of the ussr
    The making of modern Russia
    A History of the USSR
    Comrades: The Rise and Fall of World Communism
    Communist Politics
    The Longman history of the United States of America
    America and the World, 1898-2025
    1001 Events That Made America
    The growth of the U.S.A
    Washington Goes to War
    A history of the United States
    The immigrant in American history
    Jews, justice, and Judaism
    A short history of the Hebrews from Moses to Herod the Great
    Rome and Jerusalem: The Clash of Ancient Civilizations
    A History of the Early Church: From Constantine to Julian
    A History of the Modern Church From 1500 to the Present Day
    A history of the Christian church during the first six centuries
    Sketches from church history
    The Templars
    What happened in history
    Discovery of Africa
    A history of Latin America
    In the wake of the plague
    Great Crimes and Trials of the 20th Century
    The age of plunder
    Slavery
    Slavery and the slave trade
    Slavery in the American South
    Slavery Now - and Then
    A shorter history of science
    A brief history of science
    the discovery of insulin
    The story of medicine
    سامراج اور پاکستان 1947 سے 2002 تک
    پاکستان میں امریکی کردار
    بلوچستان عالمی قوتوں کے نرغے میں
    لفظ ومعانی

    وغیرہ وغیرہ

    ابھی پڑھنی شروع کی ہیں امید ہے سال آرام سے نکل جائے گا :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 4
    • زبردست زبردست × 2
  10. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    سائنس کے موضوع پر یہ کتابیں شاید بہت اچھی نہ ہوں۔ امازون پر بھی انکے ریویوز اچھے نہیں ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    کوئی بات نہیں، میرے پاس پہلے بھی اس موضو ع پر کچھ اچھی کتابیں موجود ہیں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان مدیر

    مراسلے:
    6,676
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    اس سائیٹ پر ویزہ کارڈ یاں پے پال کی آپشن نہیں ہے :(:( ایمزون کی طرح
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  13. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,515
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اردو کتب مجھے تو مہنگی ہی نظر آئیں۔ قرۃ العین کے چار ناولٹ میرے پاس جملہ بیس روپئے کی خریدی ہوئی ہے، 1970 کی، اب بھی مکتبہ جامعہ پبلشرس کی یہ کتاب سو روپئے سے زائد نہیں ہے، یہاں چار سو روپئے قیمت دی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  14. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اعجاز صاحب پاکستان میں کتابوں کی قیمتیں انڈیا کے مقابلے میں واقعی بہت زیادہ ہیں، اور کتابیں ہی کیا ہر چیز کی قیمت زیادہ ہے۔ ویسے اسی کی دہائی کے اخیر اور نوے کے شروع میں میں بھی کتابیں کچھ روپوں ہی میں خریدتا رہا ہوں لیکن اب یہاں منٹو کے افسانوں کی کتابیں ہزاروں میں بکتی ہیں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  15. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    میرے خیال میں اس طرح کی سہولیات شاید ابھی بہت سارے پاکستانیوں یعنی پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں :) کے لیے فائدہ مند نہیں ہین :)
     
  16. عبیر خان

    عبیر خان محفلین

    مراسلے:
    409
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    او سچ میں؟ میں بھی دیکھتی ہوں اس ویب ساہٹ کو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    جی ضرور دیکھیے۔
     
    • متفق متفق × 1
  18. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    حقیقتا منہ میں پانی بھر آیا۔
    وارث اگر ممکن ہو تو ایک پوسٹ اپنے مطالعے کے اوقات کار کے بارے میں بھی کریں کہ کس طرح آپ اپنے کام، گھر اور مطالعے کے وقت کو تقسیم کرتے ہیں۔ میں نے جب سے پڑھائی ختم ہونے کے بعد کام کرنا شروع کیا ہے، پہلے کی طرح مطالعے کے لیے وقت نہیں نکال پاتی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  19. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ فرحت۔

    میرے پاس مطالعے کے لیے وقت ہی وقت ہے :) میری زندگی کے صرف دو رُخ ہیں، دفتر اور گھر۔ دن گزار کر شام کر گھر آتا ہوں، دیکھتا ہوں کہ بچوں کو پڑھانے والا کوئی کام تو نہیں ہے، اور اس کے بعد سونے تک بس یا نیٹ کی تانک جھانک ہوتی ہے یا مطالعہ۔ جس دن بچوں کو اسکول سے چھٹی ہوتی ہے اُس دن صبح بھی ایک آدھ گھنٹہ مطالعے کے لیے مل جاتا ہے، اور یہ روٹین برس ہا برس سے ہے، نہ دوستوں کا تام جھام نہ کسی سے ملنا جلنا، نہ ٹی وی نہ بیوی کے رشتے دار، اللہ اللہ خیر صلیٰ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  20. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    اگر ٹیوی کو شامل کر لیں اور بیوی کو نکال دیں تو یہ یہاں ناروے کی عام زندگی ہے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3

اس صفحے کی تشہیر