کتابوں کو کتابی کیڑوں سے کیسے بچائیں؟

ابو ہاشم

محفلین
آج الماری کھولی اور نوٹ کیا کہ بعض کتابوں کے کنارے مٹی پڑی ہوئی ہے چونکا کہ یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے مزید کتابیں ہٹائیں تو پتا چلا کہ یہ تو کتابوں پر کیڑے حملہ آور ہیں اور انھوں نے دو تین کتابوں کو کناروں سے چاٹنا شروع کیا ہوا ہے شکر ہے زیادہ اندر تک پیش قدمی نہیں ہوئی تھی ۔ الماری کو، کتابوں کو جھاڑا اور کتابوں کو نیچے اخبار بچھا کر دو بارہ الماری میں رکھ دیا۔
کیا احباب میں سے کوئی بتا سکتا ہے کہ آئندہ اس صورتِ حال سے بچنے کے لیے کیا کیا جائے؟
 
آخری تدوین:
یوں ہے جی کیڑوں نے بھی یہاں سے ہی کھانا ہے انکی کونسی فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں۔اسلئے کیوں انکے رزق کے پیچھے پڑے ہیں ،لگے رہنے دیں۔
ویسے بھی جو کتابیں اتنی دیر سے پڑی ہیںظاہر ہے کہ وہ"کتابی کیڑوں" سے بچی ہوئی ہیں۔ورنہ کیڑے مکوڑے ان تک نہ پہنچتے۔
 

ابو ہاشم

محفلین
ویسے عنوان سے میں سمجھا کہ ہر وقت نصابی کتابوں میں گھسے رہنے والے "کتابی کیڑوں" سے بچانے کا کہہ رہے ہیں. ان سے بھی بچانے کی ضرورت ہے. :)
میں نے ان کو لفظی معنی میں استعمال کیا ہے ۔ انھی سے وہ تشبیہی معنی لیے گئے ہیں جو آپ نے بیان کیے۔
 
Top