واصف کب اُڑا لے گئی ہوا مت پوچھ

عتیق منہاس

محفلین
کب اُڑا لے گئی ہوا مت پوچھ
چار تنکوں کا ماجرا مت پوچھ
انتہا دیکھ چشمِ عبرت کی
اِس فسانے کی ابتدا مت پوچھ
تُو نے جو کچھ کہا تجھے معلوم
میں نے دنیا سے کیا سنا مت پوچھ
دے ذرا اپنے حافظے پہ زور
مجھ سے میرا اتا پتا مت پوچھ
ابھی تقدیر کی لکیریں پڑھ
کیا کریں گے وہ فیصلہ مت پوچھ
پوچھ مجھ سے رموزِ مرگِ حیات
ہاں مگر حرفِ مدعا مت پوچھ
بے گناہی بھی جرم ہے واصف
اور اِس کی سزا مت پوچھ

واصف علی واصف
 

عتیق منہاس

محفلین
Xer7F
 
Top