کبھی نہ کبھی

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ابھی تو منزل کی طرف بڑھنے کی ابتدا کی ہے
مگر منزل پر قدم رکھ پائیں گے ہم کبھی نہ کبھی

ابھی تو جلن باقی ہے میرے ان زخموں میں
مگر یہ زخم بھر ہی جائیں گے ہمدم کبھی نہ کبھی

ابھی تو کچھ وقت ہی نہیں گزرا تجھ کو بچھڑنے میں
مگر تمہارے بن جینے کے عادی ہوجائیں گے ہم کبھی نہ کبھی

ایسے ہی ہر درد پر پل پل جو مسکراتے رہیں
تو ناقابلِ شکست بن جائیں گے ہم کبھی نہ کبھی

ابھی بارش کی طرح رواں ان آنسوؤں کو بہنے دو
شاید ان آنسوؤں کو چھپا پائیں گے ہم کبھی نہ کبھی

ابھی چہروں کو پڑھنے کا ہنر جان نہ پائے ہیں
شاید یہ ہنر ٹھوکروں سے سیکھ پائیں گے ہم کبھی نہ کبھی

ابھی تو اداسیوں کا موسم ہر سو چھایا ہے
مگر خوشیوں کے دن بھی تم سنگ آئیں گے کبھی نہ کبھی
 
سید زبیر

محفلین
ابھی بارش کی طرح رواں ان آنسوؤں کو بہنے دو​
شاید ان آنسوؤں کو چھپا پائیں گے ہم کبھی نہ کبھی​
بہت خوب ۔۔۔۔ بر سبیل تذکرہ ، مشہور مزاحیہ فنکار چارلی چپلن کا کہنا تھا کہ مجے بارش اس لیے پسند ہے کہ اس میں میرے آنسو چھپ جاتے ہیں​
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ابھی بارش کی طرح رواں ان آنسوؤں کو بہنے دو

شاید ان آنسوؤں کو چھپا پائیں گے ہم کبھی نہ کبھی

بہت خوب ۔۔۔ ۔ بر سبیل تذکرہ ، مشہور مزاحیہ فنکار چارلی چپلن کا کہنا تھا کہ مجے بارش اس لیے پسند ہے کہ اس میں میرے آنسو چھپ جاتے ہیں​

:happy:
 
الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ اچھے خیالات ہیں۔ اگر عروض سیکھ لیں تو سونے پہ سہاگا ہو جائے۔ کہ نثری نظم تو ہوتی ہے، لین نثری غزل نہیں۔ کچھ لوگوں نے تجربہ کیا ضرور ہے، لیکن در خور اعتنا ہی رہا۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ماشاء اللہ اچھے خیالات ہیں۔ اگر عروض سیکھ لیں تو سونے پہ سہاگا ہو جائے۔ کہ نثری نظم تو ہوتی ہے، لین نثری غزل نہیں۔ کچھ لوگوں نے تجربہ کیا ضرور ہے، لیکن در خور اعتنا ہی رہا۔
جی استادِ محترم!
کوشش کروں گی۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اور کیا
میں تو شاعری بھی اسے ہی کہتی ہوں جو مجھے سمجھ آ جائے
:)
چلیں ٹھیک ہے مقدس ایک خیالی کتاب جو پہلی ہوگی اس کا انتساب تو عاطف بھیا کے نام ہوگا کیونکہ وہ میرے تخیل کو جگائیں گے
اور دوسری کتاب کا انتساب آپ کے نام رہا کیونکہ میری ساری شاعری آپ کو سمجھ آئے گی۔:heehee:
 
مقدس

دیٹ از سو سوئیٹ آف یو۔۔
:):)
مجھے یقین ہے کہ وہ خیالی کتاب ہر گز نہیں ہو گی :)
 
Top