کبھی خوشی کبھی غم

شب غم

محفلین
لوگ سمجھتے ہیں کہ محبت کو پا لینے سے ساری دنیا کی خوشیاں مل جاتی ہیں ،سارے غم دور ہوجاتے ہیں،اتنی زیادہ محنت کر کہ لوگ اپنی محبت کو حاصل کر تے ہیں۔تو کیا وہ اس کے بعد دنیااور آخرت میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں؟اگر اتنی محنت خدا کو کو پانے کےلیئے کی جائے تو دونوں جہاں سنور جائیں ۔اس کا مطلب ہے کہ عشق میں،میں نے جو کھویا ،جو پایا ہے ،وہ سب مایا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
محبت کو پالینا، محبت کی معراج نہیں، اختتام ہوتا ہے۔ انسانی فطرت ہے کہ جس چیز کو زیادہ چاہا جائے، اگر وہ ہاتھ آجائے تو اس کی وہ وقعت نہیں رہ جاتی۔ اگر وہ دسترس سے دور ہو تو اس کی کشش اور تڑپ ہی بہت ہے

باقی آپ کی بات دنیا اور آخرت کے حوالے سے درست ہے
 

دوست

محفلین
کبھی خوشی کبھی غم یہ ہیں تیرے کرم۔
محبت کسی کسی کو راس آتی ہے۔ بعض لوگ ہجر میں ایسے جی اٹھتے ہیں یسے صحرائی پودے بغیر پانی کے زندہ رہ لیتے ہیں۔ اور بعض لوگ جب تک محبوب کا دیدار نہ ہو زندہ نہیں رہ سکتے۔
اللہ سے محبت تو اور بات ہے۔ وہ تو پھر جاننے والے ہی جانتے ہیں ہم آپ کیا کہہ سکتے ہیں۔
 
آ اے غم دوران میخانہ ہے نزدیک
بیٹھیں گے ذرا دیر کچھ بات کریں گے
میں سمجھتا ہوں کہ محبت کی حقیقت ہی نہ رہی ہے "بات تو سچ ہے مگر ہے یہ رسوائی کی"
 

شب غم

محفلین
قیصرانی نے کہا:
محبت کو پالینا، محبت کی معراج نہیں، اختتام ہوتا ہے۔ انسانی فطرت ہے کہ جس چیز کو زیادہ چاہا جائے، اگر وہ ہاتھ آجائے تو اس کی وہ وقعت نہیں رہ جاتی۔ اگر وہ دسترس سے دور ہو تو اس کی کشش اور تڑپ ہی بہت ہے

باقی آپ کی بات دنیا اور آخرت کے حوالے سے درست ہے

میں‌نے جو بات کی ہے، اس پس منظر کو آپ سمجھ نہیں‌سکے ۔میرے کہنا کا مقصد ہے کہ ہم لڑکی سے محبت کے دم بھر تے اور ترٹتے ہیں‌ تو کیا اس لڑکی کو حاصل کرنے کے بعد ہم ساری زندگی خوش رہے سکتے ہیں ، کیا ترٹ ، محبت وغیر ہ چیزیں اور جذبات آخرت میں کا میاب ہو نے کی ضمانت دیے سکتی ہے ۔ اگر نہیں تو، عاشقوں کو یہ بات سمجھ میں کیوں نیہیں‌آتی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں‌نے پہلے ایک جنرل اوور ویو دیا، پھر میں نے کہا کہ آپ کی بات جو دنیا اور آخرت کے حوالے سے ہے، اس سے اتفاق کرتا ہوں، یعنی آپ کے اور میرے نکتہ نظر یکساں ہیں
 
Top