کبھی تو دل سے کدورت مٹا کے مل ظالم

طالوت

محفلین
بہت اچھے باسط ۔۔۔۔۔ آپ کسی فورم کے منتظم بھی ہیں شاید ۔۔ ذرا تعارف تو کروائیں ۔۔
وسلام
 

بہت اچھے باسط ۔۔۔۔۔ آپ کسی فورم کے منتظم بھی ہیں شاید ۔۔ ذرا تعارف تو کروائیں ۔۔
وسلام

السلالم علیکم،

آپ دونوں‌ساتھیوں‌کا بہت شکریہ کہ آپ نے اسے پسند کیے۔

جہاں‌تک تعارف کی بات ہے تو نام باسط حبیب ہے، عمر 40 کو بس پہنچی کہ پہنچی، کام پراجیکٹ‌مینجمنٹ‌ کا کرتا ہوں ۔ ایک فورم اور کچھ ویب سائٹس عرصہ 6 سال سے چلا رہا ہوں۔ رہائش انگلستان میں‌ہے۔ اور کیا ؟ بس الحمداللہ بڑا کرم ہے اللہ سبحان تعالی کا۔ آپ نے اگر کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ لیجئے گا ۔ بندہ حاضر ہو گا۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسط جہاں بھی جاتے ہیں ہلا گلا مچ جاتا ہے۔ :)
لوگوں کے کان کھڑے ہو جاتے ہیں کہ ہیں۔۔ یہ وہی باسط ہیں۔ :)
باسط ہلاگلا کے بانی اور منتظم اعلی ہیں۔
باسط آپ اپنی عمر کچھ زیادہ تو نہیں بتا رہے؟ یہ تو آپ نے میری عمر بتا دی ہے۔ :)
 
باسط جہاں بھی جاتے ہیں ہلا گلا مچ جاتا ہے۔ :)
لوگوں کے کان کھڑے ہو جاتے ہیں کہ ہیں۔۔ یہ وہی باسط ہیں۔ :)
باسط ہلاگلا کے بانی اور منتظم اعلی ہیں۔
باسط آپ اپنی عمر کچھ زیادہ تو نہیں بتا رہے؟ یہ تو آپ نے میری عمر بتا دی ہے۔ :)

ارے نبیل بھائی کیوں‌ شرمندہ کرتے ہیں‌۔ میں‌تو آپ کے مداحوں‌میں‌سے ہوں‌۔ اور بلا مبالغہ آپ اس کے حقدار بھی ہیں ۔ اور عمر کا کیا ہے جی، لوگ ہو 55 کے جاتے ہیں‌رہتے بچپن میں‌ہیں، اور ہمارے ساتھ مسلہ یہ ہے ہم خود کو گزشتہ ایک آدھ دھائی سے 40 کا ہی سمجھے بیٹھے ہیں‌اور سوچ رکھا ہے۔ بس سال جتنے گر جائیں‌اس سے آگے نہیں‌جانا ۔ اور رہی بات بانی ہونے کی تو ہمیں‌تو سوتے جاگے اقبال صاحب غیر کے آگے جھکنے پہ پانی پانی کرتے رہتے ہیں۔ اور ہم کہ ٹھرے ازلی چکنے گھڑے۔ اپنی منطق کی گرہ پہ گرہ لگائے جاتے ہیں اور جیئے جاتے ہیں۔ بات تو آپ کی ہے، اپنا زمانہ آپ پیدا کیا ہم تو بس قافلے میں‌ منت سماجت کے مرہون ِ‌منت ہیں ۔ سوچتے ہیں‌اگر زندگی میں‌منت سماجت نا ہوتی تو یہ حاجت جو جان کو آ جاتی ہے۔ کرتے تو کیسے پوری کرتے۔

اب بس یہ دعا ہے، کچھ نا سمجھے خدا کرے کوئی ۔



اور ہاں ، اس ویک اینڈ پہ میرے لیے 1-2 گھنٹے اگر ممکن ہو تو نکال رکھئے گا۔ ایک آدھ مشورہ اور ایک دو ادھورے کام پڑے ہیں ۔ اور وہ کام بھی اُلجھی ہوئی ڈور کی طرح سلجھ کے نہیں‌دے رہے میں‌تفصیلی پی ایم کل یا پرسوں کروں‌گا انشااللہ۔ اس وقت توحالت وہی ہے کہ لیلی نظر آتا ہے اور مجنوں نظر آتی ہے۔

والسلام
 
Top