کاپی، کٹ اور پیسٹ

copycutpaste_zpsa7768e9a.jpg


کاپی، کٹ اور پیسٹ
محمد خلیل الرحمٰن

نیلم ، زبیر، اور عائشہ
قرۃ، سعود، اور زندگی
نایاب ، اوشو، کاشفی
تلمیذ تھے، بسمل بھی تھے
محفل میں سب موجود تھے
سب تھے مگر اِک میں نہ تھا
میں تھا کہیں کھویا ہوا
شاید کہیں سویا ہوا
کٹ پیسٹ اور کاپی کا غم
جس نے ہمارے ذہن کو
تخلیق کی اِک الوہی لذت سے بے بہرہ کیا
شاعر کے ہاتھوں میں قلم
تخلیق کا مظہر تھا جو
شاید کہیں کھویا گیا
اب ’ورڈ‘ نے
سب دوستوں کے ہاتھ سے کاغذ قلم کو چھین کر
اِک مصنوعی چوہا انہیں پکڑادیا
اب برق رفتاری کے ساتھ
ہر محفلیں اس کام میں ڈوبا ہوا
کٹ پیسٹ اور کاپی کے رنگیں زہر میں ،
تخلیق کی اُس الوہی لذت سے بے بہرہ ہوا
پہلے جو یہ اِک لفظ تھا
اب لفظ توکھوئے گئے
اب ’ورڈ‘ہے
’کاپی‘ ہے ، ’کٹ‘ ہے، ’پیسٹ‘ ہے
آسی کی پیشن گوئی تھی
اب لفظ تو کھو جائیں گے
کٹ ،پیسٹ ہی رہ جائیں گے
اب وہ کلیم اللہ کی باتیں کہاں
اب وقت کےموسیٰ بھی کوہِ طور پر
’’موسیٰ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے‘‘کو سن کر گنگ ہیں
ان کے لیے بھی صرف اب
’کاپی‘ ہے ، ’کٹ‘ ہے، ’پیسٹ‘ ہے

نیلم ، زبیر مرزا ، عائشہ عزیز ، قرۃالعین اعوان ، ابن سعید ، زندگی ، نایاب ، اوشو ، کاشفی ، تلمیذ ، مزمل شیخ بسمل ، محمد یعقوب آسی
 
آخری تدوین:
خوب خلیل الرحمن صاحب، درست فرمایا آپ نے! لیکن بات یہ ہے کہ کاپی پیسٹ اتنا بھی کارگر نہیں۔ ایک روایت سنیے:
ہر جگہ کاپی پیسٹ.........
"میری زندگی کے سب سے سہانے شب و روز جس خاتون کے بازوؤں میں گزرے وہ میری بیوی نہیں تھی۔"
حاضرین کو سانپ سونگھ گیا کہ مولوی جی کیا کہہ رہے ہیں۔ تھوڑے توقف کے بعد ارشاد ہوا، "جی، وہ عورت کوئی اور نہیں بلکہ میری ماں تھی۔"
ایک صاحب کو یہ بات بہت اچھی لگی، سوچا کیوں نہ گھر جا کر اس کو آزمائے۔ سیدھا کچن میں گیا جہاں اس کی بیوی انڈے فرائی کر رہی تھی، کہا کہ میری زندگی کے سب سے سہانے شب و روز جس کے بازوؤں میں گزرے وہ عورت کم از کم تم نہیں تھی۔
چار دن کے بعد جب ان صاحب کے منہ سے پٹیاں اتاری گئیں اور تیل کی جلن کچھ کم ہوئی تو بولے "یہ کم بخت کاپی پیسٹ بھی ہر بار نہیں چلتا. . . ."
 
آخری تدوین:

یوسف-2

محفلین
حسب معمول اور حسب سابق بہت خوب لکھا ہے خلیل بھائی!
بہت خوب اس لئے بھی کہ ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ یہ کاپی پیسٹ نہیں ہے :)
 

جاسمن

لائبریرین
ہیں ں ں ں ں!
یہ کہاں چھپی ہوئی تھی۔ اتنی پیاری نظم۔
اللہ اللہ! بہت ہی پیاری نظم ہے۔
ڈھیروں داد۔:)
 
ہیں ں ں ں ں!
یہ کہاں چھپی ہوئی تھی۔ اتنی پیاری نظم۔
اللہ اللہ! بہت ہی پیاری نظم ہے۔
ڈھیروں داد۔:)
جزاک اللہ بٹیا! جانے کہاں چھپی ہوئی تھی یہ نظم۔ کہاں سے نکال آئیں!

اب جب کہ مل گئی ہے، ہم نے فوراً ٹیگ لگادئہے ہیں۔
 
Top