ڈی جی ٹیلی کام digi telecom ملایشیا

آج ڈی جی ٹیلی کام کی جانب سے نیٹ ورک پیکج کی معلومات کا ایس ایم ایس موصول ہوا ، ایسے میسیجز اکثر انگلش یا مالے زبان میں ہوتے ہیں ، لیکن یہ جان کر دلی خوشی ہوئی کہ یہ میسیج اردو میں تھا ، اس سے پہلے دو بار رومن اردو میں معلوماتی میسیجز ملے تھے
اس سے نئے آنے والے پاکستانی دوستوں کو بہت فائدہ ہو گا ، جن کو مالے زبان سیکھنے میں وقت لگتا ہے اور ان کو ایسے میسیجز کا مطلب ساتھ والے دوستوں سے پوچھنا پڑتا ہے
اردو کے لیے بھی یہ ایک اچھی خبر ہے کہ بزنس کمپنیز بھی اس کی اہمیت کو سمجھ رہی ہیں
 
Top