ڈی ایس ایل پر ویب سرور

دوستو!

سب سے پہلے تو عید مبارک۔

میں نے اپنے لیپ ٹاب کو ڈی ایس ایل سے کنیکٹ کرکے ویب سرور بنانے کا تجربہ کیا ہے۔ تجرباتی طور پر درج ذیل ویب سائٹ بنائی ہے۔ براہِ مہربانی اسے کھولیں اور میجھے سپیڈ وغیرہ کے بارے میں بتائیں کہ کیسی ہے۔

http://gulfam.homeip.net

ممکن ہے، بعض اوقات بجلی کی لوڈشیڈنگ کے سبسب آپ یہ ویب سائٹ نہ دیکھ سکیں۔ تاہم پھر سے کوشش کیجئے گا اور خصوصا ویب سرور کی سپیڈ کے بارے میں ضرور بتائیے گا۔
 

فخرنوید

محفلین
کھلنے میں وقت تو اس نے مناسب لیا ہے۔ لیکن بھائی جی اس میں ایک قباحت ہو گی۔ یہ آپ کی انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ پر اثر ڈالے گی ۔ا گر تو ان لمییڈ ہے تو ٹھیک ہے ورنہ مجھ جیسے غریب بندے سے ہوسٹنگ لے لو
 
کھلنے میں وقت تو اس نے مناسب لیا ہے۔ لیکن بھائی جی اس میں ایک قباحت ہو گی۔ یہ آپ کی انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ پر اثر ڈالے گی ۔ا گر تو ان لمییڈ ہے تو ٹھیک ہے ورنہ مجھ جیسے غریب بندے سے ہوسٹنگ لے لو

فخر بھیا! شکریہ۔ اول تو یہ کہ میں خود ایک ویب ہوسٹنگ کمپنی چلا رہا ہوں، اس لئے آپ سے نہیں خریدوں گا۔ دوئم یہ کہ ڈی ایس ایل کا صرف تجربہ ہی ہے اور ویسے بھی میرے پاس ان لمیٹڈ بینڈوڈتھ والا پیکج ہے۔
 
اچھی سپیڈ تھی۔
لیکن یہ ہوم آئی پی ڈاٹ نیٹ سے کیا مراد ہے؟ کون سا ویب سرور استعمال کر رہے ہیں؟

حضور! ویب سرور اپاچے میں نے اپنے لیپ ٹاپ میں انسٹال کیا ہے۔ اس پر فورم انسٹال کیا ہے۔ چونکہ ڈی ایس ایل کے ساتھ ڈائنامک آئی پی ایڈریس ہے، اس لئے ہوم آئی پی کے سب ڈومین کو اس آئی پی پر فارورڈ کردیا ہے۔
 
گلفام صاحب بہت اچھی سپیڈ ہے میر ی مدد کریں میں بھی یہ کرنا چاہتاہوں (مسکراہٹ

بھیا جانی! اگر میں آپ کی کچھ مدد کرسکتا ہوں تو یقینا یہ میرے لئے باعث مسرت امر ہوگا۔

یہ بتائیے کہ آپ کس کمپنی کا ڈی ایس ایل کنکشن استعمال کر رہے ہیں اور کونسا موڈیم یا راؤٹر آپ کے پاس ہے۔
 
حضور! ڈائن ڈی این ایس ڈاٹ کام پر رجسٹریشن کروائیے اور نیا ہوسٹ بنا لیجئے۔ اس کی کنفگریشن میں اپنا آئی پی ایڈریس دیجئے۔ اس کے بعد اگر آپ کے راؤٹر میں ڈائنامک ڈی این ایس کلائنٹ موجود ہے تو اس میں اپنا سب ڈومین یا ڈومین نیم، ڈائن ڈی این کا صارف نام اور پاس ورڈ درج کیجئے۔ اگر ڈی این ایس کلائنٹ بلٹ ان نہیں ہے تو مندرجہ ذیل ربط سے آئی پی اپ ڈیٹر ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کریں:

http://www.tucows.com/preview/370093

اس کے بعد راؤٹر میں پورٹ 80 کو اس کمپیوٹر پر فارورڈ کیجئے جہاں ویب سرور انسٹال ہو۔ اس طرح آپ کا ویب سرور تیار ہو جائے گا۔

چونکہ آپ کے زیرِ استعمال ڈی ایس ایل راؤٹر میں نے استعمال نہیں کیا، اس لئے میں تکنیکی طور پر مدد کرنے سے قاصر ہوں۔ اگر کوئی چیز سمجھ نہ آئے تو اس کا مینوئل دیکھئے گا۔
 
Top