ڈیٹا بیس ڈیٹابیس کی مختصر تاریخ پر تبصرے

فاتح تو حق دوستی ادا کرتے ہوئے پسند کر رہا ہے باقی لوگ کن جذبات کے تحت معلوماتی ، پسندیدہ اور زبردست کلک کر رہے ہیں ، اس پر یہاں ضرور لکھیں۔
 
اچھا یار ایک اور بات بتاؤ کہ ایک عام آدمی روزانہ کن کن چیزوں میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ڈیٹابیس کا استعمال کرتا ہے
جیسے میں جب بھی موبائل سے کوئی کال کرتا ہوں تو ظاہر ہے اسکے پیچھے ڈیٹا بیس کارفرما ہوتی ہے۔
ایک عام انسان کی زندگی میں اور کون کون سی چیزیں جن میں ڈیٹا بیس استعما ل ہوتی؟
 
میں ایک ڈاکیومینٹری سن رہا تھا جن میں ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ آئی بی ایم والے ڈیٹابیس کی پوٹینشل کو اچھی طرح سے استعمال نہیں سکے اور لیری ایلیسن بازی لے گیا
 
رانا

محفلین
حالانکہ ڈاکٹر ای ایف کوڈ بھی شائد اس وقت آئی بی ایم میں ہی تھا جب اس نے ریلیشن تھیوری کی بیس پر اس ریلیشنل ماڈل کا خیال پیش کیا تھا۔
 
اچھا یار ایک اور بات بتاؤ کہ ایک عام آدمی روزانہ کن کن چیزوں میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ڈیٹابیس کا استعمال کرتا ہے
جیسے میں جب بھی موبائل سے کوئی کال کرتا ہوں تو ظاہر ہے اسکے پیچھے ڈیٹا بیس کارفرما ہوتی ہے۔
ایک عام انسان کی زندگی میں اور کون کون سی چیزیں جن میں ڈیٹا بیس استعما ل ہوتی؟

موبائل کے پیچھے عموما ایک سے زائد ڈیٹابیس کار فرما ہوتی ہیں۔ اب زیادہ ڈیٹا کو سنبھالنے اور اس میں سے معلومات کشید کرنے کے لیےDatawarehousing اور Business Intelligence کا استعمال ہوتا ہے جس میں کثیر جہتی(multi dimensional) ڈیٹابیس اور نسبتی(relational) ڈیٹابیس کا امتزاج ہوتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھا میں پائتھون کمپیٹر میں انسٹال کر لوں تو اسے چلاؤں کیسے؟

بلال بھیا آپ متعلقہ دھاگے میں دیکھیے وہاں سب تفصیل موجود ہے۔ بہتر ہوتا آپ پہلے اپنے امتحانات سے فراغت حاصل کرلیتے اور پھر یکسوئی سے یہاں وقت لگا لیتے۔

یہاں پائتھون پر دھاگوں کا انڈیکس بنا ہوا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

بہت بہت شکریہ۔ میں نے اسے بُک مارک کر لیا ہے۔
پیر سے کلاسز کا نیا شیڈول جاری ہو گا، پھر کچھ حساب کتاب لگاتے ہیں۔
 
Top