ڈیسک ٹاپ سسٹم کے لیے تجاویز درکار ہیں

آوازِ دوست

محفلین
بجٹ برائے سسٹم ایک لاکھ روپے(علاوہ ٹیکس) ہے اپنےادارے کے لیے کُچھ نئے کمپیوٹر منگوانے ہیں۔ قبل ازیں ڈی ڈی آر فور اپلائیڈ بورڈ ، ریم اور 4 جی بی کا گرافکس کارڈ وغیرہ سوچا تھا لیکن ایسے سسٹم کی پرائس بجٹ سے باہر ہو جاتی ہے۔ لِہٰذا آپ دوستوں سے گذارش ہے کہ ایک لاکھ کے بجٹ میں رہتے ہوئے بہترین سسٹم سپیسی فیکیشن تک پہنچنے میں مدد فرمائیں۔ کی بورڈ ماؤس (وائرڈ) اور 19 سے 21 انچ کی ایچ ڈی ، ایل ای ڈی مانیٹر بھی شامل ہوں نیزسسٹم گرافکس ایپلیکیشنز کو بہتر ہینڈل کر سکے ۔ آپ کی بروقت تجاویز کا دِلی خیر مقدم کیا جائے گا۔
 
آخری تدوین:
میرا خیال ہے کہ Dell یا Lenovo کا سسٹم لے لیں اور اس میں اپنی پسند کا گرافکس کارڈ لگوا لیں۔ مانیٹر تو آپ کو اب ایل ای ڈی ہی ملے گا۔
 
Top