ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ۔ شعبہ ٹائپنگ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
سکین متن کے حصول کے بعد کتب کے برقیانے کا اگلا مرحلہ ٹائپنگ کا ہے جس کی ذمہ داری شعبہ ٹائپنگ کو تفویض کی گئی ہے۔ اس شعبہ کے ذیل میں ٹائپنگ ٹیم کا ذکر آتا ہے۔ سکین متن ٹیم ممبرز میں تقسیم اور ٹائپ کرنا اس ٹیم کی ذمہ داری ہے۔

لائبریری ٹائپنگ ٹیم

ابوکاشان
ابو شامل
انیس فاروقی
جاوید اقبال
خرم شہزاد خرم
شاہ110
شکاری
شگفتہ
عمر احمد بنگش
عمران خان
ف۔قدوسی
فرحت کیانی
محب علوی
محمد وارث
نایاب
نوید صادق

صادق ( یہ رکن اپنا نام ظاہر کئے بغیر پس منظر میں رہ کر کام کرنا چاہتے ہیں)


لائبریری ٹائپنگ ٹیم کا ذکر ہو اور شمشاد بھائی کی جادو رفتار ٹائپنگ کی بات نہ ہو۔ یہ کیسے ممکن ہے۔:happy: لہٰذا شمشاد بھائی سے درخواست ہے کہ وہ کچھ ٹپس یہاں شیئر کریں۔ اس کے علاوہ وارث اور نایاب بھائی سے بھی یہی درخواست ہے تا کہ نئے آنے والوں کے لئے رہنمائی بہتر طور پر میسر ہو۔:)
دیگر ٹیم ممبرز بھی یہاں اپنا تجربہ یا ٹائپنگ کے دوران پیش آنے والے مسائل کے بارے میں بات چیہت کی دعوت دی جاتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا مشورہ صرف اتنا ہے کہ اس ٹیم کے ایک یا دو لیڈر ہوں جو پوری ٹیم کو لیڈ کریں۔ جس میں صفحات کی تقسیم اور ٹائیپنگ کے بعد ان کو ترتیب دینا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے جو بھی مواد ٹائپ کرنے کے لیے دینا ہے۔ جلدی سے دے دیں۔ پھر میں تھوڑا مصروف ہو جاؤں گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے جو بھی مواد ٹائپ کرنے کے لیے دینا ہے۔ جلدی سے دے دیں۔ پھر میں تھوڑا مصروف ہو جاؤں گا۔

السلام علیکم
شمشاد بھائی، 'شریر بیوی پراجیکٹ' کے ص 1-2 اور ص 11 تا 19 آپ کے منتظر ہیں۔ کتاب کے بقیہ صفحات کے روابط شامل کرنے تک اگر آپ مصروف نہ ہو گئے تو مزید کام بھی مل جائے گا۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ فہیم۔ صفحہ 1 اور 2 تو پوسٹ کر چکا ہوں۔

مجھے اصل میں آج شام جانا ہے، واپسی ہو ہفتے کی صبح کو انشا اللہ۔ اور سارا وقت سفر میں ہی گزرے گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ 186 صفحات پر مشتمل کتاب ہے جسے 95 صفحات پر سکین کیا گیا ہے۔ ان 95 میں سے 50 صفحات ورکنگ زون میں اپلوڈ کئے جا چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں ضرور لے لیتا لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ سفر پر جا رہا ہوں۔ ہفتے سے کام شروع کر سکتا ہوں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی! میرا خیال ہے آپ کی واپسی تک صفحات کی تقسیم کی صورتحال واضح ہو چکی ہو گی۔ جو صفحات بچ گئے ان کے لئے آپ کا نام میں خود ہی شامل کر لوں گی۔ :happy:
 

فہیم

لائبریرین
مجھے تھوڑا وقت مل گیا تھا آفس میں۔
اس لیے میں نے ابھی ہی پوسٹ کردیے ہیں کہ کچھ معلوم نہیں کہ گھر جاکر لائٹ پریشان کردے یا نیٹ کے پنگے ہوں۔

شمشاد بھائی کے حصے کے 11 تا 19 صفحات پوسٹ کردیے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ فہیم۔

اگر لائبریری کے باقی اراکین بھی ایسے ہی کام کرنے لگ جائیں تو چند ہی ہفتوں میں ہماری لائبریری کہیں سے کہیں پہنچ سکتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top