ڈھیٹ فائلیں Unlocker سے حذف کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

بعض اوقات کوئی فائل حذف کرتے وقت وینڈوز یہ کہتے ہوئے اسے حذف کرنے سے انکار کردیتا ہے کہ "یہ فائل حذف نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ استعمال میں ہے" چلیں کوئی دوسری تیسری فائل ہو تو بندہ یقین بھی کرلیتا ہے اور اس فائل کو حذف کرنا اگلے ریبوٹ تک ملتوی کردیتا ہے لیکن اس وقت خاصا تعجب ہوتا ہے جب وینڈوز یہ بیان کسی فولڈر پر دے کر اسے حذف کرنے سے اکار کردیتا ہے کہ یہ بھی استعمال میں ہے حالانکہ ایسا نہیں ہوتا..

بہر حال وجہ کوئی بھی ہو ایسی ہی ڈھیٹ فائلوں کے لئے ہی Unlocker کو ایجاد کیا گیا ہے.. یہ وینڈوز کے رائٹ مینیو میں آن موجود ہوتا ہے اور جب کوئی فائل حذف ہونے سے انکاری ہو تو آپ کو بس اس فائل پر رائٹ ماؤس کلک کرکے اسے سلیکٹ کرنا ہے اور فائل کی مجال کہ وہ حذف ہونے اسے انکار کردے..

unlocker1rm2.gif



لائسنس: فری ویر
حجم: 182 کلوبائٹ صرف
ڈاونلوڈ يہاں سے

واللہ الموفق
 

قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ مکی، اس چیز کی تلاش میں کتنا خوار ہوا، نہ پوچھیں، ٹاسک کو ختم کرکے بھی دیکھا، پر مزہ نہیں آتا تھا
 
Top