ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کے حوالے سے ایک سوال

آپ میں سے يقينا چند ايک احباب کاڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا مشغلہ ہوگا۔ میرے پاس 2000 تک ڈاک ٹکٹ ہیں مگر کوئی البم نہیں ہے، کوشش کے باوجو البم نہیں مل سکا ہے۔ براہ کرم میری رہنمائی کی جائے کہ البم کہاں سے ملے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
کسی اچھی سٹیشنری کی دکان پر جائیں، مل جائے گی۔ یا مجھے اپنا پتہ بھیج دیں، میں لیکر بھیج دوں گا۔
 
کسی اچھی سٹیشنری کی دکان پر جائیں، مل جائے گی۔ یا مجھے اپنا پتہ بھیج دیں، میں لیکر بھیج دوں گا۔

ارے بھیا آپ زحمت نہ کریں۔ اصل میں سکھر کی چند بڑی بک شاپس کا چکر لگا چکا ہوں اب اسلام آباد میں کوشش کرتا ہوں ویسے کیا قیمت ہوگی؟
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی جی آپ قیمت کو چھوڑیں۔ اگر کوئی اسلام آباد جانے والا ملا، اس کے ہاتھ بھجوا دوں گا۔
 
2000، ماشاءاللہ
ان سب کے لیے تو دو تین البموں سے کام نہیں چلے گا، شاید دس سے زیادہ کی ضرورت ہوگی آپ کو۔ میرے پاس بھی بہت سارے ٹکٹ ہیں، خاص ٹکٹ البموں میں رکھیں ہیں، باقی لفافوں میں۔
کراچی میں تو آپ کو ضرور ملیں گیں البمز، زینب مارکیٹ میں۔ پنڈی میں میرے ایک دوست ہیں جن کو کلیکشن کا شوق ہے، ان سے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ کھیں تو ایمیل ایڈرس دے دوں۔ ورنہ میں بھی شاید یہاں سے بھجوا سکوں۔
اگر ممکن ہو تو ذرا تفصیل بتائیں اپنے مجموعہ کی، کس قسم کے ٹکٹ ہیں، کن ممالک کے ہیں ۔۔۔
شکریہ
 
میرا یہ پرانا شغل تھا اب بھی ٹکٹ لفافوں میں بند ہیں جہاں تک یاد پڑتا ہے کہ 30 سے 35 ممالک کی ٹکٹس تھیں۔ آپ پنڈی کے دوست کا برقی پتہ ارسال فرمائیں نوازش ہوگی۔
 
اسٹیشنری شاپس پر نہ ملیں تو گفٹ شاپ پر مل سکتی ہیں۔ مثلاً آرچیز گیلری جیسے اسٹورز مین تو مل ہی جانا چاہئیے۔
 
Top