ڈاٹ نیٹ میں یونیکوڈ ڈویلپمنٹ؟

السلام علیکم،

برادران، اسے میری سہل پسندی کا نام دیجیے یا کاہلی کا، لیکن میں نے کہیں بھی سرچ کرنے کی زحمت کیے بغیر یہاں ٹھک سے میسج پوسٹ کر دیا ہے۔ دراصل مجھے بہت کم وقت میں اپنا ڈیٹابیس کا ٹرم پروجیکٹ دینا ہے اور میرے دماغ میں اس کو اردو میں بنانے کی سمائی ہے۔

مدد کا مشکور ہوں گا۔
 
معافی چاھتا ہوں، اپنی اوپر کی پوسٹ پڑھنے کے بعد احساس ہوا ہے کہ میں نے اپنا مدعا صحیح طریقے سے بیان نہیں کیا، دراصل میرا مسئلہ "localization issues and best practices" ہے۔ ڈاٹ نیٹ میں یونیکوڈ کی سپورٹ کے بعد کسی بھی زبان میں انٹرفیس بنانا کوئی زیادہ مشکل نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد اسحاق، ویلکم بیک۔ کیسے رہے تمہارے امتحانات، اور یہ کیا جان نیش کی تصویر ہے تمہارے ایواٹار میں؟

مجھے تمہاری بات کی سمجھ نہییں لگی، تم نے کوئی سوال پوچھا ہے یا تمہیں جواب مل گیا ہے اپنے کسی سوال کا؟

اگر تمہارے سسٹم میں اردو نصب ہوئی ہوئی ہے اور ڈاٹ نیٹ بھی انسٹال ہوا ہوا ہے تو اردو پر مبنی کوئی بھی ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن ڈیویلپ کی جا سکتی ہے۔ اگر مجھے وقت ملا تو ایک چھوٹے موٹے ٹیوٹوریل پوسٹ کروں گا اس بارے میں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد اسحاق، کچھ نہ کچھ ہنٹ تمہیں اس آرٹیکل سے بھی مل جائے گا۔ جب مجھے وقت ملے گا تو اس موضوع پر ایک تفصیلی آرٹیکل بھی لکھوں گا۔ ویسے یہ کام تم ہی کیوں نہیں کرتے۔ جب تم ڈاٹ نیٹ میں یونیکوڈ اردو پر مبنی اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کر چکو تو اسکے بعد دوسروں کو اپنے نتائج سے مستفید ہونے کا موقعہ دو۔
 
السلام علیکم،

نبیل بھائی، میرے کمپیوٹر میں یہ سب تو ہے، اور مجھے ملٹی لنگوئل ایپلیکیشن بھی ڈویلپ کرنا آتی ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں صارف کو یہ آپشن دینا چاھتا ہوں کہ وہ ایپلیکیشن کی ترجیحات میں جا کر زبان تبدیل کر سکے، اس کے لیے مجھے لینگوئج ریسورسز بنانے پڑیں گے۔ مسئلہ تو یہ ہے نا! :)

ویسے میں نے اپنی سستی پر قابو پانے کی کچھ کوشش کی ہے اور خود سے دو ایک کتابیں دیکھنا شروع کی ہیں، انشاءاللہ ایپلیکیشن بنی (اگر بن گئی تو :wink: ) میں ضرور اپنے بلاگ میں شامل کروں گا۔

میرے امتحانات ذلزلے کی وجہ سے موئخر کر دئیے گئے تھے اور ہم سب دوست بھی اسی سلسلے میں مصروف رہے۔ دیکھیں کب ہوتے ہیں اب، ویسے دسمبر کے آغاز میں امید ہے۔
 
اویٹر! ہی ہی ہی۔

دراصل اویٹر کے لیے مجھے کوئی مناسب تصویر نہیں ملی، اور گیلری میں ایک مرد کی واحد تصویر انہی صاحب کی تھی۔ :wink:
 
دیر

اسحاق مائیکروسافٹ کا آپریٹنگ سسٹم، ڈیویلپمنٹ ٹولز وغیرہ سب ہی یونیکوڈ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ڈاٹ نیٹ میں بھی یونیکوڈ اور لوکلائزیشن کی عمدہ سپورٹ ہے۔ اب دیر بس آپ کے کام میں ہاتھ ڈالنے کی ہے۔
 
Top