ڈاٹ نیٹ فریم ورک مکمل درکار ہے

چند دن پہلے ایک دوست نے ایک مسئلہ پیش کیا کہ میرے پی سی میں کارل ڈرا 15 انسٹال نہیں ہورہا (واضح رہے کہ ان کے گھر میں انٹر نیٹ کنکشن نہیں ہے) ان کے اصرار پر میں ان کے گھر گیا اور خود انسٹال کرنے کی کوشش کی۔ انسٹالیشن کے ابتدائی مرحلہ میں ہی بتایا گیا کہ اس کمپیوٹر میں ڈاٹ نیٹ فریم ورک انسٹال نہیں ہے، لہٰذا پہلے اسے انسٹال کرنا ہوگا اور نیکسٹ کی بٹن پر کلک کرنے سے اس نے ڈاؤن لوڈنگ شروع کردی لیکن انٹر نیٹ کنکشن نہ ہونے کی بناء پر کارل ڈرا نے بغیر ڈاٹ نیٹ فریم ورک کے آگے بڑھنے سے انکار کردیا۔ میں نے ان سے عرض کیا کہ میں ڈاٹ نیٹ فریم ورک ڈاؤن لوڈ کرکے لاتا ہوں، اس کے بعد مسئلہ حل ہوجائے گا۔
بعد ازاں متعدد ڈاٹ نیٹ فریم ورک ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرنے کی کوشش کی اس ضمن میں محترم ابرار حسین صاحب کا بتایا ہوا پوسٹ کے آخر میں درج کیے گئے ایڈریس والا بھی ڈاؤن لوڈ کیامگر ہر ڈاٹ نیٹ فریم ورک (باوجود مکمل سوفٹ وئیر ہونے کے) نیٹ کنشن مانگتا ہے کہ کچھ فائلیں مزید ڈاؤن لوڈ کرنی ہیں اور کنکشن نہ ہونے کی بناء پر اگلے مرحلہ تک رسائی ممکن نہیں ہوتی۔ اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ میں ان کا کمپیوٹر اٹھاکر اپنے گھر لے آؤں اور وہاں انسٹالیشن کرلوں لیکن ان کے گھر سے میرے گھر تک فاصلہ بہت زیادہ ہے اور لانے لے جانے میں کافی دشواری ہوگی۔ دوسرا حل یہ ہے کہ مجھے کسی ایسے ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا لنک مل جائے جو مکمل طور پر سیٹ اپ فائل سے ہی انسٹال ہو اور نیٹ سے ڈاؤن لوڈنگ نہ مانگے۔ اگر کسی صاحب کو ایسا کوئی لنک معلوم ہو تو ازراہ کرم اس دھاگے میں ضرور بتائیں، اسسے مجھ جیسے بہتوں کا بھلا ہوگا۔
مدد کے لیے پیشگی شکریہ
والسلام
محترم ابرار صاحب کا بتایا گیا لنک درج ذیل ہے لیکن یہ بھی انسٹالیشن کے وقت ڈاؤن لوڈنگ مانگتا ہے:

ڈاٹ نیٹ کا 5۔3 فل ورژن :
http://download.microsoft.com/download/2/0/e/20e90413-712f-438c-988e-fdaa79a8ac3d/dotnetfx35.exe
 
Visual studio 2010 /2008 کی سی ڈی میں ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا مکمل سیٹ اپ ہوتا ہے۔

محترم الف نظامی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کی ہدایات کی روشنی میں میں نے Visual studio 2010 /2008 کی ڈی وی ڈی بھی خریدی اور اس کے اندر ڈاٹ نیٹ فریم ورک موجود بھی تھا، لیکن اس سے بھی مسئلہ حل نہیں ہورہا اور سابقہ ایرر ہی دے رہا ہے۔ اس سے یہ بھی شک ہوتا ہے کہ کہیں ونڈوز ایکس بھی میں کوئی مسئلہ تو نہیں، مثلآ سروس پیک 2 یا سروس پیک تھری وغیرہ انسٹال نہ ہو، ویسے میں نے ونڈوز ایکس پی کے سروس پیک 1 تا سروس پیک 3 بھی انسٹال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی انسٹال نہیں ہورہے۔
اس سلسلہ میں میں بھی راہنمائی فرمائیں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

عارف کریم صاحب! آپ کے دیے گئے لنک سے میں نے ڈاٹ نیٹ فریم ورک ڈاؤن لوڈ کیا مگر اس کی انسٹالیشن کے دوران یہ ایرر آتا ہے:

Blocking Issues:
You must install the 32-bit Windows Imaging Component (WIC) before you run Setup. Please visit the <A HREF="http://go.microsoft.com/fwlink/?LinkId=162643&clcid=0x409">Microsoft Download Center</A> to install WIC, and then rerun Setup
ان ہدایات کی روشنی میں میں نے درج ذیل ایڈریس سے 32-bit Windows Imaging Component (WIC) تمام کے تمام ڈاؤن لوڈ کرکے چلائے مگر ان میں سے کوئی ایک بھی انسٹال نہیں ہورہا۔
لنک یہ ہے:
http://www.microsoft.com/downloads/...06-6307-445b-b950-215def45ddd8&displaylang=en
اس مسئلے پر ذرا روشنی ڈالیں کہ آیا ونڈوز ایکس پی کرپٹ ہے، ونڈوز ایکس میں سروس پیک 1،2 یا 3 انسٹال نہیں ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے۔ ویسے میں نے سروس پیک انسٹال کرنے کی کوشش کی مگر ان میں سے بھی کوئی انسٹال نہیں ہورہا۔ مدد کے لیے پیشگی شکریہ۔
 

arifkarim

معطل
اگر انگریزی ونڈوز ہے تو wic_x86_enu.exe یہ والا کافی ہوگا۔ اگر مسئلہ برقرار ہے تو یقینا ونڈوز کی انسٹالیشن میں کوئی مسئلہ ہے۔
 
Top