ڈاؤنلوڈ ڈیٹابیس اور لنک ڈائریکٹری سے متعلق معلومات فراہم کریں

نبیل نے 'تجاویز، آراء و مسائل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 19, 2011

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,725
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،

    محفل فورم کی نئی سوفٹویر پر منتقلی کے بعدسے ڈاؤنلوڈ سیکشن دستیاب نہیں رہا ہے۔ فی الحال زین فورو کے لیے کوئی مناسب ڈاؤنلوڈ سسٹم دستیاب نہیں ہے۔ ہر مرتبہ فورم کی میجر اپگریڈ یا مائیگریشن کے بعد سب سے پہلی زد ڈاؤنلوڈ سیکشن پر پڑتی ہے۔ اس لیے میں نے سوچا ہے کہ ڈاؤنلوڈ سیکشن اور لنکس ڈائریکٹری کو فورم سے علیحدہ کر دیا جائے۔ اردو ویب بلاگ کی صورت میں ہمارے پاس ایک ورڈپریس انسٹالیشن موجود ہے۔ ایک ممکنہ حل یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی اچھے ورڈ پریس کے پلگ ان استعمال کرکے اردو ویب بلاگ میں ڈاؤنلوڈ سیکشن اور لنکس ڈائریکٹری کا اضافہ کر لیا جائے۔ اگر آپ کو اس کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہو تو انہیں یہاں شئیر کر سکتے ہیں۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. شاکرالقادری

    شاکرالقادری لائبریرین

    مراسلے:
    2,696
    موڈ:
    Cheerful
    اگر فونٹ سرور والے اطلاقیہ کو ہی ڈاؤن لوڈ سنٹر کے لیے کچھ ترمیم کے بعد علیحدہ سے انسٹال کر لیا جائے تو کیسا رہے گا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,725
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ شاکرالقادری صاحب۔ آپ کی تجویز اچھی ہے۔ اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ذاتی طور پر میں ورڈپریس کے پلگ ان انسٹال کرنے کو اس لیے ترجیح دوں گا کہ اس طرح ایڈمنسٹریشن قدرے سہل رہے گی اور نئے اندراجات کو وجٹس کے ذریعے نمایاں کرنا بھی ممکن ہوگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  4. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    اس کے استعمال سے یوزر ایکسپیرئینس تو بہت عمدہ ہوتا ہے لیکن سرچ انجن کی نظروں میں صفر ہو کر رہ جاتا ہے۔ حالانکہ اس کو سرچ انجن فرینڈلی بنانے کی تدبیر موجود تو ہے لیکن ہمیں کبھی اتنا موقع نہیں مل سکا کہ اس کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جا سکتے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. سعید

    سعید محفلین

    مراسلے:
    34
    ڈاؤنلوڈ سیکشن کی کمی نے مجھے بھی خاصا پریشان کر رکھا ہے۔ ورڈ پریس میں ایسا میں نے کوئی پلگ ان نہیں دیکھا ابھی تک۔
    ایک اور صورت، جو میرا خیال ہے کہ فی الحال کام دے سکتا ہے اور جس کو میں خود بھی عمل میں لانے کی کوشش کر رہا ہوں، وہ یہ کہ jfusion کو استعمال کر کے joomla-xenforo bridge بنایا جائے۔ Joomla میں ایک ڈاؤنلوڈ پلگ ان مجحے خاصا پسند آیا ہے اس حوالے سے۔ میں نے اس حوالے سے کچھ ٹیسٹنگ کی ہے اور فی الحال مسئلہ صرف logout کرنے میں آرہا ہے۔ اس کے علاوہ تمام اراکین کو بار بار log in نہیں کرنا پڑتا۔
    میں نے اس حوالے سے اس plugin کے بانی کو اطلاع دی ہے، دیکھیں شاید جلد ہی اس میں کوئی پیش رفت ہو۔ اگر آپ لوگو ں کو ایسا setup مناسب لگتا ہے اپنی سائٹ کے لیے تو بتائیے گا، میں آپ کو پلگ ان کے حوالے سے مزید انفارمیشن دے دوں گا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. سعید

    سعید محفلین

    مراسلے:
    34
    زین فورو پر لنک ڈائرکٹری کا پلگ ان بھی موجود ہے ویسے۔ :)
     
  7. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,725
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ سعید۔ جملہ اچھا سی ایم ایس ہے لیکن میں صرف ڈاؤنلوڈ سیکشن کے لیے جملہ انسٹال نہیں کرنا چاہ رہا۔ ورڈپریس کے لیے متعدد ڈاؤنلوڈ منیجر اور فائل منیجر موجود ہیں۔ زین فورو کے لیے بھی ایک ریسورس منیجر کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن اس کی دستیابی کے بارے میں فی الحال کوئی خبر نہیں ہے۔
     
  8. سعید

    سعید محفلین

    مراسلے:
    34
    کوئی مسئلہ نہیں، ہر منتظم کی اپنی پسند نا پسند ہوتی ہے، آپ نے کیونکہ معلومات پوچھی تھیں اس لیے میں نے ذکر کردیا۔ :)

    جی، امید تو یہی ہے کہ 1۔1 کے نکلنے کے بعد ریسورس مینجیر بھی ریلیز ہوگا۔ (y)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    اس میں ابھی کچھ وقت لگے گا کیوں کہ پہلے وہ کچھ عرصہ تک زین فورو تک محدود رکھیں گے۔ بعد میں شاید اس کو جاری کریں۔ :)
     
  10. سعید

    سعید محفلین

    مراسلے:
    34
    جی، بخوبی اندازہ ہے اس کا تو، مگر دل ہے کہ بس۔۔۔;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    خیر ایک چیز کی توقع میں ہم نے سال گزار دیئے تو چند ماہ کو کون خاطر میں لاتا ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. سعید

    سعید محفلین

    مراسلے:
    34
    بالکل! خاص طور پر جب وہ چیز اپنی توقعات سے بڑھ کر نکلی ہو۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  13. ذیشان احمد

    ذیشان احمد محفلین

    مراسلے:
    35
    محفل فورم کے سابقہ سوفت وئیر میں ڈاؤن لوڈز مہیا تھے ۔۔۔ لیکن نئے سوفٹ وئیر میں باوجود تلاش کے مل نہیں رہے ۔۔۔ کیا لنک فراہم کیا جا سکتا ہے۔ شکریہ!
     
  14. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,725
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ابھی نئی فورم میں ڈاؤنلوڈ سیکشن دستیاب نہیں ہے۔
     
  15. متلاشی

    متلاشی محفلین

    مراسلے:
    2,466
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    اگر کسی فائل ہوسٹنگ سروس میں اردو محفل کا اکاؤنٹ بنا کر اسے اردو محفل میں ایمبیڈ کر دیں تو کیسا رہے گا ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. ذیشان احمد

    ذیشان احمد محفلین

    مراسلے:
    35
    آپ کے مشورے میں ہم جیسے نوآموزوں کے لئے بھلائی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر