ڈاؤنلوڈ سیکشن کی نئے ربط پر بحالی

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کی نئی سوفٹویر پر منتقلی کے بعد سے احباب شدت سے ڈاؤنلوڈ سیکشن کی عدم دستیابی کو محسوس کر رہے تھے۔ ڈاؤنلوڈ سیکشن اب اس ربط پر موجود ہے۔ اب ڈاؤنلوڈ سیکشن فورم کا حصہ نہیں ہے بلکہ اسے اردو ویب بلاگ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ جلد ہی اردو ویب بلاگ میں ایک اور لنکس ڈائریکٹری کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ ڈاؤنلوڈ سیکشن اور روابط کی ڈائریکٹری کو فورم سے علیحدہ کرنے کی بڑی وجہ ماضی کا تجربہ رہا ہے۔ ہم فورم کو کئی مرتبہ دوسرے سوفٹویر پر مائیگریٹ کر چکے ہیں اور سال میں ایک مرتبہ کسی میجر اپگریڈ کی ضرورت پیش آ جاتی ہے۔ اس کی زد سب سے پہلے انہی اہم حصوں پر پڑتی ہے۔ دوسری جانب اردو ویب بلاگ ورڈپریس پر مبنی ہے اور اس کی اپگریڈ قدرے آسان ہوتی ہے۔ ہم نے فی الوقت نئے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں پرانی فائلیں ہی شامل کی ہیں۔ اس کام کے دوران مجھے احساس ہوا ہے کہ ان میں سے کئی آئٹم متروک بھی ہو چکے ہیں اور ممکن ہے کہ کچھ فائلیں بیرونی روابط پر موجود ہوں یا ان کے ربط اب کام نہ کر رہے ہوں۔ اگر آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو اس کی فوراً اطلاع کریں تاکہ اس کا تدارک کیا جا سکے یا متعلقہ اندراج کو حذف کیا جا سکے۔ میں یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ مستقبل میں ہم اردو ویب بلاگ کو فورم کے ساتھ زیادہ مربوط انداز میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ابھی اس کی تفصیلات طے کرنا باقی ہیں۔ کم و بیش یہی ارادہ ہمارا اردو سیارہ کے بارے میں بھی ہے تاکہ اردو ویب کی پیشکش کو زیادہ مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔ ہم اس سلسلے اپنی پیشرفت سے آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی بد قسمتی سے پرانے روابط کام نہیں کریں گے۔ انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ٹھیک کرنا پڑے گا۔ ابھی یہ کام باقی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب آپ آم کھائیں، فونٹ کا کیا کرنا ہے؟ :)
بلاگ کی اوور ہالنگ انشاءاللہ جلد کی جائے گی۔
 
Top