ڈآکٹر شاہد مسعود اب اے آر وائے پر !

سویدا

محفلین
ڈاکٹر شاہد مسعود۔۔۔۔۔اے آر وائے، جیو اور عوامی ترجمانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر شاہد مسعود جیسا صحافی جس ادارے میں بھی ہوتا ہے اس ادارے کی پالیسی کے مطابق چلنا اس کے بس میں نہیں ہوتا بلکہ اس ادارے کی پالیسی کو (اپنی آزادی رائے کے حق کو استعمال کرتے ہوئے) اپنے مطابق بنانے کےلیے پالیسی سازی میں بھی شریک ہو جاتا ہے۔متعلقہ ادارے کے مالکان اگر کسی وجہ سے حکومتی دباو برداشت نہ کر سکیں تو پالیسی سے عدم مطابقت ڈاکٹر صاحب جیسے صحافی کو اس ادارے سے علیحدگی پر مجبور کر سکتی ہے۔
اپنے فرائض کی ادائیگی کےلیے ایسے فرد کو ادارہ جگہ یا مقام تبدیل ہونے سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔،

جیو اور جنگ گروپ نظریاتی نہیں بلکہ ایک کمرشل ادارہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اور وطن عزیز میں یہود و ہنود کے مفادات اور مختلف ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے جو نظریہ پاکستان و دین اسلام سے متصادم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان کی تکمیل کے حوالے سے حالیہ جیو اور حکومتی ڈیل کے تحت ڈاکٹر شاہد مسعود کو پھر ہجرت کرنا پڑی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میڈیا پر نظر رکھنے والے یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کی خو شامد کرنے والے چمچہ گیر صحافیوں کی زیادہ تر کھیپ جیو اورجنگ گروپ میں جمع کی جا چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس طرح میڈیا بلیک آوٹ کی جدید تکنیک کو اپنایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کامران خان، حامد میر ، سلیم صافی، افتخار احمد،حسن نثار کی ٹون میں تبدیلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نذیر ناجی اور آفتاب اقبال تو ہیں ہی حکومتی پ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جیو ٹی وی سے حکومت مخالف راگ الاپنا بند کرکے اب سب ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔۔۔کچھ مہینے پہلے کی بات ہے یہی لوگ تھے جو بار بار ۔۔۔اب تاج اچھالیں جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی رٹ لگائے بیٹھے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ بات عیاں ہے کہ جیو کا کام ہی چڑھتے سورج کی پوجا کرنا ہے۔ عوام اب جیو کی اصلیت سے واقف ہوچکے ہیں۔

اے آر وائی کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ اس نے اس مقولے پر عمل کیا کہ صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آ جائے تو اس بھو لا ہوا نہیں کہنا چاہئے بلکہ گلے سے لگا لینا چاہئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عوام کی حقیقی ترجمانی اور اس کے مواقع فراہم کرنے کےلیے بھی اے آر وائے کا شکریہ

بہر حال میں امید کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود جہاں بھی رہیں اپنی پیشہ وارانہ
خدمات اسی جذبے جوش اور ایمان داری سے سر انجام دیتے رہیں
جس کی مجھ سمیت وطن عزیز کے سترہ کروڑ افراد ان سے توقع کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

http://hakimkhalid.blogsome.com/2010/07/14/p339/
 

عثمان

محفلین
ڈاکٹر شاہد مسعود کسی جذبہ صحافت کے تحت پی ٹی وی پر بھی ہاتھ کالے کر چکے ہیں۔
جیو ٹی وی یہود و ہنود کے کس مشن پر عمل پیرا ہے نیز پاکستان کے کن مفادات کو جیو ٹی وی ضرب لگا رہا ہے اگر اس بات کی بھی وضاحت ہو جاتی تو بہتر تھا۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
زمانہ قدیم سے جنگ گروپ حکومت کا نمائندہ رہا ہے جیو کے آنے سے کچھ فرق پڑا تھا اب پھر سے حکومت کی طرف جارہا ہے تو کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے یہ ان کی سرشت میں شامل ہے
 
جنگ گروپ کی مفادات کی بحث ایک الگ موضوع ھے شاھد مسعود جیسے موقع پرست اور بے پیندے کے لوٹے کی قلابازیاں الگ۔ دونوں ہی غلط ہیں، عوام معصوم، اور لکھاری عیار جو کہ شیطان کو بھی فرشتہ بنا دیتے ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
جنگ گروپ کی مفادات کی بحث ایک الگ موضوع ھے شاھد مسعود جیسے موقع پرست اور بے پیندے کے لوٹے کی قلابازیاں الگ۔ دونوں ہی غلط ہیں، عوام معصوم، اور لکھاری عیار جو کہ شیطان کو بھی فرشتہ بنا دیتے ہیں۔

میری بیوی کہتی ہے کہ شاہد مسعود شکل سے ہی شیطان لگتا ہے۔ :)
 

عثمان

محفلین
نشاندہی کے طور پر گوگل میں فری میسن ٹائپ کریں اور اس کا مطالعہ کریں

اچھا اچھا وہی فری میسن خفیہ پنجہ۔ جس کی جکڑ میں خدائے واحد کی تمام کائنات ہے۔ اور اگر زمین پر ایک پتا بھی ہلتا ہے تو ان کی پلاننگ کے تحت ہلتا ہے۔ بہت خوب! :laughing:
بھئی مجھے تو اس عمیق منصوبے کی تفصیلات سے پرے ہی رکھیے۔ میں تو خود ان کا ایک لبرل کارندہ ہوں۔ جو شائد مذہب میں نقب لگانے میں مصروف ہے۔ :)
 
اس کتاب کو مطالعہ کرنے کے بعد ساری دنیا کے حالات پر نظر دوڑائیے کیا سب کچھ ویسا ہی نہیں ہے جو کہ اس کتاب کے میں تحریر ہے؟؟؟؟؟؟
 

عثمان

محفلین
بھئی میں تو پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ اس کائنات کا اگر کوئی پتہ بھی ہلتا ہے تو وہ بھی فری میسن کی سازش سے ہی ہلتا ہے۔
لیجئے ۔۔۔۔میں نے تو فری میسن کو "خدا" بنا ڈالا۔
موڈریٹر کو چاہیے کہ ملحد خود کلامی کو بین کرے۔ اور تمام لوگ اس لبرل کی مذمت کریں۔ :noxxx:
 

arifkarim

معطل
اس کتاب کو مطالعہ کرنے کے بعد ساری دنیا کے حالات پر نظر دوڑائیے کیا سب کچھ ویسا ہی نہیں ہے جو کہ اس کتاب کے میں تحریر ہے؟؟؟؟؟؟

ان پروٹکولز کو یہودیوں، صیہونیوں اور نہ جانے کتنے انگنت گروپس کیخلاف الزام تراشیوں کے طور پر پیش کیا گیاہے۔ ہٹلر نے بھی انہی پروٹوکولز کو بنیاد بنا کر یہود قوم کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ دوسری ہی طرف اعلیٰ پایہ کے یہود سرمایہ دار ، صنعت کار اور بینکار خاندانوں سے جنگی سازو سامان کے کنٹریکٹس سائن کئے تھے۔ یعنی: دوغلہ پن!
 
لو جناب خود کلامی صاحب نے خود ہی اپنے جرم کا اقرار کر ڈالا کہ وہ ملحد ہوچکے ہیں شائد ان کو اس بات کا یقین اپنی اس پوسٹ نمبر 42 پر (لنک ساتھ لف ہے)http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?30770-قرآن-کی-عملی-اور-سائنسی-حقیقت/page5
دیکھ کر آیا ہے نقل کفر کفر نا باشد
:grin:
وہ تو جب آرمسٹرانگ صاحب نے "چاند پر اذان سننے" کے باوجود اسلام کو گھاس نہ ڈالی تو مذہب پرستوں کو کوئی نیا معبد تلاش کرنا پڑا۔ :)
خود کلامی صاحب اب آپ کیا کہو گے
یہ ممکن تھا کہ اقرار زبانی سے مکر جاتے
سند میں ہم تمہارے ہاتھ کی تحریر رکھتے ہیں
 

عثمان

محفلین
لو جناب خود کلامی صاحب نے خود ہی اپنے جرم کا اقرار کر ڈالا کہ وہ ملحد ہوچکے ہیں شائد ان کو اس بات کا یقین اپنی اس پوسٹ نمبر 42 پر (لنک ساتھ لف ہے)http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?30770-قرآن-کی-عملی-اور-سائنسی-حقیقت/page5
دیکھ کر آیا ہے نقل کفر کفر نا باشد

خود کلامی صاحب اب آپ کیا کہو گے
یہ ممکن تھا کہ اقرار زبانی سے مکر جاتے
سند میں ہم تمہارے ہاتھ کی تحریر رکھتے ہیں

فتویٰ سازی کا شکریہ!
بڑا ممنون ہوں۔:)
ایک شکایت بہرحال ہے۔۔کہ اگر کافر بھی قرار دے دیتے تو اور بھی بہتر تھا۔
ویسے میں کافر قرار پایا ہوں یا مرتد؟ :confused:
 
عارف کریم صاحب مجبورا مجھے اس کے لیئے ایک نیا دھاگہ کھولنا پڑے گا ان زوائنسٹ اور فری میسن کی کارستانیوں دکھانے کے لیئے لیکن یار بہت بڑا مسئلہ ہے ادھر ۔ وہ مسئلہ یہ ہے کہ کچھ ناسمجھ لوگ اونگیاں بونگیاں مار کر دو یا تین حضرات کے درمیان جو علمی گفتگو دلائل کی بنیاد پر ہورہی ہوتی ہے اس کا سارا حسن گہنا دیتے ہیں میرا اشارہ آپ بخوبی سمجھ گئے ہونگے۔
 
Top