چینی شہری نے تدفین کے اخراجات نہ ہونے پر ماں کی نعش کو دریا میں پھینک دیا

زین

لائبریرین
چینی شہری نے تدفین کے اخراجات نہ ہونے پر ماں کی نعش کو دریا میں پھینک دیا
بیجنگ ............ چین کے جنوب مشرقی شہر نانن میں ایک شہری نے تجہیز وتدفین کیلئے اخراجات کی استطاعت نہ رکھنے پر اپنی والدہ کی نعش کو دریا میں پھینک دیا۔ پولیس نے دو ہفتے بعد دریا سے نعش برآمد کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مشرقی شہر نانن میں 28 سالہ شہری وانگ کی ضعیف العمر والدہ عرصہ دراز سے بیمار تھی جو 4 نومبر کو انتقال کر گئیں۔ بیٹے کے پاس تجہیز وتدفین کے اخراجات کیلئے پیسے نہیں تھے اس نے اپنے دوست کی مدد سے والدہ کی نعش کو بیگ میں بند کر کے قریبی دریا میں بہا دیا۔ گرفتاری کے بعد 28 سالہ شہری نے اعتراف کیا کہ میں نے غربت کی وجہ سے والدہ کو زندگی میں راحت پہنچائی اور نہ ہی مرنے کے بعد عزت واحترام کے ساتھ والدہ کی نعش کودفن نہ کر سکااور میں یقیناً ایک انتہائی برا بیٹا ثابت ہوا۔
 
Top