چھپکلی کو گھر سے بھگانے کا طریقہ

arifkarim

معطل
بچپن میں‌ایک بار دودھ کی دیگچی کو چھپکلی سے بچانے کیلئے اونچی دیوار پر جوتا رسید کیا تھا۔ جوتا تو پتا نہیں اسے لگا کہ نہیں ،الٹا ابلتی دیگچی میں‌جا گرا :(
آپ بھی یہ ترکیب آزما سکتے ہیں۔
 

محمدصابر

محفلین
آپ ایک لیز پرنٹر لیں۔ اس میں سے لیزر ڈائیوڈ نکال کر اسے اس پر ٹرائی کریں۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ :)
ویسے سرخ لیز کی روشنی کے نقطے کے پیچھے پیچھے چھپکلی کو بھاگنے میں شاید مزا آتا ہے۔
غبارے پھوڑنے والی شاٹ گن بھی ٹرائی کر سکتےہیں۔ :grin:
 

فرقان مغل

محفلین
جس جگہ چپکلیاں زیادہ ہوں انڈے کے چھلکے رکھیں ۔بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں اور فائدہ نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں
 

فا ر و ق

محفلین
جس جگہ چپکلیاں زیادہ ہوں انڈے کے چھلکے رکھیں ۔بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں اور فائدہ نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں
:applause:

کیا کسی اور کو کئی تر کیب معلوم ہے تو بتادے بہت مشکل میں جان ہے میری بچے میرے دوستوں کے بہت تنگ اچکے ہیں
 

فا ر و ق

محفلین
ویسے ایک ترقیب میرے ناقص ذہن میں ابہی ابہی ائی چپکلیوں کو پکر پکر کر چین درامد کیا جاسکتا ہے
کافی ذرمبادلہ میلے گا ان کی تو بہت اچہی ڈیش ہے یہ(شاید(
 

شمشاد

لائبریرین
آخری طریقہ سب سے اچھا ہے۔ اسی پر عمل کریں۔ ویسے انڈے کے چھلکے والی ترکیب بھی ٹھیک ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
سگریٹ کے پیکٹ کے اندر جو چمکیلا سا کاغذ ہوتا ہے۔
وہ یا پھر چائے کے پیکٹ‌ کے اندرورنی طرف بھی ویسا ہی جو چمکیلا کاغذ ہوتا ہے۔
لے کر جہاں سے چھپکلی کا گزر ہو اس جگہ لٹکادیں۔
چھپکلی اس کاغذ کی وجہ سے نہیں آئے گی۔




سنا ہے یہ بہت آزمودہ نسخہ ہے۔
لیکن خود میرا آزمایا ہوا نہیں ہے۔
آپ ٹرائی کرکے دیکھ لیں۔
 

زینب

محفلین
نسوار لے کر اسے گیلا کر کے چھوٹی سی گولیاں بنا لیں ۔۔رات کو لائٹ کے سامنے جہاں چھپکلی ہو وہاں وہ گولی دیوار پر ماریں چھپکی نسوار کی گولی کو جیسے ہی جھپٹے گی چند سیکنیڈ میں جھومتی ہوئی زمین پر ہو ئی ۔اب چاہے تو اسے درآومد کریں چاہے خود پے ٹرے کریں سانوں کی:rollingonthefloor:
 
چھپکلی کو گھر سے بھگانے کی کوائل (مچھروں والی کوائل کی طرح ہوتی ہے)بازار میں دستیا ب ہے۔ اور بہت اثردار بھی ہے
 

فہیم

لائبریرین
زینب والے طریقے میں اگر نسوار نہ ملے تو۔
چونا جو پان میں لگاتے ہیں وہ لے کر اس میں تھوڑا پتے کا تمباکو پیس کر ملالیں۔ اور اس کی گولیاں‌ بناکر بھی ان سے وہی کام لیا جاسکتا ہے جو نسوار سے لیا جارہا ہے۔
اور اس کا نتیجہ بھی وہی نکلے گا۔ جو زینب والے طریقے میں‌ نکل رہا ہے۔
 

زینب

محفلین
لو نسوار ملنا کیا مشکل ہے یہاں محفل میں ہی کتنے خان بھائی ہیں کسی کو بھی آڈر دے دیں۔۔ویسے نسوار کھانےکے بعد چھپکلی کا ڈانس دیکھنے والا ہوتا ہے ہاہاہاہاہاہاہا
 
Top