چھوٹے بچوں کی ذہانت کا معیار ( آئی کیو لیول) کیسے ناپا جا سکتا ہے؟

ابو کاشان

محفلین
کیا کسی کو معلوم ہے کہ چھوٹے بچوں کی ذہانت کا معیار ( آئی کیو لیول) کیسے ناپا جا سکتا ہے؟ کوئی ویب سائیٹ یا کوئی کتاب ہو تو آگاہ کریں شکریہ۔
 
ابو کاشان

محفلین

شکریہ fahim لیکن یہ ٹیسٹ 3 سال سے ذائد عمر کے بچوں کے لیئے ہیں۔ مجھے ڈیڑھ سے دو سالہ بچے کے لیئے درکار ہے۔ نہیں تو ڈیڑھ سال اور انتظار کرنا ہو گا۔:nailbiting:
میرے ایک دوست کے بیٹے کا ٹیسٹ ناسا میں ایک سال سے کم عمر میں ہوا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ ایسے ٹیسٹ بھی دستیاب ہونگے۔ اسی لیئے پوچھا تھا۔
 
خرم

محفلین
بھیا تجرباتی بنیادوں پر تو شائد ایسے ٹیسٹ لئے جاتے ہوں‌لیکن قابل اعتبار ٹیسٹ غالباَ کوئی نہیں ہے۔ ویسے بھی میرا خاکسارانہ مشورہ تو ایسے کسی بھی ٹیسٹ کے خلاف ہوتا ہے۔ انسانی ذہن اور اس کی صلاحیتیں اتنی ہمہ گیر ہیں کہ کوئی بھی ٹیسٹ اس کا احاطہ نہیں کرسکتا اور بچپن میں‌تو خیالات کا پنچھی نجانے کیا کیا کچھ بُن رہا ہوتا ہے۔ ایسے میں کسی ٹیسٹ کی کسوٹی سے انہیں گزارنا مجھے تو سعئی لاحاصل ہی محسوس ہوتا ہے۔
 
سویدا

صحیح کہا آپ نے بالکل
 
arifkarim

معطل
بھئی اتنی سی عمر میں تو بچہ 3D خلا کا بھی تعین نہیں کر سکتا، آئی کیو ٹیسٹ کیا خاک دیگا!
کچھ سال قبل ایک ریسرچ کے مطابق اگر ۲ سال سے کم عمر بچوں کو خالی تصویری جوتا دیا جائے تو وہ اسی میں اپنا پاؤں گھسیڑنے کی کوشش کرتے ہیں! :grin:
اسی سے انکے آئی کیو کا اندازہ ہو جاتا ہے!
 
Top