چھوٹی چھوٹی باتیں

مخلص انسان نے 'گھریلو تراکیب اور ٹوٹکے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 9, 2016

  1. مخلص انسان

    مخلص انسان محفلین

    مراسلے:
    724
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    قالین پر اگر چائے گر جائے تو اس جگہ فورا پسا ہوا نمک چھڑک دیں ، خشک ہونے پر گیلے کپڑے سے صاف کرلیں ، چائے کا دھبہ غائب ہو جائے گا ۔
    ۔
    چمڑے کے سوٹ کیس چمکانے کے لیے ایک نرم کپڑے کو لیموں کے رس میں ڈبو کر سوٹ کیس پر رگڑیں سوٹ کیس چمک جائے گا ۔
    ۔
    بلینڈر سے لہسن اور پیاز کی بدبو ختم کرنے کے لیے پانی اور ایک کھانے کا چمچ سرکہ ڈال کر دو منٹ کے لیے بلینڈر چلائیں پھر پانی پھینک کر دھولیں ، بدبو ختم ہو جائے گی ۔
    ۔
    سالن میں مرچیں زیادہ ہو جائیں تو دو عدد لیموں کا رس ڈال دیں مرچیں کافی حد تک کم ہو جائیں گی ۔
    ۔
    دہی بڑوں کو نرم بنانے کے لیے پسی ہوئی دال میں دو چائے کے چمچ دہی ڈال دیں مزیدار اور نرم نرم دی بڑے تیار ہونگے ۔
    ۔
    کپڑوں پر عطر یا کسی پرفیوم کا دھبہ پڑ جائے تو اسے ٹاٹری سے مل کر نیم گرم پانی سے دھو لیجیے دھبہ دور ہو جائے گا ۔
    ۔
    کھانا پکانے کے دوران اگر ایک موم بتی جلا کر چولہے کے قریب رکھ دی جائے تو کھانے کی خوشبو کچن تک محدود رہے گی ۔
    ۔
    بیسن میں دو کھانے کے چمچ چاول کا آٹا ملا دیں پکوڑے خستہ اور لذیذ بنیں گے ۔
    ۔
    اگر دودھ میں عرق لیموں ملا کر صبح و شام چہرے پر ملا جائے تو چہرہ خوبصورت نکل آئے گا ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اور سالن کھٹا ہو جائے گا، اس کے لیے کیا ملائیں گے سالن میں؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,788
    موڈ:
    Cheerful
    چینی ڈال لیں۔ کھٹا میٹھا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ہاں واقعی ایک نیا ذائقہ ایجاد ہو گا اور باورچی خانے کی تاریخ میں ہمارا نام۔۔۔۔ :D
     
  5. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    209,387
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اب یہ نہیں پوچھنا کہ کتنی چینی ڈالی جائے۔
     
  6. تبسم

    تبسم محفلین

    مراسلے:
    9,120
    موڈ:
    Chatty
  7. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    209,387
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اور اگر سالن زیادہ ہو تو پھر کتنے چمچ؟
     
  8. تبسم

    تبسم محفلین

    مراسلے:
    9,120
    موڈ:
    Chatty
    زیادہ ہو تو بھی کام چل جائے گا
     
  9. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,788
    موڈ:
    Cheerful
    متبادل طریقہ: پانی ڈال لیں۔
     
  10. تبسم

    تبسم محفلین

    مراسلے:
    9,120
    موڈ:
    Chatty
    یہ کیا زیادہ پانی ڈال لیں گے تو کھانے لایق بھی نہیں رہے گا
     
  11. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    209,387
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    زیادہ میں بھی چار ہی چمچ سے کام چل جائے گا کیا؟
     
  12. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,788
    موڈ:
    Cheerful
    زیادہ پانی نہ ڈالیں۔
     
  13. تبسم

    تبسم محفلین

    مراسلے:
    9,120
    موڈ:
    Chatty
    جی
     
  14. تبسم

    تبسم محفلین

    مراسلے:
    9,120
    موڈ:
    Chatty
    پھر بھی مزا نہیں اتا
     
  15. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    209,387
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    پھر اس میں چاٹ مصالحہ ڈال لو۔
     
  16. تبسم

    تبسم محفلین

    مراسلے:
    9,120
    موڈ:
    Chatty
    لو جی پھر تو اپ ہی کھائں میں نہیں کھاؤں گی چاٹ مصالحہ ڈالے تو
     
  17. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    209,387
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    تم کیوں نہیں کھاؤ گی، یہ تو چٹپٹا ہو جائے گا ناں۔
     
  18. تبسم

    تبسم محفلین

    مراسلے:
    9,120
    موڈ:
    Chatty
    مجھے چاٹ مصالے کا ٹیسٹ نہیں پسند
     
  19. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    209,387
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    تو پھر املی کا پانی ملا لیتے ہیں۔
     

اس صفحے کی تشہیر