چکن اور ہرے زیتون کی اسپیگیٹی

سین خے

محفلین
spaghetti_olive_zpszogqbaoq.jpg



یہ ریسیپی ایک اطالوی ڈش سے متاثر ہے۔ میں فیصلہ نہیں کر سکی کہ ڈش کا اصل نام یہاں بتایا جائے یا نہیں۔ :D فتوے لگنے کا بھی ڈر ہے اور کیا پتہ کہ بے شرمی کا لیبل لگ جائے۔ :rolleyes: خیر اصل ڈش یہ ہے۔ میں نے کسی نامناسب طرف اشارہ نہیں کیا ہے۔ :embarrassed1: اطالویوں نے نام رکھا ہے۔

مجھے آج تک اینچویز تو مل نہیں سکیں سو میں ان کے بغیر ہی بنا لیتی ہوں اور اینچویز کے امامی ذائقے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے میں یخنی استعمال کر لیتی ہوں۔ اس کے علاوہ پارمیزان سے بے انتہا ڈر لگتا ہے سو میں نے آج تک استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ جو استعمال کرنا چاہے وہ کر سکتا ہے۔ کچھ جگہ اس ڈش میں تلسی کے پتے ڈالے جاتے ہیں پر میں نے آریگانو اور پارسلے استعمال کیا ہے۔

اجز:
ایک پیکٹ اسپیگیٹی 450 گرام۔ میں نے ہول وہیٹ استعمال کی ہیں۔
آدھا کلو بون لیس چکن۔ چکن اضافی ہے۔ اصل ڈش میں استعمال نہیں ہوتی۔
آدھا کپ چکن کی یخنی۔
۷۰۰ گرام کٹے ہوئے ٹماٹر۔ چیری ٹماٹر بھی استعمال کئیے جا سکتے ہیں۔
۳ سے ۴ کھانے کے چمچ ٹماٹو پیسٹ۔
۳ سے ۴ لہسن کے جوے۔ باریک کاٹ لیں۔
آدھا کپ زیتون۔ میں نے ہرے استعمال کئیے ہیں۔ اصل ڈش میں کالے استعمال ہوتے ہیں۔
۲ کھانے کے چمچے کیپرز۔ کیپرز نہ ہوں تو ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس استعمال کر لیں۔ تھوڑا سا ذیسٹ بھی ڈالا جا سکتا ہے۔
۱ کھانے کا چمچ کٹی لال مرچ۔ اگر تیز مرچ کرنا چاہیں تو مقدار بڑھائی جا سکتی ہے۔
ا چائے کا چمچ آریگانو
پارسلے گارنش کے لئے
نمک اور کالی مرچ حسبِ ذائقہ
۳ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل

ترکیب:
زیتون کے تیل میں لہسن، کٹی لال مرچ اور کیپرز ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔

اب تیل میں چکن شامل کر دیں۔ چکن دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ اور کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کر دیں۔ نمک بھی شامل کر دیں۔

جب ٹماٹروں کا پانی خشک ہونے لگے تو اس میں یخنی اور اگر آپ لیموں کا رس استعمال کر رہے ہیں تو وہ ڈال دیں۔ دو سے تین منٹ پکائیں کہ یخنی کی مقدارتھوڑی کم ہو جائے۔

اب اس میں زیتون، آریگانو اور کالی مرچ شامل کر دیں۔ ساس کو تھوڑا ڈھیلا رہنے دیجئے گا۔

اسپیگیٹی ابالنے کے لئے پانی میں نمک اتنا شامل کریں کہ وہ sea water جیسا نمکین ہو۔

اسپیگیٹی کو پیکٹ ڈائریکشنز کے حساب سے ایک منٹ کم پکائیں۔ میرے حساب سے اس طرح پرفیکٹ al dente پاسٹا بنتی ہے۔ اگر کسی کو al dente پسند نہ ہو (میرے خاندان میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں) تو وہ آرام سے پاسٹا کو مشی کر کے ڈش انجوائے کر سکتے ہیں۔ :D

اسپیگیٹی کو ڈرین کر کے ساس میں شامل کریں۔ ایک سے دو منٹ اسپیگیٹی کو ساس کے ساتھ پکائیں۔

پارسلے سے گارنش کریں۔ اگر پارمیزان استعمال کرنا چاہیں تو اوپر سے وہ بھی گریٹ کی جا سکتی ہے۔
 
آخری تدوین:
Top