ماہی احمد

لائبریرین
یوں تو انٹرنیٹ پر آپ کو کھٹے آلو کے نام سے بہت سی تراکیب مل جائیں گی۔ مگر ایسا ہے کہ وہ تمام ہمیں کچھ بھائیں نہیں۔ ہو سکتا جو ترکیب میں بتانے جا رہی ہوں، یہ پہلے سے آپ لوگوں کے گھر موجود ہو لیکن یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ نہ ہو:p خدمت دکھی انسانیت کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہئیے، بس اسی لئیے آج میں کھٹے آلو لے کر حاضر ہو گئی:p۔ امی کی ترکیب میری والی سے ذرا مختلف ہے۔ اللہ پاک خیر رکھے کبھی وہ بھی آپ کو بتائیں گے۔ بہر حال ترکیب کی طرف آتے ہیں، مگر اس سے پہلے اجزائے ترکیبی بتانے ضروری ہیں، سو وہ یہ ہیں :
آلو۔۔۔۔ 3عدد، درمیانے سائز کے، کچے، باریک کٹے ہوئے۔
پیاز۔۔۔۔ 1 عدد، بڑے سائز کا، باریک کٹا ہوا۔
خشک دھنیا۔۔۔۔ کٹا ہوا، 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
ہلدی۔۔۔۔ 1 چٹکی
گرم مسالہ۔۔۔۔ 1 چٹکی
کلونجی۔۔۔۔ 1 چائے کا چمچ
نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ
سرخ مرچ (یا کالی مرچ )۔۔۔۔ حسب ذائقہ
املی کا گودا۔۔۔۔ حسب ذائقہ
چاٹ مسالہ۔۔۔۔ حسب ذائقہ
کوکنگ آئل۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
پانی

وہ اجزاء جو عدم دستیابی کے باعث میں استعمال نہ کر سکی
میتھی دانہ۔۔۔۔ ایک چٹکی
آمچور پاوڈر۔۔۔۔ :idontknow: کبھی استعمال نہیں کیا

ترکیب:
پتیلا، ہانڈی، پین یا جس بھی چیز میں آپ یہ مزیدار آلو بنانے کا تہیہ کر چکے ہیں (یا جو بھی دھلی ہوئی میسر ہے) اسے چولہے پر رکھ لیں اور آگ جلا لیں (یاد سے:LOL:)۔ اب دو بڑے کھانے کے چمچ (اگر آپ کم آئل پسند کرتے ہیں مزید کم، زیادہ تو زیادہ ) کوکنگ آئل ہانڈی میں ڈالیں اور گرم ہونے پر بارک کٹا ہوا پیاز اس میں ڈال دیں۔ پیاز کو بس صرف ایک سے آدھے منٹ کے لئیے فرائی کریں، پھر اس میں بارک کٹے ہوئے آلو، تمام مسالے (سوائے املی اور چاٹ مسالے کے ) اور تھوڑاااااا سا پانی ڈال کر مکس کریں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ چلیں اب جب تک یہ آلو گلیں گے تب تک میں کچھ باتیں بتا دوں۔ اس ترکیب میں آپ اپنی مرضی اور پسند (اور سہولت ) کے مطابق اونچ نیچ کے علاوہ اجزاء add اور delete کر سکتے ہیں (سوائے آلو، انلی اور چاٹ مسالے کے )۔ اس صورت میں نتائج کے ذمے دار آپ خود ہوں گے:sneaky:۔ خیر، ایک اور بات یہ کہ جب آپ ماہی کو کراس چیک کرنے کے لئیے اس ترکیب کو گوگل کریں گے تو آپ کو بہت مایوسی کا سامنا ہو گا (انشاءاللہ) کیونکہ یہ ترکیب ماہی کی اپنی ایجاد کردہ ہے :p۔ ارے دیکھیں آلو گل گئے، چیک کر لیں ذرا انگلی سے دبا کر۔ سب ٹھیک؟ چلو جی اب ایسا کریں کے املی کا گودا (بیج نکالے ہوئے) اس میں ڈال دیں اور ساتھ میں چاٹ مسالہ بھی جتنا آپ سہہ سکتے ہوں:p مجھے کیونکہ زیادہ کھٹا اور چٹپٹا پسند ہے سو میں نے دو کھانے کے چمچ ڈالا تھا۔ اب اسے مکس کریں اور ہلکی آنچ پر 5 منٹ تک کے لئیے دم پر رکھ دیں۔
ہو گئے 5 منٹ؟ یہ لیجیے کھٹے آلو بھی تیار ہیں، ارے ارے رکیے ابھی مت چیک کریں، روزہ ٹوٹ جائے گاااا:p:LOL::ROFLMAO:

11401427_676430469156817_4659058574291486156_n.jpg
سادہ روٹی، پراٹھے، چاول کے ساتھ تناول فرمائیں یا ایسے ہی مزے لے لے کر کھائیں :battingeyelashes:
 
:wasntme::wasntme:یہ ڈش خاص طور پر کواتین کے لئے ہے۔ مجھ سے تو کھٹی چیزیں خاص طور کھائی نہیں جاتی ہیں۔ اس لئے میں بالکل اپنے بچوں کی ماں کو بھی یہ ترکیب دیکھنے سے بچاؤں گا کہ کہیں وہ اسے پکا ہی نا لے۔

یہ انتہائی کھٹا ہوتا ہے۔ کبھی استعمال کیجئے گا بھی نہیں۔ :):stop:
 
انتہائی بری بات۔
ویسے آپ املی کم ڈال لیجیے گا، یہ اتنا کھٹا بنتا نہیں ہے جتنا لگ رہا ہے کیونکہ آلو ہیں نا۔

یہ انتہائی کھٹا ہوتا ہے۔ کبھی استعمال کیجئے گا بھی نہیں۔ :):stop:
یعنی ضرور استعمال کرنا چاہئیے۔۔۔۔ اڈونچر:p
 
شزہ مغل

محفلین

واہ جی واہ کیا کھٹے آلو ہیں۔۔۔
آلو سے زیادہ آپ کی باتیں چٹپٹی اور کھٹی ہیں۔
ویسے میں جو کھٹے آلو بناتی ہوں وہ مختلف ہیں۔
نمایاں فرق ایک چیز کا ہے۔ "ٹماٹر"
 
شزہ مغل

محفلین
:wasntme::wasntme:یہ ڈش خاص طور پر کواتین کے لئے ہے۔ مجھ سے تو کھٹی چیزیں خاص طور کھائی نہیں جاتی ہیں۔ اس لئے میں بالکل اپنے بچوں کی ماں کو بھی یہ ترکیب دیکھنے سے بچاؤں گا کہ کہیں وہ اسے پکا ہی نا لے۔

یہ انتہائی کھٹا ہوتا ہے۔ کبھی استعمال کیجئے گا بھی نہیں۔ :):stop:
ہاہاہا لئیق احمد بھائی ڈر گئے۔
آپ بنا آمچور کے ہی کھا لیجیئے۔ اتنے بھی کھٹے نہیں ہوتے۔ اور روٹی کے ساتھ کھائیں گے تو کھٹاس اور بھی کم ہو جائے گی
 
ماہی احمد

لائبریرین
واہ جی واہ کیا کھٹے آلو ہیں۔۔۔
آلو سے زیادہ آپ کی باتیں چٹپٹی اور کھٹی ہیں۔
ویسے میں جو کھٹے آلو بناتی ہوں وہ مختلف ہیں۔
نمایاں فرق ایک چیز کا ہے۔ "ٹماٹر"
امی بناتی ہیں ٹماٹر کے ساتھ، پھر وہ سالن جیسا بن جاتا ہے۔ :)
 
شزہ مغل

محفلین
ہمم، اگر اوپر بتائی گئی مقدار کے ساتھ ڈالوں تو کتنا؟
اگر انہی اجزاء کے ساتھ آمچور استعمال کرو تو چاٹ مصالحہ نہ ڈالو اس کی جگہ آدھا چمچ آمچور شامل کر لو۔ اور چاٹ مصالحہ ڈالنا ہی ہے تو بہت کم۔ کیونکہ زیادہ ڈالو گی تو آمچور کا ذائقہ دب جائے گا
 
شزہ مغل

محفلین
مجھے کھٹے بینگن یاد آ گئے۔
وہ بھی بہت طریقوں سے بنتے ہیں۔
ایک تو دہی والے اور ایک املی والے۔
مگر ہمارے ہاں زیادہ مصالحہ جات والے پسند نہیں کیے جاتے۔
 
جی نہیں۔۔۔ ہمارے ہاں تو سبھی کھاتے ہیں۔ بلکہ میرے بھائی کو بہت پسند ہیں۔ جب بھی کھانا بھائی کی پسند کا نہ ہو وہ کہتا ہے آلو بنا دو
آپ کے بھائی کی عمر کافی کم ہوگی یا ابھی کافی نوجوانی کا وقت ہوگا۔ مجھے بھی ٹین ایجری میں گول گپے بہت پسند تھے مگر اب کھٹاس برداشت نہیں ہوتی۔
 
Top