چنے ایک مفید اور طاقتور غذا

x boy نے 'طب اور صحت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 30, 2013

  1. x boy

    x boy محفلین

    مراسلے:
    6,208
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Breezy

    • چنے بڑی مفید غذا ہے۔ اسی لیے بحیرہ روم میں ساڑھے سات ہزار سال قبل اِسے بطور اناج بویا گیا۔ یہ دنیا کے قدیم ترین اناجوں میں شامل ہے۔
      چنا دالوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی دو بنیادی اقسام ہیں:کالا چنا اور سفید چنا۔ دونوں وٹامن اور معدنیات سے بھرپور غذا ہیں۔ بھارت، پاکستان، ترکی، آسٹریلیا اور ایران میں چنا کثیر تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔
      چنا ایک دو نہیں کئی طبی فوائد رکھتا ہے۔ اس میں فولاد، وٹامن بی 6، میگنیشم، پوٹاشیم اور کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جبکہ فاسفورس، تانبے اور میگنیز کی بھی خامی مقدار ملتی ہے۔ چنے کے طبی فوائد درج ذیل ہیں۔
      وزن کم کیجیے
      چنے میں ریشہ (فائبر) اور پروٹین کثیر مقدار میں ملتے ہیں۔ پھر اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے۔ اسی بنا پر چنا وزن کم کرنے کے سلسلے میں بہترین غذا ہے۔ کیونکہ عموماً ایک پلیٹ چنے کھا کر آدمی سیر ہوجاتا ہے اور پھر اُسے بھوک نہیں لگتی۔
      دراصل چنے کا ریشہ دیر تک آنتوں میں رہتا ہے۔ لہٰذا انسان کو بھوک نہیں لگتی۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو مرد و زن دو ماہ تک چنے کو اپنی بنیادی غذا رکھیں، وہ اپنا آٹھ پونڈ وزن کم کرلیتے ہیں۔ یاد رہے، ایک پیالی چنے عموماً پیٹ بھر دیتے ہیں۔
      نظام ہضم کا معاون
      چنے میں ریشے کی کثیر مقدار اُسے نظام ہضم کے لیے بھی مفید بناتی ہے۔ یہ ریشہ آنتوں کے جراثیم (بیکٹریا) کو مختلف مفید تیزاب مہیا کرکے انھیں قوی بناتا ہے۔ نتیجتاً وہ آنتوں کو کمزور نہیں ہونے دیتے اور انسان قبض و دیگر تکلیف دہ بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
      ضد تکسیدی مادوں کی فراہمی
      انسانی جسم میں آزاد ا اصلیے (مضر صحت آکسیجن سالمے) مختلف اعضا کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ضد تکسیدی مادے(Antioxidants)انہی سالمات کا توڑ ہیںجو مختلف صحت بخش غذائوں میں ملتے ہیں۔ ان غذائوں میں چنا بھی شامل ہے۔ چنوں میں مختلف ضد تکسیدی مادے مثلاً مائریسٹین(Myricetin)، کیمفوریل، کیفک ایسڈ، وینلک ایسڈ اور کلوروجینک ایسڈ وغیرہ ملتے ہیں۔ ان کے باعث چنا مجموعی انسانی صحت کے لیے بہت عمدہ غذا ہے۔
      کولیسٹرول میں کمی
      جسم میں کولیسٹرول بڑھ جائے،تو امراض قلب میں مبتلا ہونے اور فالج گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ چنے اپنے مفید غذائی اجزا کی بدولت فطری انداز میں کولیسٹرول کی سطحکم کرتے ہیں۔ ایک تجربے میں ماہرین نے ان مرد و زن کو ایک ماہ تک آدھی پیالی چنے کھلائے جن کے بدن میں کولیسٹرول زیادہ تھا۔ ایک ماہ بعد ان کے کولیسٹرول میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
      دراصل چنے میں فولیٹ اورمیگنیشم کی خاصی مقدار ملتی ہے۔ یہ وٹامن و معدن خون کی نالیوں کو طاقتور بناتے اور انھیں نقصان پہنچانے والے تیزاب ختم کرتے ہیں۔ نیز حملہ قلب(ہارٹ اٹیک)اِمکان بھی کم ہوجاتا ہے۔
      گوشت کا بہترین نعم البدل
      چنے میں خاطر خواہ پروٹین ملتا ہے۔ اگر اسے کسی اناج مثلاً ثابت گندم کی روٹی کے ساتھ کھایا جائے، تو انسان کو گوشت یا ڈیری مصنوعات جتنی پروٹین حاصل ہوتی ہے اور بڑا فائدہ یہ ملتا ہے کہ نباتی پروٹین زیادہ حرارے یا سیچوریٹیڈفیٹس نہیں رکھتی۔
      ذیابیطس کی روک تھام
      چنے اور دیگر دالیں کھانے والے ذیابیطس قسم 2 کا شکار نہیں ہوتے۔ وجہ یہ ہے کہ یہ غذائیں زیادہ ریشہ اور کم گلائسیمک انڈکس رکھتی ہیں۔ اسی باعث ان میں موجود کاربوہائیڈریٹ آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں۔ اسی عمل کے باعث ہمارے خون میں شکر یک دم اوپر نیچے نہیں ہوتی اور متوازن رہتی ہے۔
      یاد رہے، انسان جب کم ریشے والی کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذا کھائے، تو اُس کے خون میں شکر بہت تیزی سے اوپر نیچے ہوتی ہے۔جب یہ عمل معمول بن جائے، تو انسولین نظام گڑبڑا جاتا ہے۔ یوں ذیابیطس قسم 2جنم لیتا ہے۔
      توانائی میں اضافہ
      چنے میں شامل فولاد، مینگنیز اور دیگر معدن و حیاتین انسانی قوت بڑھاتے ہیں۔ اسی لیے چنا حاملہ خواتین اور بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے بڑی مفید غذا ہے۔ یہ انھیں بیشتر مطلوبہ غذائیت فراہم کرتا ہے۔
      مزید برآں چنا ساپونینز (Saponins) نامی فائٹو کیمیکل رکھتا ہے۔ یہ کیمیائی مادے ضد تکسید کا کام دیتے ہوئے خواتین کو سینے کے سرطان سے بچاتے۔ نیز ہڈیوں کی بوسیدگی کے مرض سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
      چنوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اُسے کئی ماہ تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے اور ان کی غذائیت کم نہیں ہوتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انھیں بھگونے کے بعد استعمال کیا جائے،تو بہتر ہے۔ یوں وہ جلد ہضم ہوجاتے ہیں۔ چنوں کو چار تا چھ گھنٹے بھگونا کافی ہے۔ بھگونے کے بعد چنے جتنی جلد استعمال کیے جائیں، بہتر ہے۔ چنے بھگوتے ہوئے اُن میں تھوڑا سا نمک اور میٹھا سوڈا ڈال لیا جائے، تو وہ جلد گل جاتے ہیں۔ -
    [​IMG]

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    واہ واہ کیا بات ہے ابھی ہم یہی کھا کر آرہے آج میس میں چنا آلو بنا تھا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. حاتم راجپوت

    حاتم راجپوت لائبریرین

    مراسلے:
    1,594
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آہاہاہاہا۔۔۔ تحریر بھی بہت معلوماتی ہے لیکن آپ کی شامل کی گئی تصویر مزا دے گئی جس میں تل دار گرما گرم نرم و ملائم کلچے اور تازہ تازہ بھاپ اڑاتے ہوئے انڈہ چنے اور وہ بھی ہرا دھنیا چھڑکے ہوئے :nailbiting:۔۔۔ اللہ آپ کو جزا دے کہ میری نظر نہیں رج رہی :drooling: ۔۔۔ ناشتے میں ان کا انتظام ہو اور اوپر سے ایک دھواں اڑاتا چائے کا مگ ہو تو کیا ہی کہنے۔۔۔ :notworthy:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,145
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہاہاہا واقعی تحریر سے زیادہ تصویر کا مزہ آیا۔

    معلوماتی تحریر ہے۔

    شریک محفل کرنےکا شکریہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ بہت خوب۔۔۔۔ آج سے میں اپنی کینٹین میں بطور خاص چنے رکھوں گا وہ بھی گرما گرم قلچوں کے ساتھ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. ساجد

    ساجد محفلین

    مراسلے:
    7,113
    موڈ:
    Question
    ایک مفید تحریر ہے اور ہماری دیسی خوراک کی اہمیت بھی واضح کرتی ہے ۔ بس یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ گھی میں تل کر پکائے گئے چنے اس افادیت سے خالی ہو جاتے ہیں جس کا ذکر مراسلہ میں کیا گیا ہے ۔ چنوں کو بھگو کر یا ریت یا نمک میں بھون لیا جائے اور چھلکوں سمیت کھایا جائے تو یہ مکمل طور پر ایک بہترین غذا ہیں ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,145
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اگر آپ نے کینٹین میں قلچے رکھے تو مجھے خطرہ ہے کہ کوئی نہیں کھائےگا۔ ہاں کُلچوں کا بند و بست کر لیں تو آمدنی بڑھ سکتی ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    اچھی تحریر ہے۔ آپ کی اپنی تحریر ہے یا کہیں سے لی گئی ہے؟ اگر لی گئی ہے تو حوالہ بھی شامل کر دیں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ شمشاد بھائی آپ نے بھی پکڑ ہی لیا ہمیں۔۔۔ واقعی یہ تو کلچے ہوتے ہیں نہ کہ قلچے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  10. x boy

    x boy محفلین

    مراسلے:
    6,208
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Breezy
    یہ لڑی بھی بہت زبردست ہے چلیں نئے لوگ آجائیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  11. جمشید قمر ملک

    جمشید قمر ملک محفلین

    مراسلے:
    1
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Approved
    آپکی تحریر قابلِ ستائش ہے میں جاننا یہ چاہ رہا ہُوں کہ سفید چنے اور کالے چنے کی غذائیت میں کیا فرق ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,884
    محفل پر خوش آمدید۔
     

اس صفحے کی تشہیر