چنیوٹ، میٹرک امتحان میں فیل ہونیوالی طالبہ نے دل برداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا

زین

لائبریرین
چنیوٹ، میٹرک امتحان میں فیل ہونیوالی طالبہ نے دل برداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا
چنیوٹ…… میٹرک کے امتحان میں دوبارہ فیل ہونیوالی طالبہ نے دل برداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا۔ ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں موت و حیات کی کشمکش میں چار گھنٹے مبتلا رہنے کے دم توڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق رائو کالونی لونہ روڈ کی رہائشی طالبہ صبا دختر محمد رمضان چند روز قبل آنے والے رزلٹ کے مطابق دوبارہ فیل ہو گئی اور گزشتہ روز گھر میں موجود تیزاب پی لی اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے نعش لواحقین کے حوالے کر دی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 

زین

لائبریرین
یہ چیف جسٹس کی بیٹی تو نہیں‌تھی جو ""فرشتوں"" کی مدد سے اپنے نمبر بڑھالیتی
 

arifkarim

معطل
بیچاری کس ٹینشن سے گزر ی ہوگی، جو اتنا بڑا قدم اٹھایا! خدا تعالی اس بچی کی مغفرت فرمائے۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
سوچنے کی بات یہ ھے کہ اس موت کا ذمہ دار ہم کس کو ٹھہرائیں‌، تعلیمی نظام یا ۔۔۔۔۔؟؟؟؟

پاکستانی قوم ایک دوسرے پر الزام لگانے میں چیمپئین ہے۔ ہمارے ریکارڈ کوئی اور قوم نہیں توڑ سکتی!:eek:
بھائی ہمیں اندر کی بات کا تو نہیں پتا نہ، یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ دو بار فیل ہونے پر اسکے گھر والوں نے اسکو خوب ڈانٹ پلائی ہو، جسکی وجہ سے وہ اتنی دل برداشتہ ہوئی کہ خود کشی کرلی؟!
 
Top