چند سوالات

یاسر حسین

محفلین
تمام اساتزہ سے درخواست ہے کہ راہنمائی فرمائیں۔۔۔
حضور یہ چند سوالات ذہن میں کب سے چھب رہے ہیں ۔۔ میں اساتزہ کا شکر گزار ہوں گا گر وہ جواب دیں۔۔
1) سر یہ کون سے ایسے الفاظ ہیں کہ جو حجائے بلند ہونے کے باوجود ہجائے کوتاہ کے زمرے میں آتے ہیں ؟؟ جیسا کہ لفظ " کہ " اور لفظ "نہ" ۔۔۔۔

2) اور جیسے لفظ پانی یا ہونی وغیرہ میں حرف گرانے کے بعد آخری حرف ہجاہ کوتاہ کے زمرے میں آئیں گے یا ہجاہ بلند ؟؟؟ ۔۔۔

3) لفظ " جب " کو کبھی ہجاہ کوتاہ کیوں لے لیتے ہیں ؟؟ اور کتنے ایسے الفاظ ہیں؟؟

4) ایصال کی وضاحت کر دیں ۔۔۔

5) اور شعری وزن کو جانچانے کےلیے بحروں کا "یاد" ہونا ضروری ہے ؟؟

میں کسی بھی استاد سے ذاتی حیثیت میں ملنا چاہوں گا ۔۔ فیس بک وغیرہ پر ۔۔
 
اور شعری وزن کو جانچانے کےلیے بحروں کا "یاد" ہونا ضروری ہے ؟؟
معروف بحور کے افاعیل یاد ہونے چاہییں۔ مگر انھیں زبردستی یاد کرنا نہیں پڑتا۔ مطالعے اور تقطیع کی مشق کے ساتھ خود ہی یاد ہو جاتے ہیں۔
4) ایصال کی وضاحت کر دیں
ایصال سے آپ کا اشارہ غالباً الفِ وصل کی جانب ہے۔ الفِ وصل وہ الف ہے جو تقطیع میں شمار نہیں کیا جاتا اور اس پر موجود حرکت اس سے قبل آنے والے حرف پر منتقل ہو جاتی ہے مَثَلًا
ہنوز اک پرتوِ نقشِ خیالِ یار باقی ہے​
ہنو زِک پر: مفاعیلن
توِ نقشے: مفاعیلن
خیالے یا: مفاعیلن
ر باقی ہے: مفاعیلن

ہجوں والے عروض سے قطعی طور پر نابلد ہوں، اور میرے نزدیک وہ آسانیاں پیدا کرنے کی جگہ مشکلات میں اضافہ کرتا ہے۔ اس لیے اس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا۔
 
آخری تدوین:

ریحان بھائی ۔۔ تو کیا ایصال کی کچھ شرائط ہوتیں ہیں ؟؟ اگر ہیں تو کون سی ہیں ؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ریحان بھائی ۔۔ تو کیا ایصال کی کچھ شرائط ہوتیں ہیں ؟؟ اگر ہیں تو کون سی ہیں ؟؟
اس کو الف کا ایصال نہیں کہتے، ایصال کا مطلب ہوتا ہے بھیجنا، بلکہ الف کا اتصال کہتے ہیں یعنی ملانا، وصل کرانا۔ الف کا اسقاط بھی کہتے ہیں یعنی الف کو گرا دینا۔

دو شرطیں ہیں

ا۔ جس الف کو گرانا ہے یا اتصال کرانا اس کے بالکل پیچھے حرفِ صحیح ہو، حرف علت (الف، و، ی، ہمزہ) نہ ہو۔
2۔ پچھلا حرف ساکن ہو۔

ہنوز اک پرتوِ نقشِ خیالِ یار باقی ہے

اک کے الف سے پہلے حرف صحیح زے ہے اور ساکن ہے سو الف کا وصال ممکن ہے۔​

دہَن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسے
کلام آتے ہیں درمیاں کیسے کیسے
(آتش)

اس میں آتے کے الف سے پہلے حرف صحیح میم ہے اور ساکن ہے سو شرائط پوری ہوئیں۔ مزید یہ کہ عروض میں 'آ' میں دو الف گنے جاتے ہیں سو یہاں ایک الف کا وصال یا اسقاط ہوگا، دوسرا باقی رہے گا۔

کلا ما - فعولن (میم اور الف کا اتصال)
تِ ہے در - فعولن
میا کے - فعولن
سِ کیسے - فعولن
 
بہت شکریہ ۔۔ حضور آپ سے درخواست ہے کہ اوپر والے سوالات کا جواب بھی مہربانی فرما کر دے دیں مجھے جوابات کی اشد ضرورت ہے ۔۔ عنایت ہوگی۔۔
 
Top