چند سوالات

محمد بلال اعظم

لائبریرین
چند سوالات ہیں۔ نظرِ کرم کیجیے گا۔
1) ہائیکو کیا چیز ہے؟
2) نظم میں پنچ لائنز PUNCH LINES کیا ہوتی ہیں؟
3) رنگ، نقش، رسم وغیرہ کی کیا تقطیع ہو گی؟
 
پنچ لائنز میرے علم میں تو نہیں نظم کے حوالے سے. باقی اساتذہ بہتر جانیں. یہ مزاحیہ شاعری سے متعلق ہے ضرور.
 
رنگ وغیرہ جیسے الفاظ کو شعر کے مطابق تقطیع کیا جاتا ہے. اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایک سبب خفیف الگ کرکے دوسرے ساکن کو اگلے حرف میں ملا دیا جاتا ہے
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
پنچ لائنز میرے علم میں تو نہیں نظم کے حوالے سے. باقی اساتذہ بہتر جانیں. یہ مزاحیہ شاعری سے متعلق ہے ضرور.

یہ تو مجھے بھی پتہ نہیں
البتہ نوشی گیلانی کی ایک کتاب پہ امجد اسلام امجد کا تبصرہ پڑھا تھا، اس میں ان کا ذکر تھا۔
 
جی ایسا چند مخصوص بحروں میں ہوتا ہے ۔۔۔ سب میں نہیں ۔۔۔ !

بحر کے ارکان میں اکثر دو ساکن میں سے دوسرا ساکن گر کر کے متحرک ہو جاتا ہے ۔ تفصیل تو اساتذہ کا معاملہ ہے اور بہرحال مجھے عروض کی تمیز بھی نہیں۔ لیکن ایک دو اشعار نہیں بلکہ سینکڑوں ہیں جن میں دوسرا ساکن متحرک بن جاتا ہے غالب کو لیجئے
’’ ورنہ ھم بھی آدمی تھے کام کے‘‘

’’عشق نے پکڑا نہ تھا غالب ابھی وحشت کا رنگ‘‘ (متحرک)

اسکے علاوہ راقم کا اک ناقص شعر (بطورِ مثال)
’”شام ہوتی ہے چلو گھر جاؤ اٹھو رو چکے
قبر پہ کیوں آگئے ٹسوے بہانے کے لئے‘‘

اس میں بھی شک نہیں کہ بعض وقت یہ ساکن رہتے ہیں لیکن یہ تب ہوتا ہے جب عروض اور ضرب کے آخر میں آتے ہیں اور انکا سکون اور وقوف قائم رہتا ہے۔

جیسے:

’عشق نے پکڑا نہ تھا غالب ابھی وحشت کا رنگ‘‘ (ساکن)
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک سوال اور کے کیا ان الفاظ کی تقطیع ایسے ہو سکتی ہے:
لگتا۔۔۔ لگ تَ
گیا۔۔۔ گ یَ
جہاں۔۔۔ ج ہَ

لگتا اور گیا کی تقطیع ایسے ہو سکتی ہے ضرورتِ شعری کے تحت یعنی ان الفاظ کا الف گرایا جا سکتا ہے۔ جہاں فارسی کا لفظ ہے، اصول کے مطابق اس کا الف گرانا جائز نہیں لیکن شعرا اسکی پابندی نہیں کرتے اور ایسے الفاظ کا الف بھی گرا دیتے ہیں۔
 
یعنی جہاں کا الف بھی گرا سکتے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
میں نے شاید آپ ہی کی کسی غزل پر الف کے وصال پر تفصیل سے اس بات کی تھی، اسے ذرا ایک نظر دیکھ لیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
Top