چند سوالات برائے لائبریری کتب

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، مندرجہ ذیل لنک کو دیکھئے گا۔ اس سائٹ‌ کا لنک مجھے آج وکی پیڈیا سے ملا ہے۔ اس پر اردو کی کچھ کتب جیسا کہ داستان امیر حمزہ (جلد پنجم) و دیگر کتب موجود ہیں۔ اس کو دیکھنے کے بعد بتائیے کہ کس کتاب کو پہلے شروع کریں؟‌ عمران سیریز بیچاری کا تو ویسے ہی اللہ مالک ہے :(

http://www.archive.org/search.php?query=urdu
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست منصور۔ ویسے میں نے کافی عرصہ پہلے اس ربط کو دیکھا تھا اور اس وقت یہ سائٹ بہت سست رفتار تھی اور اس پر کئی کتابوں کے ربط بھی کام نہیں کر رہے تھے۔ اب پہلے اس پر موجود ان اردو کتب کا سراغ لگانا چاہیے جو ہم لائبریری پراجیکٹ کا حصہ بنانا چاہیں گے۔

عمران سیریز کو کیا مسائل لاحق ہیں؟
 

فاتح

لائبریرین
بہت خوب قیصرانی صاحب نہایت ہی عمدہ ذخیرہ ڈھونڈ کر لائے ہیں آپ۔
بابائے اردو جناب مولوی عبدالحق کی تصنیف "قواعدِ اردو" بھی مل گئی یہاں اور ایک اچھا اضافہ ثابت ہو گی لائبریری پراجیکٹ میں
http://www.archive.org/details/QawaidUrdu
 

قیصرانی

لائبریرین
Top