چند استفسارات

طلحہ بٹ

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحيم
ارباب اردو محفل
السلام عليکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ

----------------------------------------------------------------------------------------------------------
نوٹ : لکھنے کے بعد میں نے ان پیج سے یونیکوڈ میں کنورٹ کیا تو ہوگیا ہے ۔ لیکن یونیکوڈ سے ان پیج نہیں ؟؟
----------------------------------------------------------------------------------------------------------
سب سے پہلے معذرت کے ساتھ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ”يونيکوڈ “ميں نہيں لکھ رہا بلکہ ان پيج ميں لکھ کر ”از اے پکچر“ پوسٹ کر رہا ہوں? اسکي وجہ يہ ہے کہ اگر ميں ”يونيکوڈ “ميں لکھنے بيٹھ گيا تو گھنٹے دو گھنٹے تو کہيں نہيں گئے ?? اس لئے کہ ميں نے کبھي ”يونيکوڈ “ميں لکھا ہي نہيں اور دوسري بات ”اکس پي“ ميں جو ”کي بورڈ“ ہے وہ بہت ہي مختلف ہے اور ميرے پاس اتني معلومات ہے نہيں کہ آيا” اکس پي “ ميں ”کي بوڑڈ “ کو اپنے سانچے کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے کہ نہيں ؟چونکہ اکثر عربي ”کي بورڈ“ استعمال کرتا ہوں اس لئے ميں نے ”ان پيج“ کا ”کي بورڈ “ بھي عربي کے مطابق بنا رکھا ہے ? جس سے مجھے بيحد آساني ہوتي ہے لکھنے ميں ?خير ميں يہاں چند معلومات حاصل کرنے آيا ہوں اس اميد سے کہ انشاءاللہ يہاں سے مستفيد ہو کر لوٹوں گا??
(1) اتفاقا ميں نے کسي سائٹ سے ( نام ياد نہيں ) اس نام کا فونٹ (Nastaleeq Like)”ڈاؤن لوڈ“ کيا ? اور از راہِ معرفت جب ميں نے اسے MS Word ميں استعمال کيا تو ميرے لئے ( چونکہ ميري معرفت اور علم اس جيسي فني چيزوں ميں بيحد محدود ہے ) حيران کن بات تھي کہ اس ميں اردو کے الفاظ بھي ”پ“”ڈ“”ٹ“ وغيرہ لکھے جا سکتے ہيں ?? ليکن ايک دو مسئلے ہيں جو ميں آپ کے سامنے پيش کرکے انکا حل چاہتا ہوں :
سب سے پہلے تو ”کي بورڈ“ کا مسئلہ ہے ?? تو کيا ” اکس پي “ ميں کوئي ايسا ”آپشن“ ہے جس کے ذريعہ اردو کا ”کي بورڈ“ اپني مرضي کے مطابق بنا سکوں ؟؟ يا جو عربي کا ”کي بورڈ“ ہے اس ميں اردو کے حروف جو کہ عربي ميں نہيں ہيں اضافہ کر سکوں ؟؟
? کيا ايسا ممکن نہيں کہ جو فونٹ ”ان پيج“ ميں استعمال ہوتي ہے ”اردو نستعليق “ اسے (Nastaleeq Like) کي طرح
MS Word ميں استعمال کيا جا سکے ؟
? ”اردو يونيکوڈ سلوشن “ ميں نے کچھ فائليں ”کنورٹ “ کرنے کے لئے استعمال کيا ہے ! ليکن نتيجہ اچھا نہيں يہاں تک کہ ميں اسے پڑھ بھي نہيں سکتا?? جو طريقہ لکھا ہے وہي ميں نے آزمايا ليکن بے سود ؟؟ اب ميں کيا کروں ؟ ميں نے کچھ عربي کي MS Word ميں لکھي ہوئي فائليں ”ان پيج“ ميں ”کنورٹ“ کرني ہيں?? اور کچھ اردو کي فائليں ”ان پيج“ ميں لکھي ہوئي MS Word ميں ”کنورٹ “ کرني ہيں ??
آپ سب کا بيحد شکريہ
والسلام
طلحہ بٹ
8 شوال 1426ھ
 

نبیل

تکنیکی معاون
طلحہ بٹ، السلام علیکم اور خوش آمدید۔ مجھے کچھ سمجھ آ رہی ہے کہ دو سو سے اوپر ممبر رجسٹر ہونے کے باوجود صرف چند لوگ ہی پوسٹ کیوں کرتے ہیں۔ مجھے کہیں اس فورم کا مکمل تعارف پوسٹ کرنا ہی پڑے گا۔ میں کئی جگہ اس بات کا ذکر کر چکا ہوں کہ اس فورم میں اردوویب پیڈ شامل ہے جس کی موجودگی میں اردو کی بورڈ اور لینگویج سپورٹ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ Windows 98 میں بھی قابل استعمال ہے۔ آپ ایک مرتبہ اس کے پوسٹ پیج پر ٹیکسٹ ایریا میں ٹائپ کرنا شروع کریں، انشاءاللہ ازخود اردو لکھی جانے لگے گی۔ اردو ویب پیڈ صوتی اردو کی بورڈ میپنگ فراہم کرتا ہے اور اگر میری معلومات غلط نہیں ہیں تو یہ انپیج میں بھی شامل ہے۔ لہٰذا اگر آپ انپیج میں ٹائپ کرکے یونیکوڈ میں کنورٹ کرنے کی بجائے براہ راست یہاں ٹائپ کریں تو آپ کا کام حد درجہ آسان ہو جائے گا۔

یونیکوڈ سالیوشن کے استعمال پر پردیسی بھائی نے یہاں ایک ٹیوٹوریل پوسٹ کیا ہے، اسے ملاحظہ فرمائیں۔ اگر اب بھی آپ کو کسی مشکل کا سامنا پیش آئے تو ہم آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
طلحہ بٹ، آپ شوق سے تصویری اردو میں پیغامات پوسٹ کیجیے، آپ پر کوئی قدغن نہیں۔ جہاں تک کی بورڈ لے آؤٹس بنانے یا ان میں ترمیم کا تعلق ہے تو اس بارے میں ہمارے یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ والے دوست زیادہ علم رکھتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ان میں سے کوئی صاحب آپ کو جلد ہی تشفی بخش جواب دیں گے۔

تصویری اردو میں پیغام پوسٹ کرنے کے بارے میں میری ایک تجویز یہ ہے کہ آپ اسے ImageShack یا کسی اور امیج ہوسٹ پر اپلوڈ کرکے یہاں اس کا ربط فراہم کردیں تو زیادہ بہتر لگے گا۔ میں جانتا اس سے آپ کا کام کچھ بڑھ جائے گا لیکن یہ راہ آپ کے اور ہمارے ویب ہوسٹ دونوں کے لیے مفید ہے۔ میں جلد ہی یہاں یہ سہولت فراہم کر دوں گا کہ فورم پر رہتے ہوئے ہی تصاویر ImageShack پر اپلوڈ کی جا سکیں۔
 

طلحہ بٹ

محفلین
نبيل جي
آپکا شکریہ لیکن جو لنک آپنے عنایت کیا ہے وہ سعودی عرب سے نہیں کھولا جا سکتا ۔۔۔۔
کیا ایسا کوئی پیڈ ہے جو اردو لکھتا ھو اور اسکا کی بورڈ عربی کی بورڈ پر سیٹ کیا جا سکتا ھو ؟؟؟

جناب زکریا صاحب :
ممنون ہوں آپکا ۔۔ پر بندے کو یہ تکنیکی مسا‏‏‏‏‏ئل نہیں آتے ۔۔ :?:
اسکے علاوہ آپ کیا مدد کرسکتے ہیں؟
جزاک اللہ خیرا
 

نبیل

تکنیکی معاون
طلحہ بٹ، اردو اوپن پیڈ میں یہ گنجائش ہے کہ اس میں کئی کی بورڈ لے آؤٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں، لیکن شرط پہلے اس لے آؤٹ کا تیار کرنا ہے۔ اس کا طریقہ بھی اوپر والے ربط میں دیا ہوا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
طلحہ۔ اگر آپ ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ استعمال کر سکتے ہیں تو آپ کو ونڈوز ایکس پی کے لئے صوتی کی بورڈ میں مشکل نہیں ہونی چاہیے۔ صوتی کی بورڈ کی ایک ترمیم شدہ شکل یہاں ہی ایک پوسٹ میں موجود ہے اور ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے (اس کا لنک دیکھ کر نیچے پوسٹ کروں گا) جس میں اعداد انگریزی (اصل میں عربک) میں ہیں، اردو کے اعداد والا صوتی کی بورڈ یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ (http://groups.yahoo.com/urdu_computing) دستیاب ہے۔ اور اگر آپ نے ان پیج کے کسی کی بورڈ کو بھی اپنی پسند کی شکل دے دی ہے تو ظاہر ہے کہ ویسا ہی کی بورڈ کسی نہ کسی کو بنانا ہوگا۔ اگر آپ نہیں بنا سکتے ہوں تو اس کا لے آؤٹ مجھے بھیج دیں، اپنی پہلی فرصت میں میں آپ کے لئے کی بورڈ بنا دوں گا۔ یہ ضرور اطلاع دیں کہ آپ کو اعداد کس قسم کے درکار ہیں، یہ بھی ملحوظ رکھیں کہ یونی کوڈ میں ہمزہ الف، ہمزہ یا، اور ہمزہ واؤ علیٰحدہ کیریکٹرس ہیں اسی طرح ہمزہ ہائے ہوز (جیسے ترانۂ ہندی جو ان پیج میں بھی ترانہء ہمدی لکھا جاتا ہے) بھی، اور یہ آپ کو کن کنجیوں کے ساتھ درکار ہیں۔ اعداد کے اوپر کیا کیا علامتیں آپ پسند کریں گے، یہ سب مجھے تفصیل سے لکھیں ۔
نستعلیق لائک فانٹ بھی یاپو گروپ کے فائل سکشن میں مل سکتا ہے۔ اور اسی قسم کے (جسے میں 'نسق' کہتا ہوں) دو فانٹ، نسق نگار اور اردو نسق اسی فورم میں کہیں پوسٹ کئے ہیں، تلاش کر لیں ('بہتر فانٹ کی تلاش میں والے' تانے بانے میں)۔
 

طلحہ بٹ

محفلین
اعجاز اختر صاحب
السلام عليكم ورحمہ اللہ وبركاتہ
بڑی خوشي ہوئي آپ كا يہ جواب پڑھكر اللہ بھلا كرے آپكا ..
ميں ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ استعمال نہيں کر تا بلكہ ان پیج ميں “یوزر ڈیفائن کی بورڈز“ پر ميں نے اپنا سيٹ كيا ہوا ہے جو كہ ہوبہو عربي كي بورڈ كي طرح كا ہے جسميں اردو الفاظ كا اضافہ كيا ہوا ہے ليكن اكس پي ام اس ورڈ ميں جو كي بورڈ ہے وہ بالكل جدا ہے جسكي وجہ سے لكھنے ميں بے حد مشكل بلكہ بوريت كا سامنا كرنا پڑتا ہے .. اس لئے اگر ام اس ورڈ ميں مجھے اردو كي بورڈ عربي كي شكل كا مل جائے تو ميں تو پھولوں نہ سماؤں ... :)
آپ نے يہ مشكل آسان كرنے كي آفر كي ہے يہ آپکی وسيع القلبى اور خدمتِ خلق كا بين ثبوت ھے .. آپ کے لئے دل سے دعا نكل رہي ہے اور انشاء اللہ كچھ دير بعد حرمِ نبوي ميں جمعہ مباركہ كے لئے حاضري نصيب ہو رہي ہے .. آپ کے لئے ضرور دعا كروں گا ....
اچھا جو كي بورڈ آپ بناكر ديں گے اسے میں ڈائرکٹ ام اس ورڈ سے استعمال كر سكوں گا ؟؟؟
آپ كو پہلي فرصت ميں خاكہ ارسال كردوں گا
كيا آپ كا ايميل اڈریس مل سكتا ھے ؟؟
شكريہ
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
طلحہ بٹ ،ماشاءاللہ۔ اعجاز اختر صاحب کے ساتھ ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اس کی بورڈ لے آؤٹ کے بارے میں مجھے بھی بتا دیں۔ موقع ملنے پر اسے اردو اوپن پیڈ میں بھی شامل کردوں گا۔ اور آپ کی پھولوں نہ سمانے والی بات بہت بھلی لگی۔۔ :p

میرا ای میل ایڈریس ذیل میں ہے:
simunaqv at gmail dot com
 

طلحہ بٹ

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام عليكم
نبيل صاحب ضرور آپكو بھي شامل كروں گا
اچھا تو ايميل بھيجنے كي بجائے ميں يہيں پوسٹ كر ديتا ہوں تاكہ آپ
دونوں حضرات ديكھ سكيں ....
اعجاز صاحب اور آپ دونوں كا شكريہ
ايك سوال :
جو كي بورڈ اعجاز صاحب يا آپ بنائيں گے اسے میں ڈائرکٹ ام اس ورڈ سے استعمال كر سكوں گا ؟؟؟
يہ كي بورڈ بالكل عربي كي طرح كا ہے البتہ اردو الفاظ كا اضافہ ہے مثال كے طور پر ( ب ) كے اوپر شفٹ دبائيں تو ( پ ) لفظ ہے اسي پر بقيہ الفاظ قياس كرليں .. نمبر اردو ..... ملاحظہ كيجئے ...
شكريہ
والسلام
 

Attachments

  • arabic-urdu-keybord_738.jpg
    arabic-urdu-keybord_738.jpg
    57 KB · مناظر: 374

الف عین

لائبریرین
طلحہ کی بورڈ حاضر ہے۔ میں نے آلٹ جی آر صوتی کے حساب سے ہی چھوڑ دیا ہے، باقی کنجیاں آپ کے کی بورڈ کے مطابق ہیں اگرچہ یونی کوڈ میں لام الف کی اتنی صورتوں کی چنداں ضرورت نہیں۔
 

طلحہ بٹ

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترم اعجاز ٲختر صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آب خیریت وعافیت سے ہوں گے۔
مجھے بیحد خوشی ہورہی ہے کہ آب نے مجھے کی بورڈ عنایت کیا ہے وہ بھی ایسا جو میرے کی بورڈ کے مطابق ہے ۔۔ بھئی خدا آبکو خوش وخرم رکھے ۔ آمین
چند ملاحظات بیش ہیں :
۱۔ آب نے ملاحظہ کیا ہوگا کزشتہ سطور میں کہ (پ) حرف نہیں لکھا سو اسکی وجہ یہ ہے کہ آب (ب) کے اوبر (پ) لگانا بھول گئے ہیں ۔
۲۔ زیر زبر بیش بھی کچھ گڑبڑ ہے ( طالبَ علم ) لکھنے کی صورت میں زیر نہیں زبر لگ رہا ہے نیز ملاحظہ ہو ( علمَ ادب ) زیر ڈال رہا ہوں لیکن زبر لگ رہا ہے ۔ اسی طرح دو زیر بھی مشکل میں ہے ۔۔۔۔ کوئی عربی عبارت لکھنی ہو تو دو زیریں نہیں لگ رہیں ۔۔۔۔ مجموعی صورت حال کا جائزہ ان اگلی سطور میں لیجئے ۔۔۔ زیر زبر کے ساتھ لکھ رہا ہوں ۔۔ مثال :
بَسمَ ﷲَ الرَّحمنَ الرَّحَیمَ
بہلی ب بر زیر ہونی چاہئے اسی طرح اللہ کی ھ بر بھی ٳسی طرح رحمن کے نون بر بھی نیز الرحیم کے میم بر بھی لیکن زبر ڈل رہی ہے ۔
دو زیر کی مثال بھی ملاحظہ فرمائیے :
کسی بھی لفظ بر دو زیر ڈالنی ہو تو دو زبر ڈل رہی ہیں :
حفیظً ۔۔۔۔۔ کریمً ۔۔۔۔ ٲمیرً
۳۔ قوسین الٹ لگ گئے ہیں دائیں قو کو دبانے سے الٹا قوس لگ جاتا ہے ملاحظہ ہو )( ۔۔۔ ہونا یوں چاہئے کہ ۰ نمبر دبانے سے ( یہ قوس کھلے یہاں یہ ) کھلتا ہے ۔۔۔۔
۴۔ یہ علامات ملاحظہ ہوں : ٌ ُ ً َ یہ تو موجود ہیں باقی زیر اور دو زیر اور جزم (ساکن ۔ سکون ) کی علامت باقی ہے جوکہ انگریزی کی بورڈ کے مطابق X بر آئے گی شفٹ کے ساتھ آب نے وہاں جزم کی علامت کی بجائے (ہ ۔ ھ) لگادیا ہے ۔
مجموعی طور بر آب نے میرے لئے ایک زبردست کام کیا ہے اللہ تعالی آبکو جزائے خیر دے۔ آمین بس یہ ملاحظات تھے ۔ نیز کیا آب مجھے بتا سکتے ہیں کہ کس بروگرام میں آب نے یہ کی بورڈ بنایا ہے ؟؟ کیا ہی اچھا ہو اگر آب اس موضوع بر کوئی مفصل بوسٹ کردیں تاکہ ہم مزید مستفید ہو سکیں ۔۔ جزاک اللہ خیراً ۔۔
فی الحال تو مجھے یہی ملاحظات نظر آئے ہیں اگر کچھ مزید معلوم ہوا تو آب کو مطلع کروں گا انشاء اللہ ۔ یہ سارا خط آب کے عنایت کئے کی بورڈ کا نتیجہ ہے ۔۔۔ شکراً۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
طلحہ بٹ
 

طلحہ بٹ

محفلین
زیر اور دو زیر کی علامتیں:
دو زیر کی علامتیں انگریزی کی بورڈ کے لحاظ سے s بر آءیں گی
اور زیر a بر
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
طلحہ بٹ، ہو سکتا ہے کہ اعجاز اختر صاحب آپ کو کچھ دنوں تک جواب نہ دے سکیں۔ میری اطلاع کے مطابق وہ ایک دو روز میں امریکہ کی جانب عازم سفر ہونے والے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
طلحہ
یہ ساری غلطیاں آپ کی امیج کی وجہ سے در آئی ہیں۔ اس میں کیا پتہ چلتا ہے کہ دو زیر کون سے ہیں اور دو زبر کون سے۔ بہر حال میں نے پہلی کوشش ہی آپ کو بھیج دی تھی، خود ٹیسٹ کئے بغیر۔ یہ مائکرو سافٹ کی بورڈ لے آؤٹ کریٹر پروگرام میں ہی بنایا گیا ہے۔ جو مائکروسافّٹ کی سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ جزم بھی تصویر میں ہمزہ لگ رہی ہے اور میں نے ہمزہ لگا دی ۔ مگر تمھاری اس تحریر سے بھی پوری بات سمجھ میں نہیں آئی (بلکہ پڑھی نہیں جا سکی) کہ انگریزی کے ایکس کی دونوں صورتوں میں کیا آئے گا۔ جزم کس شکل میں اور دوسرا حرف کیا ہے؟ باقی تبدیلیاں اب کر رہا ہوں۔ شفٹ ایکس کا سمجھ میں نہیں آیا، سکون میں نے ایکس میں دے دیا ہے۔ بس اب ایک یہی کنجی باقی بچی ہے جس کو کانفی گیور کرنا باقی ہے۔ آپ اس کی بورڈ کو انسٹال کر دیں۔ (اَن اِنسٹال کرنے سے پہلے، ایڈ ریموو پروگرام میں جا کر
Click here for support information
کو کلک کر کے اپنا نام بھی دیکھ سکتے ہیں، اپنے نام کی انگریزی سپیلنگ بھی چیک کر لیں تا کہ اگلے 'ورژن' میں اس کو بھی ٹھیک کر دیا جائے۔ ورژن۔۲ ارسال ہے۔
والسلام
اعجاز
پ۔ت
یہ قوسین کا اچھا ٹپ ملا ہے آپ سے۔ میں صوتی میں بھی جس طرح انگریزی کے لحاظ سے قوسین بنا رہا تھا کہ یہ بہر حال لیٹن (Latinؒ )کیریکٹر ہے اور یہ محسوس کر رہا تھا کہ جہاں یونی کوڈ کے درمیان لیٹن آ جاتا ہے تو یونی کوڈ کے اصول گڑ بڑ ہو جاتے ہں ار یہی وجہ ہے کہ قوسین ادھت ادھر ہو جاتے ہیں۔ جزاک اللہ کہ آپ سے یہ نیا ٹپ ملا، اب اسے صوتی۔2 میں بھی استعمال کرنا ہے۔
پ۔پ۔ت
ایک ٹیوٹوریل بھی انشاء اللہ اس ضمن میں (کی بورڈ کرییٹر کے استعمال)
جلد ہی پوسٹ کروں گا۔

نبیل سچ کہتے ہیں۔ میں جمعرات کی رات امریکہ کے لئےروانہ ہو رہا ہوں۔
مزید یہ کہ ہمزہ ہے آلٹ جی آر کے ساتھ ہے، کی بورڈ کی امیج میں دیکھ لیں۔ پہلے بھی تھا، آپ نے غور نہیں کیا۔
 

طلحہ بٹ

محفلین
جي اعجاز صاحب
مجہے شروع سے ہی مکمل تفصیل سے لکھ دینا چاہئے تھا
جزاک اللہ خیرا کہ آب نے بڑی توجہ سے اس عاجز کی بات سنی اور فرمائش بوری کی
آبکے سفر کے حوالے سے دعا گو ہوں کہ خدا تعالي آسان فرمائے اور سلامتی اور امن وامان سے وابس لائے آمین ثم آمین
 
Top