1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

انشا اللہ خان انشا :::: چشم و ادا و غمزہ، شوخی و ناز، پانچوں :::: Inshah allah KhaN Inshah

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 13, 2014

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    غزلِ
    انشا اللہ خاں انشا

    چشم و ادا و غمزہ، شوخی و ناز، پانچوں
    دُشمن ہیں میرے جی کے، بندہ نواز! پانچوں

    کیا رنگِ زرد و گریہ ، کیا ضعف و درد و افغاں
    افشا کریں ہیں مِل کر میرا یہ راز، پانچوں

    نارِ فراق سے ہے، جوں شمع، دِل کو ہر شب
    احراق و داغ و گریہ ، سوز و گداز، پانچوں

    دیکھا ہے جب سے تجھ کو، چھوڑا ہے زاہدوں نے
    تقویٰ و ذکر و زہد و صوم و نماز، پانچوں

    آرام و صبر و طاقت ہوش و حیا کہاں پھر
    لے ساتھ دل کے یہ بھی، اے عشوہ ساز، پانچوں

    فرہاد و قیس و وامق، محمود و ماہ رُو بھی
    رکھ بار مجھ پہ سوویں، ہوں پا دراز، پانچوں

    ہیں تیرے در پہ آ کر ہر ایک سر بسجدہ
    لیلیٰ و مہر و عذرا، شیریں، ایاز، پانچوں

    مت پُوچھ کارِ انشا ہجر و وصال میں کچھ
    صبر و جنون و وحشت ،عجز و نیاز، پانچوں

    انشا اللہ خاں انشا
     
    • زبردست زبردست × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    واہ، بہت ہی عمدہ انتخاب ہے۔ ہر شعر ہی قابلِ داد ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  3. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,737
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    کیا ہی کلامِ انشا لائے ہیں چن کے طارق
    اشعار اک سے بڑھ کر اک ہیں جناب آٹھوں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • متفق متفق × 1
  4. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکر ،عاطف بٹ صاحب آپ کے اظہار خیال اور پذیرائی پر
    خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا
    بہت خوش رہیں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    فاتح صاحب ، اِس منظوم پذیرائیِ انتخاب پر آپ کا دلی ممنون ہوں
    بہت خوشی ہوئی جو منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی
    اظہارِ خیال اور ہمّت افزائی پر تشکّر
    بہت خوش رہیں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    واہ بہت خوب انتخاب !
    شراکت کا شکریہ شاہ صاحب :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر گیلانی صاحبہ ، اس اظہار خیال اور پذیرائی پر
    بہت خوش رہیں صاحبہ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اہا اہا
    کیا خوب انتخاب ہے
    واہ واہ لطف آ گیا پڑھ کر
    شراکت کا شکریہ
    شاد و آباد رہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. اوشو

    اوشو محفلین

    مراسلے:
    2,321
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Drunk
    واہ غزل میں مخمس کا مزہ
     
  10. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,968
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    واہہہہہہہ!
    زبردست!
    بہت ہی زبردست!
     
  11. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر شہزاد ناصر صاحب ، اس اظہارِ خیال اور پذیرائی پر
    خوشی ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا
    بہت خوش رہیں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر ، جناب اس اظہار خیال پر
    انشا صاحب انشا پرداز تھے ، اور واقعی ان کے غزلیں جداگانہ نوعیت کی ہیں
    اس میں ردیف کی نسبت سے مخمس کا مزہ ، صحیح کہا آپ نے خوب ہے
    بہت خوش رہیں صاحب !:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    عبدالرحمان صاحب!
    تشکّر پذیرائی اور اس اظہار خیال پر جناب
    خوشی ہوئی کہ میری منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی
    بہت خوش رہیں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب کلام ہے۔ اور انتخاب کا بھی جواب نہیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر، جناب اِس اظہارِ خیال اور انتخاب کی پذیرائی پر
    خوشی ہوئی جو منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی
    بہت خوش رہیں :)
     
  16. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت خوب جناب طارق شاہ صاحب! شیئرنگ کے لیئے بیحد شکریہ۔خوش رہیئے۔۔
     

اس صفحے کی تشہیر