جمال احسانی چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھا

محب علوی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 30, 2012

  1. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,276
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھا
    یہ سانحہ میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

    جو پہلے روز سے دو آنگنوں میں تھا حائل
    وہ فاصلہ تو زمین و آسمان میں بھی نہ تھا

    جمال پہلی شناسائی کا وہ اک لمحہ
    اسے بھی یاد نہ تھا میرے دھیان میں بھی نہ تھا
    (جمال احسانی )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ محب۔

    یہ پوسٹ لائبریری میں کیوں۔ محفل ادب میں کیوں نہیں یا کہ پوری کتاب کا پروگرام ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,276
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غلط جگہ ہو گئی وارث :) منتقل کر دیں ازراہ مہربانی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ محب اسے پسندیدہ کلام میں منتقل کر دیا ہے اور واقعی خوبصورت اشعار ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,276
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    جمال احسانی کی شاعری بہت کم ملتی ہے اور میں نے بھی بہت کم ہی پڑھی ہے مگر جتنی پڑھی ہے متاثر کن ہے۔
     
    • متفق متفق × 2
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    پسندیدہ کلام کے زمرے میں، اس تھریڈ میں نہیں، جمال احسانی پری فکس پر کلک کریں، آپ کو کچھ مزید غزلیات مل جائیں گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,276
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت شکریہ وارث ۔

    یہ تو آپ نے ایک تشنہ خواہش پوری کر دی میری اور یہ اچھا طریقہ ہے اس نئے فورم پر بھی کہ نام سے متعلقہ پوسٹس تک رسائی کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    غزل (مکمل)​
    چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھا
    یہ سانحہ میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

    جو پہلے روز سے دو آنگنوں میں تھا حائل
    وہ فاصلہ تو زمین آسمان میں بھی نہ تھا​
    یہ غم نہیں ہے کہ ہم دونوں ایک ہو نہ سکے​
    یہ رنج ہے کہ کوئی درمیان میں بھی نہ تھا​
    ہوا نہ جانے کہاں لے گئی وہ تیر کہ جو​
    نشانے پر بھی نہ تھا اور کمان میں بھی نہ تھا​
    جمال پہلی شناسائی کا وہ اک لمحہ
    اسے بھی یاد نہ تھا، میرے دھیان میں بھی نہ تھا​
    (جمال احسانی )​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  9. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ احمد صاحب مکمل غزل ارسال فرمانے کیلیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    14,570
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    • زبردست زبردست × 1
  11. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    شکریہ۔۔۔۔۔!
     
  12. ساجد

    ساجد محفلین

    مراسلے:
    7,113
    موڈ:
    Question
    بہت خوب۔
    پہلا شعر تو لوڈ شیڈنگی ہے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  13. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اسی مضمون کو جمال احسانی درج ذیل شعر میں بھی باندھا ہے اور خوب باندھا ہے۔

    مرے ہی گھر میں اندھیرا نہیں ہے صرف جمالؔ
    کوئی چراغ فروزاں کسی کے ہاں بھی نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر