چترانہ

جاسمن نے 'کچن کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 26, 2017

  1. جاسمن

    جاسمن لائبریرین

    مراسلے:
    5,449
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    پنجاب یونیورسٹی کے فاطمہ جناح ہال کا منظر تھا۔شام کا وقت تھا۔۔سہیلی بوٹینکل گارڈن گئی ہوئی تھی۔اس کی چھوٹی بہن میرے کمرے میں آئی۔
    "باجی!میں آپ کے لئے فطرانہ لائی ہوں۔"
    "ہیں ں ں ں ں۔۔۔۔"ایک لمبی ساری ہیں ہمارے منہ سے نکلی اور سیدھی آسمان تک گئی۔
    گہری چپ لگ گئی اور سوچوں میں کھو گئے۔
    یا اللہ!!روزے اور میٹھی عید گذر بھی گئی اور آنے میں بھی بڑی دیر ہے۔
    پھر ہم ہاسٹل والے ویسے تو غریب غربا ہی ہوتے ہیں۔۔۔ہم پہ ترس بھی کھایا جاسکتا ہے۔شاید لوگ صدقہ دینے کا بھی سوچ لیتے ہوں۔مسافروں کو لگ بھی جاتا ہے۔۔۔۔میں ویسے بھی یتیم ہوں۔۔۔لیکن یار یہ فطرانہ!!!۔۔۔۔ابھی خدانخواستہ ایسی نوبت تو نہیں آئی۔۔۔
    بڑا صدمہ ہوا یہ سوچ کر کہ لوگ اب ہمیں اس "قابل"سمجھنے لگے ہیں۔
    بڑی خودداری کی زندگی جی ہے ہم نے۔لاہور بھرا پڑا ہے رشتہ داروں سے لیکن۔۔۔
    یہ فطرانہ!!!پھر ذہن وہیں اٹک گیا۔۔۔۔کہ سہیلی کی نکی بہن نے پھر کہا۔
    باجی آپ کے لئے فطرانہ لائی ہوں۔
    اور ایک ٹفن آگے کر دیا۔
    ہیں ںں ںں۔۔۔۔ایک لمبی سی ہیں پھر نکلی۔۔۔۔یہ فطرانہ اب ٹفن میں بھی آتا ہے کیا!!!
    ڈرتے ڈرتے کھولا تو چاولوں کی طرح کی کوئی چیز تھی۔۔
    ہیں ں ں ں ۔۔۔۔ایک لمبی سی ہیں پھر سے نکلی۔۔۔
    اور اس اللہ کی بندی کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھا تو اس نے ذرا زور سے کہا۔
    "چترانہ۔۔۔یہ ایک سندھی پلاو ہے۔"
    مجھے یہ چترانہ اتنا پسند آیا کہ میری پسندیدہ ڈش میں شمار ہونے لگا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 10
  2. جاسمن

    جاسمن لائبریرین

    مراسلے:
    5,449
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اس کی ترکیب بتاتی ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  3. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    2,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    بین الاقوامی کلینڈر کے مطابق ایک مہینہ ہوا چاہتا یے...
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. جاسمن

    جاسمن لائبریرین

    مراسلے:
    5,449
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ایک سال تو ہو لینے دیں۔:D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    11,571
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    فرحت آپی کو ٹف ٹائم دینا چاہ رہی ہیں؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  6. جاسمن

    جاسمن لائبریرین

    مراسلے:
    5,449
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    کیوں بھئی؟؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    11,571
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آلکسی میں۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. جاسمن

    جاسمن لائبریرین

    مراسلے:
    5,449
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    چاول: ایک کلو
    پیاز: ایک کلو
    املی : پاؤ
    ہلدی: تین چمچ کھانے کے
    ثابت سرخ مرچ: تقریباََ دس سے پندرہ
    نمک: حسبِ ذائقہ
    دال چنا: ڈیڑھ پاؤ
    کھانے کا تیل: حسبِ ضرورت
    ترکیب:
    چاول بھگو دیں۔ چنے کی دال بھی بھگو دیں۔ املی کا پیسٹ بنا لیں اور گٹھلیاں علیحدہ کر لیں۔ ۔ پیاز دو عدد لمبے کاٹ لیں۔ باقی لچھوں کی صورت الگ کاٹ لیں۔
    پیاز لمبے والے فرائی کریں اور جب بادامی ہوجائیں تو اُن میں ذرا سا پانی ڈال کر ڈھکن بند کر دیں۔ ایک منٹ بعد اُس میں ہلدی، سرخ مرچ توڑ کر ،اِملی کا پیسٹ،نمک اور پیاز کے لچھے ڈال کر بھونیں ۔کچھ دیر میں چنے کی دال بھی ڈال دیں۔ جب چنے کی دال گلنے لگے تو اندازے سے پانی ڈال کے ابالا آنے پرچاول ڈال دیں۔
    یہ چیزیں میں نے اندازے سے بتائی ہیں۔ ا،س ڈش میں ہلدی ااور اِملی زیادہ ہوتی ہے۔ چاول پیلے پھٹک نظر آتے ہیں۔ اور کھٹے اورمرچیلے ہوتے ہیں۔ چنے کی دال اور پیازوں کے لچھے بھی بہت مزہ دیتے ہیں۔ چیزیں کم زیادہ کر کے ذائقہ کو اپنے مطابق بنا سکتے ہیں۔
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. جاسمن

    جاسمن لائبریرین

    مراسلے:
    5,449
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    میری مجال۔:D
    نیرنگ خیال اور فرحت کیانی کے پاس جو ٹرافیاں اور تمغے ہیں، وہ محفل میں کوئی نہیں لے سکتا، جتنی مرضی محنت کر لے۔:D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  10. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    16,517
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    آلکسی ہونے میں اک کشش تو ہے فرحت
    لوگ کچھ بھی کہتے ہوں پوستیوں کے بارے میں

    ثروت حسین سے معذرت۔۔۔ اور شاعروں سے بھی معذرت۔۔۔۔ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  11. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    8,431
    موڈ:
    Cheerful
    تصویر بھی درکار ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. طاہر راجپوت ملتان

    طاہر راجپوت ملتان محفلین

    مراسلے:
    185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اچھی ترکیب ہے. اگر چاولوں کو پیلا اور کھٹا کرنا ہی مقصود ہے دہی لیں پانی ڈال کر لسی بنائیں دو چمچ ھلدی ڈال کر مکس کر لیں دم دیتے وقت ترتیب سے ڈال دیں پیلے اور سفید نظر آئیں گے چاول میرے ساتھ سندھی ورکر ہیں کافی بار پکا کر کھا چکا یہ بریانی :act-up:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر