چاند پر قدم رکھنے والا پہلا آدمی مر گیا

شہزاد وحید

محفلین
ہماری سکول کی کتابوں والا چاند پر قدم رکھنے والا پہلا انسان نیل آرمسٹرانگ اب سے کچھ گھنٹے پہلے وفات پا گیا۔ مجھے وکی پیڈیا کی مستعدی دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی تھی کہ فوری نیل آرمسٹرانگ والا صفحے پر اس کی وفات درج ہوگئی یا پھر کوئی آٹو میٹک سسٹم ہوگا۔

سی این این
 
عثمان

محفلین
دلچسپ آدمی تھا۔
سنا ہے کہ چاند پر مشن کے بعد اس نے غیر آفیشل انٹرویوز یا آٹو گراف وغیرہ دینے سے حتیٰ الامکان گریز گیا۔ کئی بار سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ٹکٹ کی پیش کش کی گئی۔ کئی کاروباری اداروں نے دلچسپی ظاہر کی لیکن اس نے کبھی اپنی شہرت کو کیش نہیں کرایا۔
 
فاتح

لائبریرین
اسی کے متعلق سنا تھا کہ اس نے چاند پر اذان کی آوازیں وغیرہ سنی تھیں اور مشرف بہ اسلام بھی ہو گیا تھا لیکن امریکیوں نے یہ خبر پوشیدہ رکھی۔۔۔ کسی کو خبر ہے کہ اس کا جنازہ اسلامی طریق پر پڑھا گیا یا نہیں؟
 
عاطف بٹ

محفلین
کل لاہور میں دوپہر دو بجے نیل آرمسٹرانگ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ناصر باغ المعروف گول باغ میں ادا کی جائے گی۔ مومنین سے التماس ہے کہ جوق در جوق شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں اور عنداللہ ماجور ہوں!
 
فاتح

لائبریرین
دلچسپ آدمی تھا۔
سنا ہے کہ چاند پر مشن کے بعد اس نے غیر آفیشل انٹرویوز یا آٹو گراف وغیرہ دینے سے حتیٰ الامکان گریز گیا۔ کئی بار سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ٹکٹ کی پیش کش کی گئی۔ کئی کاروباری اداروں نے دلچسپی ظاہر کی لیکن اس نے کبھی اپنی شہرت کو کیش نہیں کرایا۔
امریکا میں ہی بنائی گئی کئی دستاویزی فلمیں، جن میں چاند کے سفر کو جھوٹ ثابت کیا گیا ہے، دیکھنے کے بعد اور اب آپ کی جانب سے یہ پڑھنے کے بعد اس شبے کو مزید تقویت ملتی ہے کہ شاید واقعی یہ جھوٹ ڈراما ہو اور نیل آرمسٹرانگ نے ایسا حکومت کی ہدایت پر ہی کیا ہو۔
 
عاطف بٹ

محفلین
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے نیل آرمسٹرانگ کو 'شہیدِ خلاء' کا لقب دیا ہے، لہٰذا آئندہ انہیں شہیدِ خلاء حضرت نیل آرمسٹرانگ کے نام سے لکھا اور پکارا جائے!
 
عثمان

محفلین
امریکا میں ہی بنائی گئی کئی دستاویزی فلمیں، جن میں چاند کے سفر کو جھوٹ ثابت کیا گیا ہے، دیکھنے کے بعد اور اب آپ کی جانب سے یہ پڑھنے کے بعد اس شبے کو مزید تقویت ملتی ہے کہ شاید واقعی یہ جھوٹ ڈراما ہو اور نیل آرمسٹرانگ نے ایسا حکومت کی ہدایت پر ہی کیا ہو۔
:ROFLMAO:
اس کے ساتھی خلاباز انٹرویو اور آٹو گراف دیتے رہے ہیں۔ یہ صرف آرمسڑانگ کی منکسر مزاجی تھی کی اس نے اپنے آپ کو شہرت کی چمک دمک سے دور رکھا۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
:ROFLMAO:
اس کے ساتھی خلاباز انٹرویو اور آٹو گراف دیتے رہے ہیں۔ یہ صرف آرمسڑانگ کی منکسر مزاجی تھی کی اس نے اپنے آپ کو شہرت کی چمک دمک سے دور رکھا۔ :)
یہ بھی شنیدن ہے کہ اس کے ساتھی خلا بازوں میں سے ایک بھی قدرتی موت نہیں مرا۔۔۔ سب حادثاتی اموات کا شکار ہوئے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
پہلے بھی ہم نے ایک بزرگ کے مقبرے کی مجاوری کا سوچا تھا لیکن ان مردود یہود و نصاریٰ کو خبر ہو گئی کہ ہم قریب ہی موجود ہیں اور انھوں نے ان نیک بزرگ کی نعش مبارک کو ایبٹ آباد سے جہاز میں اٹھا کر کہیں نا معلوم مقام پر سمندر برد کر دیا۔
 
فاتح

لائبریرین
تو پھر ہم کہاں جائیں گے جو کل غائبانہ نمازِ جنازہ کی امامت کرانے والے ہیں؟
آپ کے متعلق اقبال پہلے ہی فرما گئے تھے کہ
لیا جائے گا تجھ سے کام میت کی امامت کا
بس اس سے آگے کے کسی کام کا تذکرہ نہیں کیا علامہ نے
 
عثمان

محفلین
چلئے دو مقبرے بنا لیتے ہیں۔ ایک چاند پر ، ایک زمین پر!
آپ ٹھہرے فاتح ، آپ چاند سنبھالیے۔ ہمارے جیسے عامی عاصی زمین پر ہی چاند کی بجائے چندا اکھٹا کرلیں گے۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
چلئے دو مقبرے بنا لیتے ہیں۔ ایک چاند پر ، ایک زمین پر!
آپ ٹھہرے فاتح ، آپ چاند سنبھالیے۔ ہمارے جیسے عامی عاصی زمین پر ہی چاند کی بجائے چندا اکھٹا کرلیں گے۔ ;)
کاش کوئی انتہائی غیر متفق کی ریٹنگ بھی موجود ہوتی جو ہم اپنے کاروبار کے آغاز سے قبل ہی ٹھپ کیے جانے پر لگا سکتے
 
فاتح

لائبریرین
یعنی آپ کل کی غائبانہ نمازِ جنازہ 'منسوخ' کرانا چاہ رہے ہیں؟
نہیں! وہ آپ ضرور پڑھائیں لیکن اس کے بعد کے ارادے یعنی مجاوری کے منافع بخش کاروبار پر نظر ڈالنا منسوخ کر دیں اور محض "عند اللہ" ماجور ہوں جب کہ عند الدنیا ہمیں ہی ماجور ہو لینے دیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
شنید ہے کہ چاند پر ایک انتہائی نانی اماں قسم کی خاتون بیٹھیں ہمارے محترم صدر زرداری کے کفن کے لئے دھاگہ تیار کررہی ہیں مگر یہ عمل کئی صدیوں سے مکمل ہی نہیں ہو پارہا! چاند پر مزار کی مجاوری سنبھالنے والے بھائی صاحب اگر وہاں پہنچ کر اس سلسلے میں کوئی اپ ڈیٹ دے سکیں تو پوری قوم ان کی آنے والی نسلوں کی بھی ممنون ہوگی۔
 
فاتح

لائبریرین
لاحول ولا قوۃ۔۔۔ یہاں تین کفار کرام نے ایک ایسے اسلامی بزرگ کی وفات کے دھاگے پر قبضہ کر لیا ہے جن کے کانوں تک اذان کی آواز چاند پر ہوا کی غیر موجودگی میں بھی بغیر کسی میڈیم کے سفر کرتی ہوئی پہنچ گئی تھی۔ اب تو ہم تینوں کے لیے جہنم میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار یقینی ہیں۔
 
Top