چاندنی اندر آتی ہے۔۔۔از حاتم راجپوت

حاتم راجپوت

لائبریرین
رات کے نیلے قاتل لمحے۔۔
اور رات بھی پورن ماشی کی۔۔
کوئی کھڑکی کھولے بیٹھا ہے۔۔

چاندنی اندر آتی ہے۔

ماضی کے دریچوں سے۔۔
کچھ یاد کے پنچھی اڑتے ہیں۔
سہمی سہمی سی کچھ باتیں۔
اور کچھ دھندلے خاکے بھی۔۔
کچھ مہمل مہمل سے فقرے۔
اورتھکن بھری سی آنکھیں بھی۔۔
پت جھڑ کے کچھ سوکھے پتے۔
اورسرخ سی تنہا شامیں بھی۔۔
کچھ ڈرتی ڈرتی تنہائی۔۔
اور کئی راتیں اکلاپے کی۔۔

چاندنی اندر آتی ہے۔۔۔

جھیل کنارے بوڑھا برگد۔۔
تنہا اور تھکا سا برگد۔۔
زرد ٹہن اور مردہ پتے۔۔
اور برگد کی بوڑھی شاخیں۔۔
شاید یہ بھی اسی کے جیسے۔۔
دکھی سا ہے، اکیلا ہے۔۔
شاید یہ بھی اسی طرح۔۔
کوئی کھڑکی کھولے بیٹھا ہے۔۔

چاندنی اندر آتی ہے۔۔

آنسوؤں کی اک لڑی۔۔
گالوں پہ بہہ نکلتی ہے۔۔
میلی آنکھوں کو پونچھے۔۔
بڈھا پوپلے منہ سے مسکرا دیتا ہے۔۔


چاندنی اندر آتی ہے۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

حاتم راجپوت

لائبریرین
بہت خوب ۔۔ ویسے آپ الف عین چاچو سے مزید نالج حاصل کر سکتے ہیں۔
جی ضرور۔۔۔ اصل میں یہ میری فیلڈ نہیں رہی اور نا ہی کبھی توجہ دے پایا۔۔اب دیکھوں گا کہ کیا بن پڑتا ہے مجھ سے بھی۔۔
یہ میٹرک میں تھا جب تو تب اوندھی سیدھی لکھی تھی ۔۔۔ویسے کی ویسے پوسٹ کر دی۔۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت اچھے۔ اچھی آزاد نظم ہے۔ البتہ کچھ مصرع جو فعلن فعلن یا فعل فعولن میں نہیں تقطیع ہوتے، بدلے جا سکتے ہیں۔
ٹہن۔۔ مراد ٹہنی ہی ہے نا؟
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
بہت اچھے۔ اچھی آزاد نظم ہے۔ البتہ کچھ مصرع جو فعلن فعلن یا فعل فعولن میں نہیں تقطیع ہوتے، بدلے جا سکتے ہیں۔
ٹہن۔۔ مراد ٹہنی ہی ہے نا؟
بہت شکریہ الف عین آپکا۔۔۔ میں آپکی قیمتی رائے کی روشنی میں کوشش تو ضرور کروں گا۔۔۔
جی ٹہن سے میری مراد تو ” تنا “ یا تنے سے اوپری حصے تھی کیونکہ آگے شاخوں کا ذکر آیا ہے۔۔
 
آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
بہت شکریہ بہنا۔۔۔ میری بونگیوں کو آپ شاعری کا نام دے لیں تو آپ کی نوازش ورنہ ہم کہاں ابھی۔۔ :)
آپ کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں سو میں آپ کی "بونگیوں" کی اصطلاح سے اتفاق نہیں کروں گی :)
پہلا قدم اچھا ہے امید ہے راستہ بھی پالیں گے اور چلنے کا اس سے بھی بہتر سلیقہ آ جائے گا :)
آل دی بیسٹ :)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
آپ کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں سو میں آپ کی "بونگیوں" کی اصطلاح سے اتفاق نہیں کروں گی :)
پہلا قدم اچھا ہے امید ہے راستہ بھی پالیں گے اور چلنے کا اس سے بھی بہتر سلیقہ آ جائے گا :)
آل دی بیسٹ :)
ہمت بندھانے کا شکریہ بہنا۔۔۔
 
Top