چالیس برس تک ایک ہی لباس میں تصویر بنوانے کا عالمی ریکارڈ

کاشفی

محفلین
181469_89678880.jpg

امریکی شہری نے 40 برس تک ایک ہی لباس میں تصویر بنوانے کا 'عالمی ریکارڈ' قا ئم کر دیا، بیوی کا چیلنج قبول کرنے والے استاد کے چرچے۔
دبئی: (آن لائن) امریکا کے ایک سکول ٹیچر نے اپنی بیوی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے چالیس برس تک ایک ہی رنگ کی قمیض اور جرسی پہن کر تصویر بنوانے کا انوکھا 'عالمی ریکارڈ' قائم کیا ہے۔ ایک عربی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈالاس کے ایک سکول میں سپورٹس کے استاد "ڈالی لارپی" کا ہے۔ لارپی کا کہنا ہے کہ اس نے 1973ء میں ملازمت کے آغاز پر سکول کی 'ائر بک' کے لیے تصویر دی جس میں انہوں نے سفید رنگ کی شرٹ اور بھورے رنگ کا سویٹر پہن رکھا تھا۔ اگلے برس دوبارہ غیر ارادی طور پر انہی کپڑوں میں دوبارہ تصویر لی گئی۔ میگزین چھپنے کے بعد معلوم ہوا کہ اسی طرح کی تصویر پہلے بھی سکول کے میگزین میں آ چکی ہے۔ لارپی کی اہلیہ کیتھی ابٹ نے یہ تصویر دیکھ کر از راہ مذاق کہا کہ وہ 'ائر بک' کے لئے آئندہ برس بھی یہی تصویر پیش کرے۔ شوہر نے یہ چیلنج قبول کر لیا۔ تیسرے برس بھی انہی کپڑوں میں موصوف نے تصویر بنوائی اور پھر مسلسل پانچ برس تک یہی عمل دہراتا رہا۔ ڈالاس سے شائع ہونے والے اخبار "ڈالاس مارننگ نیوز" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لارپی نے بتایا کہ مسلسل پانچ سال تک ایک ہی رنگ کے کپڑوں میں تصویر شائع ہوتی رہی تو میں نے سوچا کہ اب اس عمل کو جاری کیوں نہ رکھا جائے چنانچہ اس کے بعد ریٹائرمنٹ تک سفید شرٹ اور بھورے سیوٹر میں اس کی تصویر تواتر کے ساتھ سکول کی 'ائر بک میں' چالیس برس تک شائع ہوتی رہی۔ ہر نئے سال کی تصویر میں لارپی کی ڈھلتی عمر کے چہرے پر آثار اور بالوں کی رنگت تو بدلتی رہی لیکن قمیض اور اس پر بھورے رنگ کی جرسی تبدیل نہ ہوئی۔ ریٹائرڈ سکول ٹیچر نے بتایا کہ بعض لوگوں کی جانب سے مجھ پر کنجوسی کا بھی الزام لگایا جاتا رہا لیکن میں نے یہ اپنی انفرادیت برقرار رکھی۔
 

تلمیذ

لائبریرین
وفاداری بشرط استواری اصل ایماں ہے
مرے بت خانہ میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو
 
Top