چائے نہ بنانے کا آسان طریقہ

السلام علیکم۔
اگرچہ چائے نہ بنانا کوئی اتنا مشکل ہنر نہیں کہ ہر کسی کو نہ آتا ہو بہرکیف پھر بھی ناچیز س چاچے قوبے موچی کی اس بات کر یقین رکھتا کہ جس چیز میں کسی کا بھلا وہ لازمی دوسروں تک پہنچاؤ ۔
تو جی چاچا جی پیغام کو ہی لیکر آگے چلتے ہیں اور آتے ہیں چائے نہ بنانے کے آسان طریقے پر ۔
تو جی کرنا ایسا ہے کہ کچن ہرگز مت جائیں۔
ایک عدد ساس پین لینے اور اس میں پانی (اگر دودھ کے خالص ہونے کا یقین ہے تو ورنہ ماشاءاللہ دودھی بھائی ہمیں اس تکلیف سے محفوظ رکھتے) بلکل مت لیں۔
اب اس پانی کو چولہے پر رکھ کر اگر غلطی سے گیس آ رہی تو قطعا نہ جلائیں۔اور نہیں آ رہی تو ایل پی جی ہرگز مت استعمال کریں۔اور اب لکڑیوں کا دھواں اب کون پھانکے ۔
اب پانی میں حسب ضرورت پتی اور الائچی ڈالنے کی ضرورت نہیں۔ جب یہ ڈالیں گی ہی نہیں تو بھلا پتی رنگ کیسے نکالے گی اور قہوہ کیسے تیار ہوگا ۔لیکن اگر ایسا ہو جائے تو اب دودھ تو اس قہوے سے دور رکھیں۔ جب دودھ ڈالنے کیبعد دودھ قہوے اور قہوہ دودھ کا رنگ پکڑنے اور ابلنے کو آنے لگے تو اسمیں حسب ضرورت چینی ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اب آنچ کو ہلکا نہ کریں اور چند منٹ کے لئے اجزائے ترکیبی کو یکجا ن بلکل مت ہونے دیں۔
لیجئے آپکی چائے بلکل تیار نہیں لہذا کپ پرچ کا تکلف نہ کریں اور نہ ہی اسمیں ڈالکر پینے کی ضرورت ہے۔شکریہ

 
سلام ہے جناب کی مہارتِ امورِ خانہ داری کو۔
:hatoff::hatoff:
صحبت بھی چائے کی پتی کی طرح ہوتی،اپنا رنگ ضرور چھوڑتی اور ہم تو قبلہ آپکے رنگ میں رنگے پھرتے۔
آخر میں یہ بھی لکھ دیتے کہ یہ مضمون بالکل نہ پڑھیں :p
جب پڑھ ہی لیا تو پھر لکھنے کا بھلا کیا فیدہ۔۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
پھر دودھ کو سنک میں بہا دینا چاہیے ۔۔ امی کی نظر سے بچا کر وگرنہ نتائج کو ذمے دار خود ہونگے
امی کون سا کسی اور کی ہوتی ہیں، ہماری اپنی ہوتی ہیں.... فورا معلوم پڑ جاتا ہے انہیں کہ کیا واردات ہوئی ہے :LOL::ROFLMAO:
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
ایک چائے کا کپ بنانا پڑنے پر اگر آپ کے شوہر لڑائی ڈال دیتے ہیں تو یہ کافی غور طلب بات ہے۔
لڑائی چائے کے کپ پر نہیں... اس خوامخواہ کی زمہ داری پر پڑے گی.... اور یہ کوئی گھمسان کی جنگ والی لڑائی نہیں ہوتی :)
پی ایس: لڑائی وہ نہیں لڑائی میں ڈالتی ہوں.... اب یہ مت پوچھنا کیسے :rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
ویسے آپ کو پتا ہے چائے بنانا جتنا آسان لگتا ہے اتنا ہے نہیں..... بظاہر 5 منٹ کا کام.... دراصل 3، 4 گھنٹے والی ڈشز سے بھی زیادہ مشکل ہے :smug:
 

زیک

مسافر
ویسے آپ کو پتا ہے چائے بنانا جتنا آسان لگتا ہے اتنا ہے نہیں..... بظاہر 5 منٹ کا کام.... دراصل 3، 4 گھنٹے والی ڈشز سے بھی زیادہ مشکل ہے :smug:
چائے اور کافی میں بناتا ہوں کہ اچھی بناتا ہوں۔ اتنا مشکل کام نہیں ہے اور گزارہ لائق ہر کوئی بنا سکتا ہے۔
 

ربیع م

محفلین
کسی اور سے چائے بنوانے کا کوئی آسان طریقہ؟ کسی کو معلوم ہو تو بتائے.

دودھ پی کر اوپر سے پتی اور چینی پھانک لی جائے ، اور اگر کسی کو گرم چائے پینے کا زیادہ شوق ہے تو بعد میں چولہے پر بھی بیٹھا جاسکتا ہے ۔
 
Top